Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 1:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 مَیں نے اَپنے دِل میں کہا، ”دیکھ، یروشلیمؔ میں مُجھ سے پیشتر جتنے بھی بادشاہ ہُوئے، مَیں نے حِکمت میں اُن سَب سے زِیادہ ترقّی کی ہے؛ اَور حِکمت اَور علم میں میرا تجربہ اُن سے کہیں زِیادہ ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 مَیں نے یہ بات اپنے دِل میں کہی دیکھ مَیں نے بڑی ترقّی کی بلکہ اُن سبھوں سے جو مُجھ سے پہلے یروشلِیم میں تھے زِیادہ حِکمت حاصِل کی۔ ہاں میرا دِل حِکمت اور دانِش میں بڑا کاردان ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 मैंने दिल में कहा, “हिक्मत में मैंने इतना इज़ाफ़ा किया और इतनी तरक़्क़ी की कि उन सबसे सबक़त ले गया जो मुझसे पहले यरूशलम पर हुकूमत करते थे। मेरे दिल ने बहुत हिकमत और इल्म अपना लिया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 مَیں نے دل میں کہا، ”حکمت میں مَیں نے اِتنا اضافہ کیا اور اِتنی ترقی کی کہ اُن سب سے سبقت لے گیا جو مجھ سے پہلے یروشلم پر حکومت کرتے تھے۔ میرے دل نے بہت حکمت اور علم اپنا لیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




واعظ 1:16
20 حوالہ جات  

اَور مَیں اُن سَب کی بہ نِسبت جو مُجھ سے پہلے یروشلیمؔ کے شہر میں تھے، زِیادہ افضل اَور عظمت والا بَن گیا اَور اِن سَب باتوں میں میری حِکمت نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔


شُلومونؔ کی حِکمت اہلِ مشرق کی حِکمت سے زِیادہ تھی اَور مِصر کی تمام حِکمت سے بڑھ کر تھی۔


لیکن مُجھے اِن باتوں پر تَب تک یقین نہ ہُوا جَب تک کہ مَیں نے آکر خُود اَپنی آنکھوں سے اِسے دیکھ نہیں لیا۔ اَور فی الحقیقت مُجھے تو اِن باتوں کا نِصف بھی نہیں بتایا گیا تھا؛ کیونکہ آپ کی حِکمت، مال و زَر کی فراوانی تو اُس خبر سے جو مَیں نے سُنی کہیں زِیادہ بڑھ کر ہے۔


مگر سخت غِذا تو بالغوں کے لیٔے ہوتی ہے جو اَپنے تجربہ کی وجہ سے اِس قابل ہو گیٔے ہیں کہ نیکی اَور بدی میں اِمتیاز کر سکیں۔


تھرتھراؤ اَور تُم گُناہ سے باز رہو؛ خاموش رہو، اَور جَب تُم اَپنے بِستر پر لیٹتے ہو، اَور تُم اَپنے دِلوں کو ٹٹولو۔


اَور حِیرامؔ نے یہ بھی کہا: ”بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی سِتائش ہو جنہوں نے آسمان اَور زمین کو خلق کیا، اُنہُوں نے داویؔد بادشاہ کو ایک دانا بیٹا بخشا ہے جو فہم و فراست سے معموُر ہے تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک بیت المُقدّس اَور اَپنے واسطے ایک شاہی محل کی تعمیر کروائے۔


تَب اُس نے کہا، ”کیا یہ وہ عظیم بابیل نہیں جسے مَیں نے اَپنی جلیلُ القدر قُدرت کے بَل پر شاہی محل کے طور پر تعمیر کیا تاکہ یہ میرے جاہ و جلال کی عظمت ہو؟“


وہ کہتاہے، ’میں اَپنے لیٔے ایک عالیشان محل تعمیر کراؤں گا، جِس میں نہایت وسیع اَور فراخ بالاخانے ہوں گے۔‘ چنانچہ وہ اُس میں بڑی بڑی کھڑکیاں، اَور اُن میں دیودار کی چوکھٹ بِٹھاتا ہے، اَور اُسے سُرخ رنگ سے آراستہ کرتا ہے۔


رات کو مُجھے اَپنے نغمہ یاد آئے، میرا دِل غور کرتا رہا اَور میری رُوح جانچتی رہی:


تَب مَرد خُدا الِیشعؔ کے خادِم گیحازیؔ نے اَپنے دِل میں کہا، ”میرے آقا نے تو اُس ارامی نَعمانؔ کو یُوں ہی چھوڑ دیا اَورجو کچھ وہ دینے کے لیٔے لایاتھا اُسے قبُول نہ کیا۔ یَاہوِہ کی حیات کی قَسم میں دَوڑکر اُس کے پیچھے جاؤں گا اَور اُس سے کچھ نہ کچھ تو لے ہی لُوں گا۔“


میرے آدمی اُن لکڑیوں کو لبانونؔ سے کھینچ کر بڑے سمُندر (بحرِ رُوم) تک لے جایٔیں گے۔ پھر اُن کے بیڑے بندھوا دوں گا تاکہ وہ سمُندر کے راستے سے اُس جگہ پہُنچ جایٔیں جہاں تُم چاہتے ہو۔ وہاں اُن لکڑیوں کو کھُلوا کر الگ الگ کر دیا جائے گا۔ پھر تُم اُنہیں لے جا سکوگے اَور مَیں صِرف یہ چاہتا ہُوں کہ تُم میرے شاہی گھرانے کے لیٔے رسد مُہیّا کرتے رہو۔“


مَیں نے اَپنے دِل سے کہا، ”چلو میں تُمہیں عیش و عشرت سے آزماؤں گا۔“ اَور مَعلُوم کروں گا کہ اِس میں اَچھّا کیا ہے۔ لیکن یہ تجربہ بھی باطِل ہی نِکلا۔


تَب مَیں نے اَپنے دِل سے کہا، جو حَشر احمق کا ہوتاہے وُہی میرا بھی ہوگا۔ پھر مُجھے دانِشور ہونے سے کیا فائدہ مِلا؟ چنانچہ مَیں نے اَپنے دِل سے کہا، ”یہ بھی باطِل ہے۔“


اَور مَیں نے اَپنے دِل سے کہا، ”خُدا راستبازوں اَور بدکاروں دونوں کی عدالت کرےگا، کیونکہ ہر ایک کام اَور ہر مُعاملہ کا ایک وقت مُقرّر ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات