Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 10:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 جو کویٔی گڑھا کھودتا ہے وہ اُس میں گِر بھی سَکتا ہے؛ اَورجو کویٔی دیوار توڑتا ہے اُسے سانپ ڈس سَکتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 گڑھا کھودنے والا اُسی میں گِرے گا اور دِیوار میں رخنہ کرنے والے کو سانپ ڈسے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 जो गढ़ा खोदे वह ख़ुद उसमें गिर सकता है, जो दीवार गिरा दे हो सकता है कि साँप उसे डसे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 جو گڑھا کھودے وہ خود اُس میں گر سکتا ہے، جو دیوار گرا دے ہو سکتا ہے کہ سانپ اُسے ڈسے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 10:8
13 حوالہ جات  

اگر کویٔی دُوسروں کے لیٔے گڑھا کھودتا ہے، تو وہ آپ ہی اُس میں گِر جائے گا؛ اَور اگر کویٔی پتّھر لڑھکاتا ہے تو وہ پتّھر پلٹ کر اُسی پر آ پڑےگا۔


پس اُنہُوں نے ہامانؔ کو اُسی سُولی پر ٹانگ دیا جو اُس نے مردکیؔ کے لیٔے تیّار کروائی تھی۔ تَب کہیں بادشاہ کا غُصّہ ٹھنڈا ہُوا۔


اگر وہ کوہِ کرمِلؔ کی چوٹی پر جا چھپیں، تو بھی مَیں اُن کو وہاں سے ڈھونڈ کر پکڑ لُوں گا۔ اگرچہ وہ سمُندر کی تہہ میں چھُپ جائیں، تو وہاں مَیں سانپ کو اُنہیں ڈسنے کا حُکم دُوں گا۔


وہ دِن اَیسا ہوگا گویا کویٔی آدمی شیرببر سے اَپنی جان بچا کے بھاگے اَور راستہ میں اُسے ریچھ مِل جائے، یا اَپنے گھر میں داخل ہو جائے اَور آرام فرمانے کو اَپنا ہاتھ دیوار پر ٹیکے اَور سانپ اُسے کاٹ لے۔


جَب اخِیتُفلؔ نے دیکھا کہ اُس کی صلاح پر عَمل نہیں کیا گیا تو اُس نے اَپنے گدھے پر زین کسی اَور اَپنے گھر چلا گیا جو شہر میں تھا۔ وہاں اُس نے اَپنے گھرانے کا بندوبست کیا اَور پھر اَپنے آپ کو پھانسی دی اَور مَر گیا اَور اَپنے باپ کی قبر میں دفن ہُوا۔


وہ عُفرہؔ میں اَپنے باپ کے گھر گیا اَور اَپنے ستّر بھائیوں کو جو یرُبّعلؔ کے بیٹے تھے ایک ہی پتّھر پر قتل کر دیا۔ لیکن یرُبّعلؔ کا سَب سے چھوٹا بیٹا یُوتامؔ چھُپ گیا اَور بچ نِکلا۔


کہ یُوآبؔ کے دس سلح برداروں نے اَبشالومؔ کو گھیرلیا اَور قتل کر دیا۔


میرے دُشمنوں نے میرے پاؤں کے لیٔے جال پھیلایا ہے۔ میری کمر درد کے مارے جھُک گئی ہے۔ اُنہُوں نے میری راہ میں گڑھا کھودا تھا، لیکن وہ خُود اُس میں گِر گیٔے۔


راستبازوں کی راستبازی اُن کی نَجات کا باعث ہوتی ہے، لیکن دغاباز اَپنی بُری خواہشات کا شِکار ہو جاتے ہیں۔


کان سے پتّھر نکالنے والا، اُن سے چوٹ کھا سَکتا ہے؛ اَور شہتیروں کو چیرنے والا اُن سے خطرے میں پڑ سَکتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات