Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 6:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 آنکھوں سے دیکھ لینا نَفس کی آوارگی سے بہتر ہے۔ یہ بھی باطِل اَور ہَوا کے تعاقب میں جانے کی طرح ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 آنکھوں سے دیکھ لینا آرزُو کی آوارگی سے بِہتر ہے۔ یہ بھی بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 दूर-दराज़ चीज़ों के आरज़ूमंद रहने की निसबत बेहतर यह है कि इनसान उन चीज़ों से लुत्फ़ उठाए जो आँखों के सामने ही हैं। यह भी बातिल और हवा को पकड़ने के बराबर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 دُوردراز چیزوں کے آرزومند رہنے کی نسبت بہتر یہ ہے کہ انسان اُن چیزوں سے لطف اُٹھائے جو آنکھوں کے سامنے ہی ہیں۔ یہ بھی باطل اور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 6:9
13 حوالہ جات  

مَیں نے سَب کاموں پرجو آسمان تلے کئے جاتے ہیں، نظر کی۔ اَور یہی نتیجہ نِکلا کہ سَب کُچھ باطِل اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔


اگر میرے قدم راہ سے بھٹک گیٔے ہُوں، اگر میرے دِل نے میری آنکھوں کی پیروی کی ہو، یا اگر میرے ہاتھ آلُودہ ہُوں،


اَے جَوان اَپنی جَوانی کے دِنوں میں خُوش رہو، تمہارا دِل تمہارے عالمِ شباب میں تُمہیں مسرُور رکھے۔ تُم اَپنے دِل کی راہوں کی اَورجو کچھ تمہاری آنکھیں دیکھتی ہیں اُس کی پیروی کرو۔ لیکن یاد رکھو کہ اِن سَب باتوں کے لیٔے خُدا تُمہیں عدالت میں لائیں گے۔


خُدا ایک آدمی کو دولت، جائداد اَور عزّت بخشتا ہے لہٰذا اُسے کسی چیز کی جسے اُس کا دِل چاہتاہے، کمی نہیں۔ تاہم خواہ وہ کتنا عرصہ زندہ رہے، خُدا اُسے اُن سے لُطف اَندوز ہونے کی تَوفیق نہیں بخشتا اَور اُس کی بجائے کویٔی اجنبی اُن سے لُطف اُٹھاتا ہے۔ یہ باطِل اَور ایک شدید خرابی ہے۔


پھر مُجھے احساس ہُوا کہ اِنسان کے لیٔے اَچھّا اَور مُناسب یہ ہے کہ خُدا نے دُنیا میں جو چند روزہ زندگی اُسے بخشی ہے، وہ کھائے پیئے اَور اَپنی ساری محنت کا پھل پایٔے کیونکہ یہی اُس کا حِصّہ ہے۔


اَور مَیں نے یہ بھی پایا کہ ساری محنت اَور ساری کامیابی ہی اِنسان اَور اُس کے ہمسایہ کے درمیان حَسد کی وجہ ہے۔ یہ بھی باطِل اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔


تاہم جَب مَیں نے اَپنے ہاتھوں کے تمام کاموں کا جائزہ لیا، اُس محنت و مشقّت کا جنہیں مَیں نے کیا تھا تو نتیجہ یہی نِکلا کہ سَب باطِل ہے اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے؛ اَور دُنیا میں اِس کا کویٔی دائمی فائدہ نہیں۔


”واعظ فرماتا ہے باطِل ہی باطِل! بالکُل باطِل ہے! سَب کچھ باطِل ہے۔“


”کیونکہ کیٔی مُدّتیں پیشتر مَیں نے تمہارا جُوا توڑ ڈالا تھا اَور تمہارے بندھن کھول دئیے؛ مگر تُم نے کہا، ’مَیں آپ کی خدمت نہ کروں گا!‘ دراصل ہر اُونچی پہاڑی پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے تُم نے فاحِشہ کی مانند جنسی بدفعلی کی۔


چنانچہ مَیں نے اَپنا دِل حِکمت، حماقت اَور جہالت کو جاننے اَور سمجھنے میں لگایا تو مَعلُوم کیا کہ یہ بھی ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات