Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 1:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ہَوا جُنوب کی طرف چلتی ہے اَور شمال کی طرف مُڑ جاتی ہے؛ اَور ہمیشہ چکّر لگاتی ہُوئی، اَپنی راہ پر واپس لَوٹ آتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 ہوا جنُوب کی طرف چلی جاتی ہے اور چکّر کھا کر شِمال کی طرف پِھرتی ہے۔ یہ سدا چکّر مارتی ہے اور اپنی گشت کے مُطابِق دَورہ کرتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 हवा जुनूब की तरफ़ चलती, फिर मुड़कर शिमाल की तरफ़ चलने लगती है। यों चक्कर काट काटकर वह बार बार नुक़ताए-आग़ाज़ पर वापस आती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ہَوا جنوب کی طرف چلتی، پھر مُڑ کر شمال کی طرف چلنے لگتی ہے۔ یوں چکر کاٹ کاٹ کر وہ بار بار نقطۂ آغاز پر واپس آتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 1:6
11 حوالہ جات  

ہَواجِدھر چلنا چاہتی ہے چلتی ہے۔ تُم اُس کی آواز تو سُنتے ہو، مگر یہ نہیں جانتے کہ وہ کہاں سے آتی ہے اَور کہاں جاتی ہے۔ پس رُوح سے پیدا ہونے والے ہر آدمی کا حال بھی اَیسا ہی ہے۔“


جَیسے تُم ہَوا کی راہ نہیں جانتے، یہ نہیں جانتے کہ ماں کے رحم میں بچّہ کیسے بڑھتا ہے، وَیسے ہی تُم سَب چیزوں کے بنانے والے خُدا کے کاموں کو نہیں جان سکتے۔


یَاہوِہ نے طُوفانی ہَوا کو دھیما کر دیا؛ اَور سمُندر کی لہریں ٹھہر گئیں۔


کیونکہ یَاہوِہ نے حُکم فرمایا اَور طُوفانی ہَوا چلنے لگی جِس سے اُونچی اُونچی لہریں اُٹھیں،


جَب زمین پر جُنوبی ہَوا کے زیرِ اثر سنّاٹا ہو جاتا ہے، تو تُم اَپنے لباس میں تپنے لگتے ہو۔


آندھی اَپنی جُنوب کی سمت سے نکل آتی ہے، اَور تیز ہوایٔیں سردی لے آتی ہیں۔


اَور زور کی بارش آئی اَور سیلاب آیا اَور آندھیاں چلیں اَور اُس گھر سے ٹکرائیں، اَور وہ گِر پڑا اَور بالکُل برباد ہو گیا۔“


”چنانچہ جو کویٔی میری یہ باتیں سُنتا اَور اُن پر عَمل کرتا ہے وہ اُس عقلمند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے اَپنا گھر چٹّان پر تعمیر کیا ہو۔


تَب یَاہوِہ نے سمُندر پر ایک اَیسی آندھی بھیجی کہ جہاز کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔


سَب دریا سمُندر میں گرتے ہیں، پھر بھی سمُندر کبھی نہیں بھرتا۔ دریا دوبارہ اُسی جگہ پر بہنے لگتے ہیں، جہاں وہ پہلے بہ رہیں تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات