Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 7:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 حَد سے زِیادہ بدکردار نہ ہو، اَور نہ ہی احمق بنو۔ کیا تُم وقت سے پہلے مَرنا چاہتے ہو؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 حد سے زِیادہ بدکردار نہ ہو اور احمق نہ بن۔ تُو اپنے وقت سے پہلے کاہیکو مَرے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 न हद से ज़्यादा बेदीनी, न हद से ज़्यादा हमाक़त दिखा। मुक़र्ररा वक़्त से पहले मरने की क्या ज़रूरत है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 نہ حد سے زیادہ بےدینی، نہ حد سے زیادہ حماقت دکھا۔ مقررہ وقت سے پہلے مرنے کی کیا ضرورت ہے؟

باب دیکھیں کاپی




واعظ 7:17
15 حوالہ جات  

یَاہوِہ کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے، لیکن بدکار کی عمر گھٹا دی جاتی ہے۔


لیکن اَے خُدا آپ، بدکاروں کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتاریں گے؛ خُونخوار اَور دغاباز لوگ اَپنی آدھی عمر بھی جی نہ پائیں گے۔ پر میں تو آپ ہی پر بھروسا رکھوں گا۔


وہ وقت سے قبل ہی اُٹھا لیٔے گیٔے، سیلاب اُن کی بُنیادیں بہا لے گیا۔


چونکہ، ہیرودیسؔ نے خُدا کی تمجید نہ کی اِس لیٔے اُس پر اُسی دَم خُداوؔند کے فرشتہ کی اَیسی مار پڑی کہ اُس کے جِسم کو کیڑے کھاگئے اَور وہ مَر گیا۔


وہ اُسی وقت پطرس کے قدموں میں گِر پڑی اَور اُس کا دَم نکل گیا۔ جَب جَوان مَرد اَندر آئے تو اُسے مُردہ پا کر باہر اُٹھالے گیٔے اَور اُسے اُس کے شوہر کے پہلوُ میں دفن کر دیا۔


حننیاہؔ یہ باتیں سُنتے ہی، گِر پڑا اَور اُس کا دَم نکل گیا۔ اَور جِن لوگوں نے یہ سُنا اُن پر بڑا خوف طاری ہو گیا۔


اَور تقریباً دس دِن بعد یَاہوِہ نے نابالؔ کو مارا اَور وہ مَر گیا۔


چنانچہ اَپنی زندگی کی ساری ناپاکی اَور بدی کی ساری گندگی کو دُور کرکے اُس کلام کو حلیمی سے قبُول کر لو جو تمہارے دِلوں میں بویا گیا ہے اَورجو تُمہیں نَجات دے سَکتا ہے۔


” ’اَور تُونے اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو جنہیں تُونے میرے لیٔے پیدا کیا تھا اُن بُتوں کے کھانے کے لیٔے قُربان کیا۔ کیا تیری زناکاری ہی کافی نہ تھی؟


اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُونے دیکھ لیا ہے؟ کیا یہ بنی یہُوداہؔ کے نزدیک مَعمولی سِی بات ہے کہ وہ اَیسی قابل نفرت حرکتیں کریں جو وہ یہاں کر رہے ہیں؟ کیا لازِم ہے کہ وہ مُلک کو تشدّد سے بھرتے رہیں اَور میرے غُصّہ کو لگاتار بھڑکاتے رہیں؟ دیکھ، اَب تو اُنہُوں نے شاخ کو نتھنوں میں گھُسا لیا ہے!


جَب داویؔد اَپنے گھرانے کو برکت دینے کے لیٔے گھر لَوٹا تو شاؤل کی بیٹی، میکلؔ اُس کا اِستِقبال کرنے باہر آئی اَور کہنے لگی واہ، ”آج شاہِ اِسرائیل نے اَپنے خادِموں کی لونڈیوں کے سامنے اَپنے آپ کو ایک ادنیٰ آدمی کی طرح ننگا کرکے اَپنے مرتبہ کو کیسی اَذیّت دی ہے!“


لیکن پَولُسؔ نے چِلّاکر کہا، ”اَپنے آپ کو نُقصان نہ پہُنچا! کیونکہ ہم سَب یہاں مَوجُود ہیں!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات