Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 7:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 لہٰذا مَیں نے سوچا، کیوں نہ میں حِکمت کو سمجھنے، اُس کی تحقیق اَور جُستُجو کرنے اَور ہر شَے کو جاننے کی کوشش کروں اَور مَعلُوم کروں کہ بدی حماقت ہے اَور حماقت پاگل پن۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 مَیں نے اپنے دِل کو مُتوجِّہ کِیا کہ جانُوں اور تفتِیش کرُوں اور حِکمت اور خِرد کو دریافت کرُوں اور سمجھُوں کہ بدی حماقت ہے اور حماقت دِیوانگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 चुनाँचे मैं रुख़ बदलकर पूरे ध्यान से इसकी तहक़ीक़ो-तफ़तीश करने लगा कि हिकमत और मुख़्तलिफ़ बातों के सहीह नतायज क्या हैं। नीज़, मैं बेदीनी की हमाक़त और बेहुदगी की दीवानगी मालूम करना चाहता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 چنانچہ مَیں رُخ بدل کر پورے دھیان سے اِس کی تحقیق و تفتیش کرنے لگا کہ حکمت اور مختلف باتوں کے صحیح نتائج کیا ہیں۔ نیز، مَیں بےدینی کی حماقت اور بےہودگی کی دیوانگی معلوم کرنا چاہتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 7:25
17 حوالہ جات  

شروع میں تو اُس کی باتیں محض احمقانہ ہوتی ہیں؛ اَور آخِر میں وہ بڑی دیوانگی کی حَد تک پہُنچ جاتی ہیں۔


واعظ کہتاہے، ”دیکھو،“ یہ ہے جو مَیں نے دریافت کیا ہے: ”اَشیا کی حقیقت کو دریافت کرنے کے لیٔے مَیں نے ایک شَے کو دُوسری سے مِلا کر دیکھا۔


لہٰذا میرا دِل اُن سارے محنت کے کاموں سے جسے مَیں نے دُنیا میں کیا مایوس ہو گیا۔


تَب مَیں نے اَپنے دِل سے کہا، جو حَشر احمق کا ہوتاہے وُہی میرا بھی ہوگا۔ پھر مُجھے دانِشور ہونے سے کیا فائدہ مِلا؟ چنانچہ مَیں نے اَپنے دِل سے کہا، ”یہ بھی باطِل ہے۔“


پھر مَیں نے اَپنے خیالات کو حِکمت، بےہودگی اَور حماقت پر غور کرنے میں لگایا۔ بادشاہ کے جانشین آدمی کو کیا کرنا چاہئے؟ اُسے پچھلے بادشاہ کی مثال پر عَمل کرنا چاہئے۔


جِس طرح کُتّا اَپنی قَے کو پھر سے چٹ کر جاتا ہے، اُسی طرح احمق اَپنی حماقت کو دہراتا رہتاہے۔


احمق کی حماقت کے وقت اُس کے سامنے آنے سے اُس ریچھنی سے دوچار ہونا بہتر ہے جِس کے بچّے پکڑ لیٔے گیٔے ہوں۔


اُس نے اُس سے کہا، ”نہیں میرے بھایٔی، میرے ساتھ زبردستی مت کر کیونکہ اِسرائیلیوں میں اَیسا کام نہیں ہونا چاہئے! اَیسی بدی مت کرو۔


”جاؤ، اَور لوگوں کو پاک کرو۔ اُن سے کہو، ’کل کی تیّاری کے لیٔے اَپنے آپ کو پاک کر لیں کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: اَے اِسرائیلیوں! تمہارے درمیان نذر کی ہُوئی چیز مَوجُود ہے اَور جَب تک تُم اُسے دُور نہ کروگے تُم اَپنے دُشمنوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکوگے۔


یعقوب کے بیٹوں نے جوں ہی یہ بات سُنی وہ اَپنے کھیتوں سے لَوٹے اَور سیدھے گھر پہُنچے۔ وہ نہایت رنجیدہ تھے اَور غُصّہ سے آگ بگُولہ ہو رہے تھے کیونکہ شِکیمؔ نے یعقوب کی بیٹی کی عصمت لُوٹ کر بنی اِسرائیل میں اَیسی شرمناک حرکت کی، جو نہ کی جانی چاہیے تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات