Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 9:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 جِس دِن سے میں تُم سے واقف ہُوا، تُم یَاہوِہ سے بغاوت ہی کرتے آئے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 جِس دِن سے میری تُم سے واقفِیّت ہُوئی ہے تُم برابر خُداوند سے سرکشی کرتے رہے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 जब से मैं तुम्हें जानता हूँ तुम्हारा रब के साथ रवैया बाग़ियाना ही रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 جب سے مَیں تمہیں جانتا ہوں تمہارا رب کے ساتھ رویہ باغیانہ ہی رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 9:24
13 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم لوگ کس قدر باغی اَور ضِدّی ہو۔ ابھی جَب مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور میرے زندہ رہتے ہویٔے بھی تُم یَاہوِہ کے خِلاف بغاوت کرتے آئے ہو، تو میری وفات کے بعد تو تُم لوگ اَور بھی زِیادہ باغی ہو جاؤگے۔


”اَے گردن کشو! تمہارے دِل اَور کان دونوں نامختون ہیں۔ جَیسے تمہارے آباؤاَجداد کرتے آئے ہیں: وَیسے ہی تُم بھی پاک رُوح کی ہمیشہ مُخالفت کرتے رہتے ہو!


اَہرونؔ نے کہا، ”میرے آقا! ناراض نہ ہو تُم جانتے ہو کہ یہ لوگ کتنے شر پسند ہیں۔


صِرف اِتنا ہو کہ یَاہوِہ کے خِلاف بغاوت نہ کرو اَور نہ اُس مُلک کے لوگوں سے ڈرو کیونکہ ہم اُن کو نگل جایٔیں گے۔ اُنہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں۔ تُم اُن سے مت ڈرو۔“


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَہرونؔ کے عصا کو عہد کے صندُوق کے آگے پھر رکھ دیں تاکہ وہ اُن باغیوں کے لیٔے ایک نِشان کے طور پر رکھا رہے۔ اِس سے اُن کا میرے خِلاف بُڑبُڑانا ختم ہو جائے گا تاکہ وہ مَر نہ جایٔیں۔“


”یعقوب میں کویٔی بدبختی نہیں پائی جاتی، اَور نہ اِسرائیل کی تباہی اُن کی نظر میں ہے۔ یَاہوِہ اُن کا خُدا اُن کے ساتھ ہے؛ اَور بادشاہ کی للکار اُن کے درمیان ہے۔


جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے سامنے سے نکال دیں گے، ”تَب تُم اَپنے دِل میں یُوں نہ کہنا، یہ تو میری ہی راستبازی تھی جِس کے وجہ سے یَاہوِہ نے مُجھے اِس مُلک پر قبضہ کرنے کی قُوّت عطا فرمائی ہے۔“ نہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ اُن قوموں کی بدکاری ہی کی وجہ سے یَاہوِہ نے اُنہیں تمہارے سامنے سے اُن کے مادر وطن سے بے دخل کر رہے ہیں۔


وہ اَپنے آباؤاَجداد کی مانند نہ ہوں گے۔ جو ایک ضِدّی اَور باغی پُشت ہے، جِن کا دِل ہی خُدا کا وفادار نہ رہا، اَور نہ اُن کی رُوح۔


تُونے اُنہیں نہ تو سُنا نہ سمجھا تھا؛ قدیم ہی سے تیرے کان کھُلے نہ تھے۔ مَیں بخُوبی جانتا تھا کہ تُو کس قدر بےوفا ہے؛ تُو پیدائش ہی سے باغی کہلایا۔


”اَور یہاں تُم ہو۔ اَے گُنہگاروں کی اَولاد جو اَپنے آباؤاَجداد کی جگہ پر کھڑے ہوکر یَاہوِہ کے قہر کو اِسرائیل پر اَور بھی زِیادہ شدید کر رہے ہو۔


وہ کھیت کے رکھوالوں کی مانند اُسے چاروں طرف سے گھیر رہے ہیں، کیونکہ اُس نے میرے خِلاف بغاوت کی ہے،‘ “ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،


” ’لیکن اُنہُوں نے میرے خِلاف سرکشی کی اَور میری نہ سُنی۔ اُنہُوں نے اُن بے جان شَبیہوں کو جِن پر اُنہُوں نے نظر جمائی تھی، نہیں چھوڑا، نہ ہی اُنہُوں نے مِصر کے بُتوں کو ترک کیا۔ اِس لیٔے مَیں نے کہا کہ میں مِصر میں اَپنا غضب اُن پر اُنڈیل دُوں گا اَور اَپنا غُصّہ اُن پر اُتاروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات