Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 3:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 کیونکہ اِنسان اَور حَیوان کا ایک ہی اَنجام ہے۔ اِنسان اَور حَیوان دونوں سانس لیتے ہیں۔ جَیسے ایک مرتا ہے وَیسے ہی دُوسرا بھی مرتا ہے۔ اِنسان حَیوان سے کسی بھی طرح سے بہتر نہیں ہے کیونکہ سَب کچھ باطِل ہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 کیونکہ جو کُچھ بنی آدمؔ پر گُذرتا ہے وُہی حَیوان پر گُذرتا ہے۔ ایک ہی حادِثہ دونوں پر گُذرتا ہے جِس طرح یہ مَرتا ہے اُسی طرح وہ مَرتا ہے۔ ہاں سب میں ایک ہی سانس ہے اور اِنسان کو حَیوان پر کُچھ فَوقِیّت نہیں کیونکہ سب بُطلان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 क्योंकि इनसानो-हैवान का एक ही अंजाम है। दोनों दम छोड़ते, दोनों में एक-सा दम है, इसलिए इनसान को हैवान की निसबत ज़्यादा फ़ायदा हासिल नहीं होता। सब कुछ बातिल ही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 کیونکہ انسان و حیوان کا ایک ہی انجام ہے۔ دونوں دم چھوڑتے، دونوں میں ایک سا دم ہے، اِس لئے انسان کو حیوان کی نسبت زیادہ فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ سب کچھ باطل ہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 3:19
18 حوالہ جات  

لیکن اِنسان اَپنی دولت کے باوُجُود قائِم نہیں رہتا؛ وہ اُن حَیوانوں کی مانند ہے جو فنا ہو جاتے ہیں۔


جو آدمی صاحبِ زَر ہو لیکن باشعور نہ ہو، وہ اُن حَیوانوں کی مانند ہے جو فنا ہو جاتے ہیں۔


کیونکہ احمق کی طرح دانِشور آدمی کی یاد بھی طویل عرصہ تک باقی نہ رہے گی؛ اَور آنے والے دِنوں میں دونوں ہی بھُلا دئیے جایٔیں گے۔ احمق کی طرح دانِشور کو بھی مَرنا ہی ہے!


دانِشور کی آنکھیں اُس کے سَر میں ہوتی ہیں، جَب کہ احمق اَندھیرے میں چلتا ہے۔ لیکن مَیں نے مَعلُوم کیا کہ دونوں کو موت کا شِکار ہونا پڑتا ہے۔


جَب آپ اَپنا چہرہ چھُپا لیتے ہیں، تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں؛ اَور جَب آپ اُن کا دَم روک دیتے ہیں، تو وہ مَر جاتے ہیں اَور خاک میں مِل جاتے ہیں۔


جَیسے زمین پر گِرے ہُوئے پانی کو دوبارہ جمع نہیں کیا جا سَکتا وَیسے ہی ہمیں موت کے مُنہ میں چلے جاناہے۔ لیکن خُدا کسی کی جان نہیں لیتا بَلکہ اُس کی بجائے وہ اَیسے وسائل پیدا کر دیتاہے کہ جَلاوطن کیا ہُوا شخص بھی اُس سے دُور نہ رہے۔


اگر یہ اِنسان قُدرتی موت مَریں اَور اُن کے ساتھ وُہی ہو جو سَب لوگوں کے ساتھ ہُوا کرتا ہے تو میں یَاہوِہ کا بھیجا ہُوا نہیں ہُوں۔


ماتم کے گھر میں جانا ضیافت کے گھر میں جانے سے بہتر ہے، کیونکہ موت ہی ہر اِنسان کا اَنجام ہے؛ اَورجو زندہ ہیں اُنہیں سنجِیدگی سے اِس کا احساس کرنا چاہئے۔


سَب کا اَنجام ایک ہی ہے یعنی کیا نیکوکار کیا بدکار، کیا اَچھّا اَور کیا بُرا؛ کیا پاک اَور کیا ناپاک، کیا وہ جو قُربانیاں گذرانتے ہیں اَور کیا وہ جو خُدا کے لئے نہیں گذرانتے۔ جَیسا اَنجام اَچھّے آدمی کا ہوتاہے، وَیسا ہی گُنہگار کا ہوتاہے؛ اَور جَیسا اُن کے ساتھ ہوتاہے جو قَسم کھاتے ہیں، وَیسا ہی اُن کے ساتھ ہوتاہے جو قَسم کھانے سے ڈرتے ہیں۔


علاوہ ازیں کویٔی آدمی نہیں جانتا کہ اُس کی گھڑی کب آ جائے گی: جَیسے مچھلیاں ہلاکت کے جال میں پھنس جاتی ہیں، یا چڑیاں پھندے میں، وَیسے ہی اَچانک بدبختی آتی ہے اَور بنی آدمؔ کو اَپنے جال میں پھنسا لیتی ہے۔


یہ اُن لوگوں کا حَشر ہے جو اَپنے آپ پر بھروسا رکھتے ہیں، اَور اُن کے پیروکاروں کا بھی جو اُن کی باتوں کی تائید کرتے ہیں،


مَیں نے سَب کاموں پرجو آسمان تلے کئے جاتے ہیں، نظر کی۔ اَور یہی نتیجہ نِکلا کہ سَب کُچھ باطِل اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔


چنانچہ مَیں نے اَپنا دِل حِکمت، حماقت اَور جہالت کو جاننے اَور سمجھنے میں لگایا تو مَعلُوم کیا کہ یہ بھی ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات