Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 7:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 زمین پر اَیسا کویٔی راستباز اِنسان نہیں ہے جو صِرف نیکی ہی نیکی کرے اَور کبھی خطا نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 کیونکہ زمِین پر کوئی اَیسا راست باز اِنسان نہیں کہ نیکی ہی کرے اور خطا نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 दुनिया में कोई भी इनसान इतना रास्तबाज़ नहीं कि हमेशा अच्छा काम करे और कभी गुनाह न करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 دنیا میں کوئی بھی انسان اِتنا راست باز نہیں کہ ہمیشہ اچھا کام کرے اور کبھی گناہ نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 7:20
16 حوالہ جات  

کیونکہ سَب نے گُناہ کیا ہے اَور خُدا کے جلال سے محروم ہیں،


ہم سَب بھیڑوں کی مانند بھٹک گیٔے، ہم میں سے ہر ایک نے اَپنی اَپنی راہ لی؛ اَور یَاہوِہ نے ہم سَب کی بدکاری اُس پر لاد دی۔


ہم سَب کے سَب کیٔی طرح سے خطا کرتے ہیں۔ مگر کامِل شخص وہ ہے جو بولنے میں کبھی خطا نہیں کرتا۔ اَیسا آدمی ہی اَپنے سارے بَدن کو قابُو میں رکھنے کے قابل ہے۔


”اَور جَب وہ آپ کے خِلاف گُناہ کریں، کیونکہ کویٔی بھی بشر اَیسا نہیں جو گُناہ نہ کرتا ہو، اَور آپ اُن سے ناراض ہو جایٔیں اَور اُنہیں دُشمن کے حوالہ کر دیں جو اُنہیں اسیر کرکے دُور یا نزدیک اَپنے مُلک میں لے جائیں؛


کون کہہ سَکتا ہے، ”مَیں نے اَپنے دِل کو پاک صَاف کر لیا ہے؛ میں گُناہ سے پاک ہُوں؟“


”اَور جَب وہ آپ کے خِلاف گُناہ کریں، کیونکہ کویٔی بھی بشر اَیسا نہیں جو گُناہ نہ کرتا ہو، اَور آپ اُن سے ناراض ہو جایٔیں اُنہیں دُشمن کے حوالہ کر دیں جو اُنہیں اسیر کرکے کسی دُور یا نزدیک مُلک میں لے جائیں،


ہم سَب اُس شخص کی مانند ہو گئے ہیں جو ناپاک ہے، اَور ہمارے سارے راستی کے کام گویا گندے چیتھڑوں کی طرح ہیں؛ ہم سَب پتّے کی طرح مُرجھا جاتے ہیں، اَور ہمارے گُناہ ہمیں ہَوا کی طرح اُڑا لے جاتے ہیں۔


اَپنے خادِم کو عدالت میں نہ لائیں، کیونکہ زندوں میں سے کویٔی آپ کی نگاہ میں راستباز نہیں۔


اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں، تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟


”لیکن مَیں تُمہیں کہتا ہُوں، اِس بات میں تُم حق پر نہیں ہو، کیونکہ خُدا اِنسان سے عظیم ہیں۔


تو کاہِنؔ اُن کا مُعائنہ کرے۔ اَور اگر جِلد پر وہ چمکدار داغ ہلکے سفید رنگ کے ہُوں تو وہ مَعمولی کھُجلی ہے جو جِلد پر پھوٹ پڑی ہے۔ وہ شخص پاک ہے۔


یُوناتانؔ سخت غُصّہ میں دسترخوان سے اُٹھ گیا اَور مہینے کے نئے چاند کے اُس دُوسرے دِن اُس نے کھانا نہ کھایا کیونکہ وہ اَپنے باپ کے داویؔد کے ساتھ شرمناک برتاؤ کے باعث سخت رنجیدہ تھا۔


احمق اَپنے دِل میں کہتاہے، ”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“ وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛ اُن میں کویٔی نہیں، جو نیکی کرتا ہو۔


وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛ اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو، ایک بھی نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات