Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 8:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 جَب کسی جُرم کی سزا کے حُکم نامہ پر فوراً عَمل نہیں ہوتا تو لوگوں کے دِل بدی کرنے کے منصُوبوں سے بھر جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 چُونکہ بُرے کام پر سزا کا حُکم فَوراً نہیں دِیا جاتا اِس لِئے بنی آدمؔ کا دِل اُن میں بدی پر بہ شِدّت مائِل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 मुजरिमों को जल्दी से सज़ा नहीं दी जाती, इसलिए लोगों के दिल बुरे काम करने के मनसूबों से भर जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 مجرموں کو جلدی سے سزا نہیں دی جاتی، اِس لئے لوگوں کے دل بُرے کام کرنے کے منصوبوں سے بھر جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 8:11
19 حوالہ جات  

ہر چند بدکاروں پر فضل ہو، وہ راستبازی نہیں سیکھتے؛ راستی کے مُلک میں بھی وہ بُرائی کرتے رہتے ہیں اَور یَاہوِہ کی عظمت کا لحاظ نہیں کرتے۔


وہ اَپنے دِل میں کہتاہے: ”مُجھے جنبش نہ ہوگی؛ پُشت در پُشت مُجھ پر کبھی کویٔی مُصیبت نہ آئے گی۔“


”مُوآب اَپنی جَوانی ہی سے سکون سے رہاہے، گویا مَے اَپنی تلچھٹ پر ٹھہر گئی ہو، جو ایک برتن سے دُوسرے برتن میں نہ اُنڈیلی گئی ہو۔ اَورجو کبھی جَلاوطن نہیں ہُوا۔ اِس لیٔے اُس کا ذائقہ اُسی میں قائِم ہے، اَور اُس کی مہک نہیں بدلی۔


لیکن جَب فَرعوہؔ نے دیکھا کہ مُصیبت ٹل گئی تو اُس نے اَپنا دِل سخت کر لیا اَور مَوشہ اَور اَہرونؔ کی نہ سُنی جَیسا کہ یَاہوِہ نے فرمایا تھا۔


”آخِر تُو کس سے اِس قدر خوفزدہ اَور سہمی ہُوئی ہے کہ تُونے مُجھ سے بےوفائی کی، اَور مُجھے یاد تک نہ کیا نہ ہی دِل میں اِن باتوں پر غور کیا؟ کیا یہ اِس لیٔے نہیں کہ میں بہت عرصہ سے خاموش رہا جو تُو میرا خوف نہیں رکھتی؟


تو اَے بنی یہُوداہؔ کے باقی بچے ہُوئے لوگوں! یَاہوِہ کا کلام سُنو، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ’اگر تُم واقعی مِصر میں جا کر آباد ہونے پر آمادہ ہو،


لیکن اِس دفعہ بھی فَرعوہؔ نے اَپنا دِل سخت کر لیا اَور اُن لوگوں کو جانے نہ دیا۔


اَور وہ مَوشہ کے سامنے سے یہ اعلان کرتے ہُوئے گزرے، ”یَاہوِہ، جو یَاہوِہ، رحیم اَور مہربان خُدا، قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت اَور وفاداری میں غنی،


اِس خط میں اُس نے لِکھّا کہ، ”اورِیّاہؔ کو محاذِ جنگ کی اگلی صف میں رکھنا جہاں سخت لڑائی جاری ہو اَور پھر اُس کے پیچھے سے ہٹ جانا تاکہ وہ بُری طرح زخمی ہو اَور اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔“


لیکن اَے خُداوؔند، آپ رحیم و کریم خُدا ہیں، جو قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت اَور وفاداری میں غنی ہیں۔


وہ بُرائی جو دُنیا کی ساری چیزوں میں پائی جاتی ہے یہ ہے کہ ایک ہی حادثہ سَب پر گزرتا ہے۔ علاوہ ازیں بنی آدمؔ کے دِل بدی سے اَور اُن کے سینے عمر بھر دیوانگی سے بھرے رہتے ہیں اَور اُس کے بعد وہ مَر جاتے ہیں۔


حالانکہ وہ اُنہیں سلامتی سے جینے دیتے ہیں، لیکن اُن کی آنکھیں اُن کی راہوں پر لگی رہتی ہیں۔


بدکار آدمی اَپنے تکبُّر میں خُدا کو نہیں ڈھونڈتا؛ اُس کے ذہن میں یہی خیالات ہیں: کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات