Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 3:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 مار ڈالنے کا اَور شفا دینے کا وقت، ڈھا دینے کا اَور تعمیر کرنے کا وقت،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 مار ڈالنے کا ایک وقت ہے اور شِفا دینے کا ایک وقت ہے۔ ڈھانے کا ایک وقت ہے اور تعمِیر کرنے کا ایک وقت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मार देने और शफ़ा देने का, ढा देने और तामीर करने का,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مار دینے اور شفا دینے کا، ڈھا دینے اور تعمیر کرنے کا،

باب دیکھیں کاپی




واعظ 3:3
21 حوالہ جات  

”یَاہوِہ ہی ہیں جو جان لیتے ہیں اَور زندگی بخشتے ہیں؛ وُہی قبر میں اُتارتے ہیں اَور وُہی قبر سے زندہ اُٹھاتے ہیں۔


لیکن یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایاہے کہ مَیں یہ پیغام تُمہیں دُوں، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: دیکھو مَیں نے جو سارا مُلک تعمیر کیا اِسے گرا دُوں گا، اَورجو کچھ لگایا ہے اُسے اُکھاڑ دُوں گا۔


جِس طرح میں اُن کو اُکھاڑنے، ڈھانے گرانے، تباہ کرنے اَور مُصیبت لانے کے لیٔے اُن کی گھات میں تھا، اُسی طرح سے اَب مَیں اُن کو اَپنی نِگرانی میں لگاؤں گا اَور بڑھاؤں گا،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے۔


”لہٰذا اَب تُم غور سے دیکھ لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں! میرے سِوا کویٔی اَور معبُود نہیں۔ میں ہی مارتا اَور مَیں ہی جِلاتا ہُوں میں ہی زخمی کرتا اَور مَیں ہی شفا بخشتا ہُوں، اَور میرے ہاتھ سے کویٔی نہیں چھُڑا سَکتا۔


جو اَپنے سفیروں کے کلام کو ثابت کرتے ہیں اَور اَپنے رسوُلوں کی مشورت کو پُورا کرتے ہے، ”جو یروشلیمؔ کے متعلّق کہتے ہیں، ’وہ آباد کیا جائے گا،‘ اَور یہُوداہؔ کے شہروں کے متعلّق، ’وہ تعمیر ہوں گے،‘ اَور اُن کے کھنڈروں کے متعلّق، ’مَیں اُنہیں بحال کروں گا،‘


اگر کویٔی آدمی کسی دُوسرے آدمی کا گُناہ کرے تو خُدا اُن میں ثالثی کر سَکتا ہے لیکن اگر کویٔی شخص یَاہوِہ کا گُناہ کرے تو اُس کی شفاعت کون کرےگا؟“ لیکن اُس کے بیٹوں نے اَپنے باپ کی ڈانٹ ڈپٹ کی پروا نہ کی کیونکہ یَاہوِہ کی یہی مرضی تھی کہ وہ مار ڈالے جایٔیں۔


جِس دیوار پر تُم نے سفیدی پوت دی ہے میں اُسے توڑ ڈالوں گا اَور گرا دُوں گا جِس سے اُس کی بُنیاد نموُدار ہو جائے گی۔ جَب وہ گِرے گی تَب تُم اُس میں فنا ہو جاؤگے اَور تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


” ’حقیقت میں، مَیں اِس شہر کا علاج کرکے اَپنی قوم کو شفا بخشوں گا؛ اَور اُنہیں کثرت سے اَمن و سلامتی بخشوں گا۔


پھر یَاہوِہ کے فرشتے نے کہا، ”اَے قادرمُطلق یَاہوِہ آپ جو یروشلیمؔ اَور یہُودیؔہ کے شہروں پر پچھلے ستّر سالوں سے ناراض ہیں، کب تک آپ اِن پر رحم نہ کریں گے؟“


”جو کویٔی اِنسان کا خُون کرےگا، اُس کا خُون اِنسان ہی کے ہاتھوں سے ہوگا؛ کیونکہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر بنایا۔


اِس قوم کے دِل پر چربی چھاگئی ہے؛ اَور وہ اُونچا سُننے لگے ہیں اَور اُنہُوں نے اَپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اَیسا نہ ہو کہ اُن کی آنکھیں دیکھ لیں، اَور اُن کے کان سُن لیں، اَور اُن کے دِل سمجھ لیں، اَور وہ میری طرف پھریں اَور مَیں اُنہیں شفا بخشوں۔“


دیکھ، آج کے دِن مَیں نے تُجھے قوموں اَور سلطنتوں پر مُقرّر کیا ہے تاکہ تُو اُنہیں جڑ سے اُکھاڑ دے یا ڈھا دے، تباہ کرے یا نِیست و نابود کرے تعمیر کرے یا نیا اُگائے۔“


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”یہ لوگ کہتے، ’ابھی یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرنے کا وقت نہیں آیا ہے۔‘ “


”کیا تمہارے لیٔے خُود پکّی چھت گھروں میں رہنے کا یہ وقت ہے، جَب کہ بیت المُقدّس ویران پڑا ہے؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات