Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 2:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 چنانچہ میں زندگی سے نفرت کرنے لگا کیونکہ جو بھی کام دُنیا میں کیا جاتا ہے وہ میرے لیٔے تکلیف دہ تھا۔ کیونکہ سَب کچھ باطِل اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 پس مَیں زِندگی سے بیزار ہُؤا کیونکہ جو کام دُنیا میں کِیا جاتا ہے مُجھے بُہت بُرا معلُوم ہُؤا کیونکہ سب بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 यों सोचते सोचते मैं ज़िंदगी से नफ़रत करने लगा। जो भी काम सूरज तले किया जाता है वह मुझे बुरा लगा, क्योंकि सब कुछ बातिल और हवा को पकड़ने के बराबर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 یوں سوچتے سوچتے مَیں زندگی سے نفرت کرنے لگا۔ جو بھی کام سورج تلے کیا جاتا ہے وہ مجھے بُرا لگا، کیونکہ سب کچھ باطل اور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 2:17
20 حوالہ جات  

تاہم جَب مَیں نے اَپنے ہاتھوں کے تمام کاموں کا جائزہ لیا، اُس محنت و مشقّت کا جنہیں مَیں نے کیا تھا تو نتیجہ یہی نِکلا کہ سَب باطِل ہے اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے؛ اَور دُنیا میں اِس کا کویٔی دائمی فائدہ نہیں۔


جَب آفتاب نِکلا تو خُدا نے مشرق سے ایک جھُلسانے والی لُو چلائی اَور آفتاب کی تپش نے یُوناہؔ کے سَر میں اسر کیا جِس سے وہ بے ہوش ہو گیا اَور مرنے کی آرزُومند ہوکر کہنے لگا، ”میرے اِس جینے سے مَرجانا بہتر ہے۔“


اِس لیٔے مَیں نے مُردوں کو جو مَر چُکے ہیں، اُن زندوں سے جو ابھی مَوجُود ہیں، زِیادہ مُبارک سمجھا۔


آپ کیا مُجھے نااِنصافی دِکھانے ہیں؟ آپ بدکاری کو کیوں برداشت کرلیتے ہیں؟ بربادی اَور ظُلم میرے سامنے آ گئے ہیں؛ فتنہ اَور فساد بہت بڑھ گئے ہیں۔


اَب، اَے یَاہوِہ آپ میری جان لے لیں کیونکہ میرے اِس جینے سے مَرجانا بہتر ہے۔“


تَب رُوح مُجھے اُٹھاکر لے گئی اَور مَیں تلخ دِل اَور آگ بگُولہ ہوکر چلا گیا اَور یَاہوِہ کا مضبُوط ہاتھ مُجھ پر بھاری تھا۔


آنکھوں سے دیکھ لینا نَفس کی آوارگی سے بہتر ہے۔ یہ بھی باطِل اَور ہَوا کے تعاقب میں جانے کی طرح ہے۔


اِس کے علاوہ مَیں نے دُنیا میں یہ بھی دیکھا: اِنصاف کی جگہ ظُلم ہوتاہے، اَور قانُون کے گھر میں نااِنصافی ہے۔


کسی آدمی کو اُن تمام مشقّت اَور جانفشانی کے بدلہ میں جو وہ دُنیا میں کرتا ہے، کیا حاصل ہوتاہے؟


مَیں نے سَب کاموں پرجو آسمان تلے کئے جاتے ہیں، نظر کی۔ اَور یہی نتیجہ نِکلا کہ سَب کُچھ باطِل اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔


یاد کریں کہ میری زندگی کس قدر تیزرَو ہے، آپ نے سَب بنی آدمؔ کو فُضول ہی پیدا کیا!


”کاش کہ آپ مُجھے قبر میں چھُپا لیتے اَور اَپنا غضب ٹلنے تک مُجھے چُھپائے رکھتے! کاش کہ آپ میرے لیٔے کویٔی وقت مُقرّر کرتے اَور پھر مُجھے یاد فرماتے!


اَور خُود سارا دِن سفر کرتے ہویٔے بیابان میں پہُنچ گیٔے اَور وہاں ایک جھاؤ کے درخت کے نیچے جا کر بیٹھ گیٔے اَور اِن لفظوں میں اَپنی موت کی دعا مانگی، ”اَے یَاہوِہ، بہت ہو چُکا۔ میری جان لے لے کیونکہ مَیں اَپنے آباؤاَجداد سے بہتر نہیں ہُوں۔“


اگر آپ میرے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کرتے ہیں تو براہِ کرم مجھ سے ابھی میری جان لے لیں۔ اگر مَیں نے آپ سے نظرِکرم پائی ہے تو میں اَپنی تباہی سے دوچار نہ ہونے پاؤں۔“


چنانچہ مَیں نے اَپنا دِل حِکمت، حماقت اَور جہالت کو جاننے اَور سمجھنے میں لگایا تو مَعلُوم کیا کہ یہ بھی ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔


لیکن اِن دونوں سے زِیادہ مُبارک وہ شخص ہے جو ابھی پیدا ہی نہیں ہُوا، اَور جِس نے اُن تمام بُرائیوں کو دیکھا تک نہیں جو اِس دُنیا میں کیٔے جا رہے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات