Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 7:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 نیک نامی قیمتی عطر سے بہتر ہے، اَور موت کا دِن پیدائش کے دِن سے بہتر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 نیک نامی بیش بہا عِطر سے بِہتر ہے اور مَرنے کا دِن پَیدا ہونے کے دِن سے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 अच्छा नाम ख़ुशबूदार तेल से और मौत का दिन पैदाइश के दिन से बेहतर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اچھا نام خوشبودار تیل سے اور موت کا دن پیدائش کے دن سے بہتر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 7:1
23 حوالہ جات  

پھر مَیں نے آسمان سے ایک آواز آتے سُنی، ”لِکھ! مُبارک ہیں وہ مُردے جو اَب سے خُداوؔند میں وفات پاتے ہیں۔“ ”بے شک،“ پاک رُوح فرماتا ہے، ”کیونکہ وہ اَپنی محنت و مشقّت سے آرام پائیں گے، کیونکہ اُن کے اعمال اُن کے ساتھ جایٔیں گے۔“


نیک نامی بڑی دولت اَور خزانوں سے بھی افضل ہے؛ اَور اِحسَان سونے چاندی سے بہتر ہے۔


اِس لیٔے مَیں نے مُردوں کو جو مَر چُکے ہیں، اُن زندوں سے جو ابھی مَوجُود ہیں، زِیادہ مُبارک سمجھا۔


ہم اِطمینان سے ہیں، لیکن بہتر یہ ہے کہ اِس جِسمانی گھر کو چھوڑکر خُداوؔند کے گھر میں رہنے لگیں۔


ہم جانتے ہیں کہ جَب ہمارا خیمہ جو زمین پر ہمارا عارضی گھر ہے، گرا دیا جائے گا تو ہمیں خُدا کی طرف سے آسمان پر ایک اَیسی عمارت ملے گی جو اِنسانی ہاتھوں کی بنائی ہُوئی نہیں بَلکہ اَبدی ہے۔


تمہارے عِطر کی خُوشبو لطیف ہے؛ تمہارا نام عِطرِ ریختہ کی مانند ہے۔ اِس لیٔے کوئی تعجُّب نہیں کہ نوجوان خواتین تُم پر فدا ہیں۔


جِس طرح مُردہ مکھّیاں عطر کو بدبودار کردیتی ہیں، اُسی طرح تھوڑی سِی حماقت، حِکمت اَور عزّت کو بِگاڑ دیتی ہے۔


عطر اَور لوبان دِل کو فرحت بخشتے ہیں، اِسی طرح دوست کی سچّی مشورت سے جان راحت پاتی ہے۔


میں اُنہیں اَپنی ہیکل اَور اُس کی چار دیواری میں اَیسا نام اَور نِشان دُوں گا جو بیٹوں اَور بیٹیوں سے بھی بڑھ کر ہوگا؛ میں اُن کو ایک اَبدی نام دُوں گا جو کبھی مٹایا نہ جائے گا۔


خُوشی کی نظر دِل کو راحت پہُنچاتی ہے، اَور خُوشی کی خبر ہڈّیوں کو تازگی بخشتی ہے۔


وہاں بدکار اِنسان بھی اَپنی بے لگام حرکتوں سے بعض رہتے ہیں، اَور خستہ حال بھی راحت پاتے ہیں۔


وہ لوگ شام کا کھانا کھا رہے تھے، اَور شیطان نے پہلے ہی شمعُونؔ کے بیٹے یہُوداہؔ اِسکریوتی کے دِل میں، یِسوعؔ کے پکڑوا دینے کا خیال، ڈال دیا تھا۔


یہ اُس بیش قیمت تیل کی مانند ہے جو اَہرونؔ کے سَر پر اُنڈیلا گیا، اَور داڑھی تک جا پہُنچا، یعنی اَہرونؔ کی داڑھی تک، اَور پھر اُن کے چوغے کے گلوبند تک جا پہُنچا۔


اِن سَب کے حق میں اُن کے ایمان کے سبب سے اَچھّی گواہی دی گئی ہے، تَو بھی اُنہیں وعدہ کی ہُوئی چیز حاصل نہ ہوئی۔


قدیم زمانے کے بُزرگوں کے ایمان کی وجہ سے ہی اُن کے حق میں عُمدہ گواہی دی گئی ہے۔


تو بھی، اِس بات سے خُوش نہ ہو کہ رُوحیں تمہارا حُکم مانتی ہیں، بَلکہ اِس بات سے خُوش ہو کہ تمہارے نام آسمان پر لکھے ہویٔے ہیں۔“


اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، تمہارا عشق کتنا پُرکیف ہے! تمہارا عشق مَے سے بھی زِیادہ لطیف ہے، اَور تمہارے عِطر کی مہک ہر طرح کے مَسالوں کی خُوشبو سے بہتر ہے!


کسی مُعاملہ کا اَنجام اُس کے آغاز سے بہتر ہے، اَور صبر تکبُّر سے بہتر ہے۔


اَب، اَے یَاہوِہ آپ میری جان لے لیں کیونکہ میرے اِس جینے سے مَرجانا بہتر ہے۔“


چنانچہ صُبح کا اجالا ہونے تک، وہ اُس کے قدموں میں لیٹی رہی لیکن اِس سے پیشتر کہ رَوشنی ہوتی وہ اُٹھ گئی۔ بُوعزؔ نے کہا، ”یہ ظاہر نہ ہونے دینا کہ کویٔی عورت کھلیان میں آئی تھی۔“


کہیں اَیسا نہ ہو کہ جو اُسے سُنے، تُمہیں بدنام کر دے اَور تمہاری رُسوائی کبھی دُور نہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات