Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 7:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 دانِشور کی سرزنش پر کان دھرنا، احمقوں کا نغمہ سُننے سے بہتر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اِنسان کے لِئے دانِشور کی سرزنش سُننا احمقوں کا راگ سُننے سے بِہتر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 अहमक़ों के गीत सुनने की निसबत दानिशमंद की झिड़कियों पर ध्यान देना बेहतर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 احمقوں کے گیت سننے کی نسبت دانش مند کی جھڑکیوں پر دھیان دینا بہتر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 7:5
14 حوالہ جات  

اگر راستباز شخص مُجھے مارے تو یہ مہربانی ہوگی؛ اگر وہ مُجھے تنبیہ کرے تو یہ میرے سَر کا روغن بَن جائے گی۔ جِس سے میرا سَر اِنکار نہ کرےگا، پھر بھی میری دعا ہمیشہ بدکرداروں کے اعمال کے خِلاف ہوگی۔


میں جنہیں پیار کرتا ہُوں اُنہیں ڈانٹتا اَور تنبیہ بھی کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے پُرجوش ہو اَور تَوبہ کر۔


تربّیت کو نظرانداز کرنے والا مفلسی اَور شرمندگی سے دوچار ہوتاہے، لیکن جو اِصلاح کو مانتا ہے اُس کا اِحترام کیا جاتا ہے۔


جو زخم عزیز دوست کے ہاتھ سے لگیں، اُن پر بھروسا کیا جا سَکتا ہے، لیکن دُشمن کے بوسے شُمار میں زِیادہ ہوتے ہیں۔


صاحبِ فہم پر ایک جھڑکی احمق پر سَو کوڑوں سے زِیادہ اثر کرتی ہے۔


جو تربّیت کی تحقیر کرتا ہے وہ سزا پایٔےگا، لیکن جو حُکم بجا لاتا ہے وہ اجر پاتاہے۔


ٹھٹّھےباز کو مت ڈانٹو، اَیسا نہ ہو وہ تُم سے نفرت کرنے لگے؛ لیکن دانشمند کو ڈانٹ تو وہ تُم سے مَحَبّت رکھےگا۔


شہر کے پھاٹک پر بیٹھنے والے، میرا مذاق اُڑاتے ہیں، اَور مَیں نشہ بازوں کا نغمہ بَن گیا ہُوں۔


کیونکہ یہ اَحکام چراغ، اَور یہ تعلیم رَوشنی ہے، اَور تربّیت کے لیٔے سرزنش زندگی کی راہ ہے۔


سُننے والے کان کے لیٔے دانشمند کی ملامت سُنہری بالی یا خالص سونے کے گہنے کے مانند ہے۔


دانا کا دِل ماتم کے گھر میں ہے، لیکن احمقوں کا دِل عشرت خانہ میں ہے۔


احمقوں کے حاکم کی چِلّاکر کہی ہُوئی باتوں کی بہ نِسبت دانشمند کی نرمی سے کہی ہُوئی باتیں زِیادہ توجّہ کے لائق ہوتی ہیں۔


دانشمند کی باتیں آنکس کی مانند ہیں اَور اُن کی جمع کی ہُوئی کہاوتیں مضبُوط کھونٹیوں کی مانند ہیں جو ایک چرواہے کی طرف سے دی گئی ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات