Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 5:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 کیونکہ وہ مال کسی حادثہ سے برباد ہو جاتا ہے، اَور جَب مالک کے گھر میں بیٹا پیدا ہُوا تو اُن کے لیٔے کچھ بھی مِیراث باقی نہیں رہی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور وہ مال کِسی بُرے حادِثہ سے برباد ہوتا ہے اور اگر اُس کے گھر میں بیٹا پَیدا ہوتا ہے تو اُس وقت اُس کے ہاتھ میں کُچھ نہیں ہوتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 क्योंकि जब यह दौलत किसी मुसीबत के बाइस तबाह हो गई और आदमी के हाँ बेटा पैदा हुआ तो उसके हाथ में कुछ नहीं था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 کیونکہ جب یہ دولت کسی مصیبت کے باعث تباہ ہو گئی اور آدمی کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو اُس کے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 5:14
17 حوالہ جات  

تُم نے بہت فصل پانے کی اُمّید رکھی لیکن تھوڑا ہی مِلا اَور جَب تُم اُسے لے کر اَپنے گھر لایٔے تو مَیں نے اُسے اُڑا دیا۔ کیوں؟ کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، کیونکہ میرا بیت المُقدّس ویران ہے اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے گھر میں مصروف ہے۔


جو اِنسان خُدا کو پسند آتا ہے اُسے وہ دانائی، علم اَور خُوشی عطا کرتا ہے لیکن گُنہگار کو وہ دولت جمع کرنے اَور اُس کے انبار لگانے کی ذمّہ داری دیتاہے تاکہ بعد میں یہ دولت خُدا کو پسند آنے والے شخص کے حوالہ کی جائے۔ یہ بھی باطِل اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔


دولت تمہارے دیکھتے دیکھتے غائب ہو جائے گی، کیونکہ اُس میں یقیناً عُقاب کی مانند پر لگ جایٔیں گے، اَور وہ آسمان کی طرف اُڑ جائے گی۔


”دراصل اِنسان محض ایک چلتا پھرتا سایہ ہے: وہ سرگرم رہتاہے لیکن اُس سے کیا فائدہ؛ وہ دولت جمع کرتا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ وہ کس کے ہاتھ لگے گی۔


بھُوکے اُس کی فصل کھا جاتے ہیں، یہاں تک کہ کانٹے دار باڑوں میں محفوظ فصل بھی لے لیتے ہیں، اَور لالچی اُس کی دولت نگل جاتے ہیں۔


اَور وہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے اَور شاہی محل کے سارے بیس قیمتی خزانے لُوٹ کر لے گیا، جِن میں شُلومونؔ کی بنائی ہُوئی سونے کی ڈھالیں بھی شامل تھیں۔


تَب ہر ایک جو تیرے گھرانے میں بچا رہ جائے گا ایک ٹکڑے چاندی اَور ایک ٹکیا روٹی کے لیٔے اُس کے سامنے آکر سَجدہ کرےگا اَور اِلتجا کرےگا، ”کہانت کا کویٔی کام مُجھے بھی دیا جائے تاکہ کھانے کے لیٔے مُجھے روٹی مُیسّر ہو سکے۔“ ‘ “


مَیں نے دُنیا میں ایک شدید بُرائی دیکھی ہے: مالک نے اَپنی دولت خُود کو نُقصان پہُنچانے کے لیٔے ہی کمائی تھی،


ہر اِنسان ماں کے پیٹ سے ننگا آتا ہے، اَور جَیسے وہ ننگا آتا ہے، وَیسے ہی ننگا چلا بھی جاتا ہے۔ اَور اُسے اَپنی کمائی سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا جسے وہ اَپنے ساتھ لے جا سکے۔


اَور کہا: ”میں اَپنی ماں کے پیٹ سے ننگا نِکلا، اَور ننگا ہی واپس چلا جاؤں گا۔ یَاہوِہ نے دیا اَور یَاہوِہ نے لے لیا؛ یَاہوِہ کے نام کی سِتائش ہو۔“


خواہ جیتے جی وہ خُود کو مُبارک ہی سمجھتا رہا ہو۔ اَور جَب تمہارا اِقبال بُلند ہوتاہے تو لوگ تمہاری تعریف کرتے ہی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات