Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 1:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 جو ہو چُکاہے وُہی پھر ہوگا، جو کچھ کیا جا چُکاہے، وُہی پھر کیا جائے گا؛ چنانچہ اِس دُنیا میں کچھ بھی نیا نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 جو ہُؤا وُہی پِھر ہو گا اور جو چِیز بن چُکی ہے وُہی ہے جو بنائی جائے گی اور دُنیا میں کوئی چِیز نئی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 जो कुछ पेश आया वही दुबारा पेश आएगा, जो कुछ किया गया वही दुबारा किया जाएगा। सूरज तले कोई भी बात नई नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 جو کچھ پیش آیا وہی دوبارہ پیش آئے گا، جو کچھ کیا گیا وہی دوبارہ کیا جائے گا۔ سورج تلے کوئی بھی بات نئی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 1:9
10 حوالہ جات  

جو کچھ مَوجُودہ میں ہے وہ پہلے سے ہی ہو چُکاہے، اَورجو مُستقبِل میں ہونے والا ہے وہ بھی پہلے ہی ہو چُکاہے؛ اَورجو کچھ ماضی میں گزر چُکاہے خُدا اُسے پھر سے دہراتا ہے۔


جو کچھ بھی مَوجُود ہے اُس کا نام رکھا جا چُکاہے، اَور یہ بھی مَعلُوم ہے کہ اِنسان کیا ہے؛ کویٔی بھی آدمی خُود سے زِیادہ زورآور کے ساتھ مُقابلہ نہیں کر سَکتا۔


پھر مَیں نے اَپنے خیالات کو حِکمت، بےہودگی اَور حماقت پر غور کرنے میں لگایا۔ بادشاہ کے جانشین آدمی کو کیا کرنا چاہئے؟ اُسے پچھلے بادشاہ کی مثال پر عَمل کرنا چاہئے۔


پھر مَیں نے ”ایک نیا آسمان اَور ایک نئی زمین“ کو دیکھا، کیونکہ پہلا آسمان اَور پہلی زمین ختم ہو گیٔے تھے اَور کویٔی سمُندر بھی مَوجُود نہ تھا۔


تُم یہ نہ کہو، ”پرانے دِن اِن دِنوں سے بہتر کیوں تھے؟“ کیونکہ اَیسے سوالات پُوچھنا دانائی نہیں ہے۔


اَے بےوفا بیٹی اِسرائیل، تو کب تک بھٹکتی رہے گی؟ یَاہوِہ زمین پر نئی چیز پیدا کریں گے۔ یعنی سفر میں عورتیں تمام مَردوں کی حِفاظت کریں گی۔“


جِس طرح بنی اِسرائیلؔ میں جھُوٹے نبی مَوجُود تھے اُسی طرح تمہارے درمیان بھی جھُوٹے اُستاد ہوں گے۔ جو پوشیدہ طور پر ہلاک کرنے والی بِدعتیں شروع کریں گے اَور اُس آقا المسیح کا بھی اِنکار کریں گے جِس نے اُنہیں قیمت اَدا کرکے چھُڑایا ہے۔ اَیسی باتوں سے یہ لوگ جلد ہی اَپنے اُوپر ہلاکت لائیں گے۔


دیکھو، مَیں ایک نیا کام کر رہا ہُوں! وہ اَب ظہُور میں آنے کو ہے، کیا تُم اُسے جانوگے نہیں؟ میں بیابان میں ایک راہ نکال رہا ہُوں اَور بنجر زمین میں ندیاں جاری کر رہا ہُوں۔


تَب اُس نے جو تخت نشین تھا مُجھ سے فرمایا، ”دیکھ! میں سَب کچھ نیا بنا رہا ہُوں۔“ پھر خُدا نے فرمایا، ”لِکھ لے کیونکہ یہ باتیں حق اَور مُعتبر ہیں۔“


کیا کویٔی اَیسی چیز ہے جِس کی بابت کویٔی کہہ سَکتا ہے، ”دیکھو! یہ تو نئی چیز ہے؟“ یہ تو ہمارے زمانہ سے پہلے ہی گویا قدیم زمانہ سے ہی مَوجُود تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات