Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 10:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 دانشمند کے مُنہ کی باتیں ایک نِعمت ہیں، لیکن احمق کے اَپنے ہونٹ اُسے جَلا دیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 دانِش مند کے مُنہ کی باتیں لطِیف ہیں پر احمق کے ہونٹ اُسی کو نِگل جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 दानिशमंद अपने मुँह की बातों से दूसरों की मेहरबानी हासिल करता है, लेकिन अहमक़ के अपने ही होंट उसे हड़प कर लेते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 دانش مند اپنے منہ کی باتوں سے دوسروں کی مہربانی حاصل کرتا ہے، لیکن احمق کے اپنے ہی ہونٹ اُسے ہڑپ کر لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 10:12
36 حوالہ جات  

تمہاری گُفتگو اَیسی پُرفضل اَور پُر کشش ہو، تاکہ تُم ہر شخص کو مُناسب جَواب دے سکو۔


اَور سَب نے آپ کی تعریف کی اَور اُن پُرفضل باتوں پرجو حُضُور کے مُنہ سے نکلتی تھیں تعجُّب کرکے کہتے تھے، ”کیا یہ یُوسیفؔ کا بیٹا نہیں؟“


جو پاک دِل ہوتاہے اَور جِس کی باتیں لُطف اَنگیز ہوتی ہیں، بادشاہ اُسے اَپنا مُصاحب عزیز بنا لیتا ہے۔


دانشمند کی زبان علم کی تعریف کرتی ہے، لیکن احمق کا مُنہ حماقت اُگلتا ہے۔


تمہارے مُنہ سے کویٔی بُری بات نہ نکلے، بَلکہ اَچھّی بات ہی نکلے جو ضروُرت کے مُوافق ترقّی کا باعث ہو، تاکہ سُننے والوں پر فضل ہو۔


”مالک نے اُس سے کہا، ’اَے شریر خادِم! میں تیری ہی باتوں سے تُجھے مُلزم ٹھہراتا ہُوں، جَب تو جانتا تھا، کہ میں سخت آدمی ہُوں، اَور جہاں پر رُوپیہ نہیں لگایا ہوتاہے وہاں سے بھی اُٹھا لیتا ہُوں، اَور جسے بویا نہیں ہوتا اُسے بھی کاٹ لیتا ہُوں؟


اَچھّا آدمی اَپنے اَندر کے اَچھّے خزانہ سے اَچھّی چیزیں باہر نکالتا ہے اَور بُرا آدمی اَپنے اَندر کے بُرے خزانہ سے بُری چیزیں باہر لاتا ہے۔


وہ اَپنا مُنہ حِکمت سے کھولتی ہے، اَور شفقت کی تعلیم اُس کی زبان پر ہوتی ہے۔


احمق کے مُنہ میں تمثیل متوالے کے ہاتھ میں کانٹے دار جھاڑی کی مانند ہے۔


جھُوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا، اَور جھُوٹی باتیں کہنے والا رِہائی نہ پایٔےگا۔


مُناسب جَواب دینے سے اِنسان خُوشی محسُوس کرتا ہے۔ اَور وہ بات جو وقت پر کہی جائے کیا خُوب ہے!


بےہوُدہ باتیں تلوار کی مانند چھیدتی ہیں، لیکن دانشمند کی زبان شفا بخشتی ہے۔


آنکھ مارنے والا رنج پہُنچاتا ہے، لیکن بکواس کرنے والا احمق برباد ہو جاتا ہے۔


دانا دِل اَحکام بجا لاتے ہیں، لیکن بکواس کرنے والا احمق برباد ہو جاتا ہے۔


میرے گھیرنے والے دُشمنوں کے سَر پر؛ اُن ہی کے لبوں کی شرارت آ پڑے۔


وہ اُن کی اَپنی زبانوں کو اُن کے خِلاف گویا کرکے اُنہیں برباد کر دیں گے؛ اَور سَب لوگ اُنہیں دیکھ دیکھ کر حقارت سے اَپنے سَر ہلائیں گے۔


راستباز کے مُنہ سے دانائی کی باتیں نکلتی ہیں، اَور اُس کی زبان اِنصاف کی بولی بولتی ہے۔


لیکن میرے مُنہ سے ہمّت اَفزا باتیں نکلیں گی؛ میرے لبوں کی غمگساری تُمہیں راحت پہُنچائے گی۔


کیونکہ داویؔد نے اُسے کہاتھا، ”تیرا خُون تیرے ہی سَر ہو کیونکہ جَب تُم نے کہا، ’مَیں نے یَاہوِہ کے ممسوح کو قتل کر دیا تو تُم نے اَپنے ہی مُنہ سے اَپنے خِلاف گواہی دے دی۔‘ “


احمق اَپنے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھا رہتاہے اَور خُود کو برباد کرتا ہے۔


احمقوں کے حاکم کی چِلّاکر کہی ہُوئی باتوں کی بہ نِسبت دانشمند کی نرمی سے کہی ہُوئی باتیں زِیادہ توجّہ کے لائق ہوتی ہیں۔


دانشمند کی باتیں آنکس کی مانند ہیں اَور اُن کی جمع کی ہُوئی کہاوتیں مضبُوط کھونٹیوں کی مانند ہیں جو ایک چرواہے کی طرف سے دی گئی ہُوں۔


بولنے میں عجلت نہ کرو، اَور تمہارا دِل جلدبازی سے خُدا کے حُضُور میں کچھ نہ کہے۔ کیونکہ خُدا آسمان پر ہے اَور تُم زمین پر، لہٰذا بہتر ہے کہ تمہاری باتیں مُختصر ہُوں۔


تمہارا مُنہ تُم سے گُناہ نہ کروائے اَور ہیکل کے کاہِنؔ سے مت کہو، ”میری مِنّت ایک غلطی تھی۔“ خُدا تمہاری بات سے کیوں ناراض ہو اَور تمہارے ہاتھوں کے کام کو تباہ کر دے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات