Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 8:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 کسی آدمی کو اِختیار نہیں ہے کہ اَپنی رُوح کو روک لے، لہٰذا اَپنی موت کے دِن پر کسی آدمی کا اِختیار نہیں ہے۔ جَیسے جنگ کے وقت کسی کو چھُٹّی نہیں دی جاتی، وَیسے ہی بدکاری، بدکاروں کو نہیں چھوڑے گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 کِسی آدمی کو رُوح پر اِختیار نہیں کہ اُسے روک سکے اور مَرنے کا دِن بھی اُس کے اِختیار سے باہر ہے اور اُس لڑائی سے چُھٹّی نہیں مِلتی اور نہ شرارت اُس کو جو اُس میں غرق ہے چُھڑائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 कोई भी इनसान हवा को बंद रखने के क़ाबिल नहीं। इसी तरह किसी को भी अपनी मौत का दिन मुक़र्रर करने का इख़्तियार नहीं। यह उतना यक़ीनी है जितना यह कि फ़ौजियों को जंग के दौरान फ़ारिग़ नहीं किया जाता और बेदीनी बेदीन को नहीं बचाती।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 کوئی بھی انسان ہَوا کو بند رکھنے کے قابل نہیں۔ اِسی طرح کسی کو بھی اپنی موت کا دن مقرر کرنے کا اختیار نہیں۔ یہ اُتنا یقینی ہے جتنا یہ کہ فوجیوں کو جنگ کے دوران فارغ نہیں کیا جاتا اور بےدینی بےدین کو نہیں بچاتی۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 8:8
21 حوالہ جات  

وہ کون سا شخص ہے جو ہمیشہ زندہ رہے اَور موت کو نہ دیکھے، یا اَپنے آپ کو پاتال میں جانے سے بچا سکے؟


اِنسان کے دِن مُعیّن ہیں؛ تُم نے اُس کے مہینوں کی تعداد طے کر رکھی ہے اَور اُس کی حُدوُد مُقرّر کر دی ہیں جنہیں وہ پار نہیں کر سَکتا۔


اَور جِس طرح اِنسان کا ایک بار مَرنا اَور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے،


تُم کہتے ہو، ”ہم نے موت سے عہد باندھا ہے، اَور پاتال سے عہد کر لیا ہے۔ اِس لیٔے جَب سزا کا زبردست سیلاب آئے گا، تو وہ ہم تک نہ پہُنچے گا، کیونکہ ہم نے جھُوٹ کو اَپنی جائے پناہ بنا لیا ہے اَور ہم دروغ گوئی کی آڑ میں جا چھُپے ہیں۔“


کسے مَعلُوم ہے کہ اِنسان کی رُوح اُوپر آسمان کی طرف اَور حَیوان کی نیچے عالمِ اَرواح میں جاتی ہے؟


جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں، لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔


بدکار لوگ عالمِ اسفل میں اُتر جاتے ہیں، اَور وہ سَب قومیں بھی، جو خُدا کو بھُول جاتی ہیں۔


ہاں، وہ کمزوری کے سبب سے تو مصلُوب ہُوئے مگر خُدا کی قُدرت کے سبب سے زندہ ہیں۔ اَور ہم بھی کمزوری میں تو اُن کے شریک ہیں، لیکن خُدا کی قُدرت سے اُن کی زندگی میں بھی شریک ہوں گے تاکہ تمہاری خدمت کر سکیں۔


وہ بےحُرمتی کی حالت میں گاڑا جاتا ہے، اَور عظمت کی حالت میں زندہ کیا جاتا ہے؛ کمزوری کی حالت میں بویا جاتا ہے، اَور قُوّت کی حالت میں جی اُٹھتا ہے۔


جو عہد تُم نے موت سے باندھا تھا وہ منسُوخ کیا جائے گا؛ اَور تمہارا عہد جو پاتال سے تھا، قائِم نہ رہے گا۔ جَب سزا کا زبردست سیلاب آئے گا، تو تُم ٹِکے نہ رہ سکوگے۔


اگر وہ چاہتے تو وہ اَپنی رُوح اَور اَپنا دَم واپس لے لیتے،


جَیسے زمین پر گِرے ہُوئے پانی کو دوبارہ جمع نہیں کیا جا سَکتا وَیسے ہی ہمیں موت کے مُنہ میں چلے جاناہے۔ لیکن خُدا کسی کی جان نہیں لیتا بَلکہ اُس کی بجائے وہ اَیسے وسائل پیدا کر دیتاہے کہ جَلاوطن کیا ہُوا شخص بھی اُس سے دُور نہ رہے۔


اَور وہ دریائے یردنؔ تک اُن کے پیچھے گیٔے اَور اُنہُوں نے دیکھا کہ سارا راستہ کپڑوں اَور جنگی سازوسامان سے بھرا پڑا ہے جسے ارامیوں نے جلدبازی میں پھینک دیا تھا۔ تَب قاصِد لَوٹے اَور اُنہُوں نے بادشاہ کو اِس کی خبر دی۔


تاہم جو بدکار ہیں اَور خُدا سے نہیں ڈرتے، اُن کا بھلا نہ ہوگا اَور اُن کی عمر دراز نہ ہوگی۔


آدمی بدکاری سے قائِم نہیں رہ سَکتا، لیکن صادق کی جڑ کو جنبش نہ ہوگی۔


علاوہ ازیں کویٔی آدمی نہیں جانتا کہ اُس کی گھڑی کب آ جائے گی: جَیسے مچھلیاں ہلاکت کے جال میں پھنس جاتی ہیں، یا چڑیاں پھندے میں، وَیسے ہی اَچانک بدبختی آتی ہے اَور بنی آدمؔ کو اَپنے جال میں پھنسا لیتی ہے۔


تُونے اَپنی شرارت پر بھروسا کیا اَور کہا، ’مُجھے کویٔی نہیں دیکھتا۔‘ تیری حِکمت اَور تیری دانش نے تُجھے بہکایا جَب تُونے اَپنے دِل میں کہا، ’میں ہی ہُوں اَور میرے سِوا اَور کویٔی نہیں۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات