Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 7:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جو کچھ خُدا نے کیا ہے اُس پر غور کرو: جسے اُنہُوں نے ٹیڑھا بنایا ہے اُسے کون سیدھا کر سَکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 خُدا کے کام پر غَور کر کیونکہ کَون اُس چِیز کو سِیدھا کر سکتا ہے جِسے اُس نے ٹیڑھا کِیا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 अल्लाह के काम का मुलाहज़ा कर। जो कुछ उसने पेचदार बनाया कौन उसे सुलझा सकता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اللہ کے کام کا ملاحظہ کر۔ جو کچھ اُس نے پیچ دار بنایا کون اُسے سلجھا سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




واعظ 7:13
19 حوالہ جات  

جو ٹیڑھا ہے اُسے سیدھا نہیں کیا جا سَکتا؛ اَورجو مَوجُود ہی نہیں اُس کا شُمار کیسے ہو سَکتا۔


جسے اُنہُوں نے ڈھا دیا، اُسے کویٔی دوبارہ کھڑا نہیں کر سَکتا؛ جسے اُنہُوں نے قَید کیا، اُسے کویٔی آزاد نہیں کر سَکتا۔


اُن کی محفلیں بربط اَور سِتار دف اَور بانسری اَور مَے سے آراستہ کی جاتی ہیں، لیکن اُنہیں یَاہوِہ کے کاموں کا کوئی لحاظ نہیں ہوتا، نہ ہی اُنہیں اُس کے ہاتھوں کی کاریگری کی کویٔی قدر ہے۔


خُدا نے ہر ایک چیز کو اَپنے وقت کے لیٔے خُوبصورت بنایا ہے۔ اَور اُس نے اِنسان کے دِل میں اَبدیّت بھی ڈالی ہے۔ گو اِنسان خُدا کے کاموں کو جو اُس نے شروع سے لے کر آخِر تک کیا ہے اُسے کبھی سمجھ نہیں سَکتا ہے۔


خُدا کی مصلحت یہ ہے کہ سَب کچھ اُس کی مرضی کے مُطابق ہو، خُدا نے ہمیں اَپنی مِیراث کے لیٔے پہلے ہی سے چُن رکھا تھا،


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ قصد کر لیا ہے، اُسے کون منسُوخ کر سَکتا ہے؟ اُن کا ہاتھ بڑھایا گیا ہے، اَب اُسے کون روک سَکتا ہے؟


جو کویٔی دانا ہو وہ اِن باتوں پر دھیان دے اَور یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت پر غور کرے۔


شاید تُم میں سے کویٔی مُجھ سے یہ پُوچھے: ”اگر یہ بات ہے تو خُدا اِنسان کو کیوں قُصُوروار ٹھہراتا ہے؟ کون اُس کی مرضی کے خِلاف کھڑا ہو سَکتا ہے؟“


کیونکہ خُدا حضرت مَوشہ سے فرماتے ہیں، ”جِس پر مُجھے رحم کرنا منظُور ہوگا اُس پر رحم کروں گا، اَور جِس پر ترس کھانا منظُور ہوگا اُس پر ترس کھاؤں گا۔“


ہاں، ہمیشہ سے مَیں ہی خُدا ہُوں۔ میرے ہاتھ سے کویٔی چھُڑانے والا نہیں۔ جَب مَیں کویٔی کام کرتا ہُوں تو اُسے کویٔی نہیں بدل سَکتا؟“


”اَے ایُّوب اِسے سُنو؛ چُپکے رہو اَور خُدا کے حیرت اَنگیز کارناموں پر غور کرو۔


زمین کے تمام باشِندے ناچیز گنے جاتے ہیں۔ اَور وہ آسمانی لشکروں اَور زمین کے لوگوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق کام کرتا ہے؛ اَور کویٔی نہیں ہے جو اُس کا ہاتھ روک سکے، یا اُس سے کہہ سَکتا ہے: ”آپ نے یہ کیا کیا ہے؟“


جَب مَیں آپ کے آسمان پر، جو آپ کی دستکاری ہے، اَور چاند اَور سِتاروں پر، جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے،


لیکن اگر آدمی خاموش رہے تو اُسے کون مُلزم ٹھہرائے گا؟ اگر وہ اَپنا مُنہ چھُپا لے تو کون اُسے دیکھ سکےگا؟ پھر بھی وہ ہر فرد اَور ہر قوم کے ساتھ یکساں سلُوک کرتے ہیں،


”اگر خُدا آکر تُمہیں قَیدخانہ میں ڈال دیں اَور تمہاری عدالت کریں، تو اُن کون روک سَکتا ہے؟


اگر وہ کچھ چھیننا چاہیں تو اُنہیں کون روک سَکتا ہے؟ اُن سے کون کہے، ’تُم کیا کر رہے ہو؟‘


تَب مَیں نے خُدا کی ساری کاریگری دیکھی۔ جو کچھ دُنیا میں ہو رہاہے کویٔی بھی اُسے پُوری طرح سمجھ نہیں سَکتا۔ اِس کا جائزہ لینے کے لیٔے اَپنی تمام کوششوں کے باوُجُود کویٔی بھی آدمی اُس کے معنی دریافت نہیں کر سَکتا۔ اگر کویٔی دانشمند آدمی یہ دعویٰ کرے بھی کہ وہ جانتا ہے تو بھی فی الحقیقت وہ اُسے پُوری طرح سمجھ نہیں سَکتا۔


پس جَب تُم یہ چُھوٹی سِی بات بھی نہیں کر سکتے تو باقی چیزوں کی فکر کس لیٔے کرتے ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات