Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 12:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 پیشتر اُس کہ سُورج اَور رَوشنی اَور چاند اَور سِتارے تاریک ہو جایٔیں، اَور بارش کے بعد بادل لَوٹ جایٔیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 جب کہ ہنُوز سُورج اور رَوشنی اور چاند اور سِتارے تارِیک نہیں ہُوئے اور بادل بارِش کے بعد پِھر جمع نہیں ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उसे याद रख इससे पहले कि रौशनी तेरे लिए ख़त्म हो जाए, सूरज, चाँद और सितारे अंधेरे हो जाएँ और बारिश के बाद बादल लौट आएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُسے یاد رکھ اِس سے پہلے کہ روشنی تیرے لئے ختم ہو جائے، سورج، چاند اور ستارے اندھیرے ہو جائیں اور بارش کے بعد بادل لوٹ آئیں۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 12:2
15 حوالہ جات  

اُس روز وہ اُس پر اَیسے غُرّائیں گے جَیسا کہ سمُندر شور مچاتا ہے، اَور اگر کویٔی اُس مُلک پر نظر ڈالے، تو وہ صِرف تاریکی اَور دُکھ تکلیف ہی دیکھ پایٔےگا؛ یہاں تک کہ بادل سُورج رَوشنی کو بھی تاریک کر دیں گے۔


جَب اُس نے خُدا کے عہد کے صندُوق کا ذِکر کیا تو وہ اَپنی کُرسی سے پیچھے کی طرف پھاٹک کے پاس گرا اَور اُس کی گردن ٹوٹ گئی اَور وہ مَر گیا کیونکہ وہ ایک ضعیف اَور بھاری بھر کم آدمی تھا۔ اُس نے قاضی کی حیثیت سے چالیس سال تک اِسرائیل کی قیادت کی۔


عیلیؔ اٹّھانوے سال کا تھا اَور اُس کی آنکھیں پتھرا گئی تھیں اَور وہ دیکھ نہ سَکتا تھا۔


اَے خُدا، سمُندروں نے آپ کو دیکھا، سمُندر آپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے؛ اُن کی تہیں کانپ اُٹھیں۔


حالانکہ آپ نے مُجھے بہت سِی مُصیبتیں دیکھنے پر مجبُور کیا ہے، تو بھی آپ میری زندگی کو بحال کریں گے؛ اَور زمین کی گہرائیوں میں سے مُجھے پھر اُوپر لے آئیں گے۔


آپ کی آبشاروں کی گرج سُن کر گہراؤ گہراؤ کو پُکارتا ہے؛ آپ کی سَب لہریں اَور موجیں میرے اُوپر سے تیزی سے گزر گئیں۔


ایک رات عیلیؔ، جِس کی آنکھیں اِس قدر کمزور ہو گئی تھیں کہ وہ بمشکل دیکھ سَکتا تھا اَپنی جگہ لیٹا ہُوا تھا


اِسرائیل کی آنکھیں بُڑھاپے کی وجہ سے دھُندلا گئی تھیں اَور وہ بمشکل دیکھ پاتے تھے۔ چنانچہ یُوسیفؔ اَپنے بیٹوں کو اُن کے قریب لائے اَور اُن کے باپ نے اُنہیں چُوما اَور گلے لگایا۔


جَب اِصحاقؔ ضعیف ہو گئے اَور اُن کی آنکھیں اِس قدر کمزور ہو گئیں کہ اُن کی بینائی جاتی رہی۔ تَب اُنہُوں نے اَپنے بڑے بیٹے عیسَوؔ کو بُلایا اَور فرمایا، ”اَے میرے بیٹے۔“ عیسَوؔ نے جَواب دیا، ”مَیں حاضِر ہُوں۔“


اُن دِنوں کی مُصیبت کے بعد فوراً ” ’سُورج تاریک ہو جائے گا، اَور چاند کی رَوشنی جاتی رہے گی؛ آسمان سے سِتارے گِریں گے، اَور آسمان کی قُوّتیں ہلایٔی جایٔیں گی۔‘


ہماری عمر کی میعاد محض ستّر بَرس ہے، اَور اگر ہم میں قُوّت ہو تو اسّی بَرس؛ لیکن یہ عرصہ محض مشقّت اَور رنج و غم میں گزر جاتا ہے، کیونکہ یہ دِن جلد چلے جاتے ہیں اَور ہم رخصت ہو جاتے ہیں۔


آسمان کے سِتارے اَور کواکب بے نُور ہو جایٔیں گے۔ اُبھرتا ہُوا سُورج تاریک ہو جائے گا اَور چاند کی رَوشنی جاتی رہے گی۔


آفتاب اَور مَہتاب تاریک ہو جایٔیں گے، اَور سِتارے بے نُور ہو جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات