Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 9:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَب تُو مُجھے اُنہیں ہلاک کرنے سے مت روک، تاکہ میں اُن کا نام آسمان کے نیچے سے مٹا ڈالوں اَور مَیں تُم سے ایک زورآور اَور اِن سے بڑی قوم بناؤں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 سو اب تُو مُجھے اِن کو ہلاک کرنے دے تاکہ مَیں اِن کا نام صفحۂِ روزگار سے مِٹا ڈالُوں اور مَیں تُجھ سے ایک قَوم جو اِن سے زورآور اور بڑی ہو بناؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 अब मुझे छोड़ दे ताकि मैं उन्हें तबाह करके उनका नामो-निशान दुनिया में से मिटा डालूँ। उनकी जगह मैं तुझसे एक क़ौम बना लूँगा जो उनसे बड़ी और ताक़तवर होगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اب مجھے چھوڑ دے تاکہ مَیں اُنہیں تباہ کر کے اُن کا نام و نشان دنیا میں سے مٹا ڈالوں۔ اُن کی جگہ مَیں تجھ سے ایک قوم بنا لوں گا جو اُن سے بڑی اور طاقت ور ہو گی۔“

باب دیکھیں کاپی




استثنا 9:14
19 حوالہ جات  

لیکن یَاہوِہ اُسے ہرگز مُعاف نہ کریں گے بَلکہ اُن کا غضب اَور غیرت اُن تمام اَشخاص پر نازل ہوگا۔ اَور اِس کِتاب میں درج کی ہُوئی سَب لعنتیں اُن پر آ پڑیں گی اَور یَاہوِہ آسمان کے نیچے سے اُن سَب کا نام و نِشان مٹا دیں گے۔


آپ نے غَیر قوموں کو جِھڑکا اَور بدکاروں کو تباہ کیا ہے؛ اَور اُن کا نام اَبد تک کے لیٔے مٹا دیا ہے۔


جو غالب آئے اُسے اِسی طرح سفید لباس پہنائی جائے گی اَور مَیں اُس کا نام کِتابِ حیات سے ہرگز خارج نہ کروں گا بَلکہ اَپنے باپ اَور اُس کے فرشتوں کے سامنے اُس کے نام کا اقرار کروں گا۔


”اَے گردن کشو! تمہارے دِل اَور کان دونوں نامختون ہیں۔ جَیسے تمہارے آباؤاَجداد کرتے آئے ہیں: وَیسے ہی تُم بھی پاک رُوح کی ہمیشہ مُخالفت کرتے رہتے ہو!


اُس کی نَسل کاٹ ڈالی جائے، اَور اگلی پُشت سے اُن کے نام مٹا دئیے جایٔیں۔


پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا: ”اگر مَوشہ اَور شموایلؔ بھی میرے حُضُور کھڑے ہوتے تَو بھی میرا دِل اِن لوگوں کی طرف راغِب نہ ہوتا۔ اِنہیں میری حُضُوری سے نکال دو تاکہ وہ دُور چلے جائیں!


تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اِس قوم کی سلامتی کے لیٔے دعا نہ کر۔


راستبازوں کی یاد مُبارک ہے، لیکن بدکاروں کا نام سڑ جائے گا۔


مَیں نے کہا کہ میں اُنہیں پراگندہ کروں گا اَور نَوع اِنسان میں سے اُن کی یاد مٹا دُوں گا،


کیا ہم پھر آپ کے حُکم کو توڑ دیں اَور اِن لوگوں سے شادی کریں جو اَیسے مکرُوہ کام کرتے ہیں؟ کیا آپ ہم پر اِتنا غُصّہ نہیں کریں گے کہ ہم کو تباہ کر دیں، ہمارے لیٔے کوئی باقی بچ جانے والا نہیں؟


چنانچہ خُدا نے اِرادہ کیا کہ وہ اُنہیں تباہ کر ڈالیں گے۔ اَور یہ ہو گیا ہوتا اگر خُدا کا برگُزیدہ مَوشہ موقع پر شفاعت کرنے کھڑے نہ ہو جاتے کہ خُدا اَپنے غضب کو روک دیں اَور اُنہیں تباہ نہ کریں۔


”لہٰذا تُم میری اِس قوم کے واسطے نہ تو دعا کرنا نہ کویٔی ہی مناجات پیش کرنا؛ اِن کے لئے مجھ سے کوئی فریاد مت کرنا کیونکہ مَیں تمہاری نہ سُنوں گا۔


تیری نَسل ریت کی مانند ہوتی، اَور تیری اَولاد اُس کے لاتعداد ذرّوں کی مانند ہوتی؛ اُس کا نام میرے حُضُور سے نہ ہی کاٹا اَور نہ مٹایا جائے گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات