Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 9:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 حِکمت جنگ کے ہتھیاروں سے بہتر ہے، لیکن ایک گُنہگار بہت سِی نیکی کو برباد کر دیتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 حِکمت لڑائی کے ہتھیاروں سے بِہتر ہے۔ لیکن ایک گُنہگار بُہت سی نیکی کو برباد کر دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 हिकमत जंग के हथियारों से बेहतर है, लेकिन एक ही गुनाहगार बहुत कुछ जो अच्छा है तबाह करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 حکمت جنگ کے ہتھیاروں سے بہتر ہے، لیکن ایک ہی گناہ گار بہت کچھ جو اچھا ہے تباہ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 9:18
22 حوالہ جات  

اَور عَیؔ کے باشِندوں نے اُن میں سے تقریباً چھتّیس آدمیوں کو مار بھی ڈالا اَور شہر کے پھاٹک سے پتّھر کے کھدانوں تک اُن کا پیچھا کرکے ڈھلان تک اُن کو مارتے چلے گیٔے۔ اِس وجہ سے سپاہیوں کے دِلوں پر ہیبت طاری ہو گئی۔


لیکن بنی اِسرائیل نے نذر کی ہُوئی چیزوں میں خیانت کی۔ عکنؔ بِن کرمی بِن زبدیؔ بِن زیراحؔ نے جو بنی یہُوداہؔ کے قبیلہ کا تھا اُن میں سے چند چیزیں لے لی تھیں اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر اِسرائیل پر بھڑکا۔


تَب مَیں نے کہا، ”حِکمت زور سے بہتر ہے۔“ لیکن غریب کی حِکمت کی تحقیر ہوتی ہے اَور اُس کی باتوں کو کویٔی نہیں سُنتا۔


جِس طرح یَنیّسؔ اَور یمبریسؔ نے حضرت مَوشہ کی مُخالفت کی تھی اُسی طرح یہ لوگ بھی حق کی مُخالفت کرتے ہیں۔ اِن کی عقل بِگڑی ہُوئی ہے اَور یہ ایمان کے اِعتبار سے نامقبُول ہیں۔


جَب زیراحؔ کے بیٹے عکنؔ نے مخصُوص اَشیا میں سے خیانت کی تو کیا اِسرائیل کی ساری قوم پر خُدا کا غضب نازل نہ ہُوا؟ عکنؔ اکیلا ہی اَپنی بدکاری کے باعث ہلاک نہیں ہُوا۔‘ “


اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا؛ اُس نے اُن قوموں کے مکرُوہ دستوروں کی پیروی کی جنہیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے کھدیڑ دیا تھا۔


مَیں نے مَعلُوم کیا کہ جَیسے رَوشنی تاریکی سے بہتر ہے، وَیسے ہی حِکمت حماقت سے بہتر ہے۔


حِکمت وَیسی ہی پناہ گاہ ہے جَیسا کہ دولت، لیکن علم کا خاص فائدہ یہ ہے: حِکمت، صاحبِ حِکمت اِنسان کی جان کی مُحافظ ہے۔


کتنا اَچھّا ہوتا اگر سارے لوگ اَپنے دُشمن کے مالِ غنیمت میں سے لے لے کر کھا سکتے۔ پھر تو فلسطینیوں کے قتلِ عام میں کویٔی کسر باقی نہ رہتی؟“


تیری بدکاری صِرف تُجھ جَیسے اِنسان ہی پر اثر اَنداز ہوتی ہے، اَور تیری راستبازی صِرف آدمؔ زاد پر۔


حِکمت ایک عقلمند آدمی کو شہر کے دس حاکموں سے بھی زِیادہ طاقتور بنا دیتی ہے۔


جِس طرح مُردہ مکھّیاں عطر کو بدبودار کردیتی ہیں، اُسی طرح تھوڑی سِی حماقت، حِکمت اَور عزّت کو بِگاڑ دیتی ہے۔


اگر کُلہاڑا کُند ہے اَور اُس کی دھار تیز نہیں، تو زِیادہ زور لگانے کی ضروُرت پڑتی ہے لیکن ہُنرمندی کامیابی دِلاتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات