Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 6:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 آدمی کی ساری جدّوجہد اُس کے مُنہ کے لیٔے ہے، پھر بھی اُس کی بھُوک نہیں مٹتی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 آدمی کی ساری مِحنت اُس کے مُنہ کے لِئے ہے تَو بھی اُس کا جی نہیں بھرتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इनसान की तमाम मेहनत-मशक़्क़त का यह मक़सद है कि पेट भर जाए, तो भी उस की भूक कभी नहीं मिटती।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 انسان کی تمام محنت مشقت کا یہ مقصد ہے کہ پیٹ بھر جائے، توبھی اُس کی بھوک کبھی نہیں مٹتی۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 6:7
11 حوالہ جات  

اِس خُوراک کے لیٔے جو خَراب ہو جاتی ہے دَوڑ دھوپ نہ کرو، بَلکہ اُس کے لیٔے جو اَبدی زندگی تک باقی رہتی ہے، جو اِبن آدمؔ تُمہیں عطا کرےگا کیونکہ خُدا باپ نے اُن پر مُہر کی ہے۔“


مزدُور کی بھُوک اُس سے مزدُوری کراتی ہے؛ اَور اُس کی بھُوک اُسے اُبھارتی رہتی ہے۔


”اِس لیٔے میں تُم سے کہتا ہُوں کہ نہ تو اَپنی جان کی فکر کرو، تُم کیا کھاؤگے یا کیا پیوگے؛ اَور نہ اَپنے بَدن کی کہ کیا پہنوگے؟ کیا جان خُوراک سے اَور بَدن پوشاک سے بڑھ کر نہیں؟


پھر اَپنی جان سے کہُوں گا، ”اَے جان تیرے پاس کیٔی برسوں کے لیٔے مال جمع ہے۔ آرام سے رہ، کھا پی اَور عیش کر۔“ ‘


اگر کسی آدمی کے سَو بچّے ہُوں اَور وہ برسوں تک زندہ رہے تاہم خواہ وہ کتنا ہی عرصہ زندہ رہے، اگر وہ اَپنی خُوشحالی سے لُطف اَندوز نہیں ہو سَکتا اَور اُس کی مُناسب تجہیزوتکفین نہیں ہوتی تو میں کہتا ہُوں کہ ماں کے پیٹ سے ہی مَرا ہُوا پیدا ہونے والا بچّہ اُس سے زِیادہ اَچھّا ہے۔


جو کویٔی دولت کو عزیز رکھتا ہے، وہ کبھی دولت سے مطمئن نہ ہوگا خواہ اُس کے پاس کتنی زِیادہ دولت کیوں نہ ہو؛ اَورجو کویٔی دولت سے پیار کرتا ہے وہ اُس میں اِضافہ ہونے سے بھی مطمئن نہیں ہوگا۔ یہ بھی باطِل ہی ہے۔


دانشمند کو احمق پر کیا فضیلت ہے؟ اَور غریب کو یہ جاننے سے کیا حاصل کہ زندوں کے سامنے وہ کیسا طرزِ عَمل اِختیار کرے؟


سَب چیزیں اِتنی تھکانے والی ہیں، کہ اِنسان اُس کا بَیان نہیں کر سَکتا۔ آنکھ دیکھنے سے سیر نہیں ہوتی، اَور نہ ہی کان سُننے سے کبھی مطمئن۔


زمین کی پیداوار سے سَب مستفید ہوتے ہیں۔ بادشاہ خُود بھی کاشتکاری سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات