Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 9:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 چالیس دِن اَور چالیس رات کے اِختتام پر یَاہوِہ نے پتّھر کی وہ دو تختیاں یعنی عہد کی تختیاں مُجھے دے دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور چالِیس دِن اور چالِیس رات کے بعد خُداوند نے پتّھر کی وہ دونوں لَوحیں یعنی عہد کی لَوحیں مُجھ کو دِیں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 9:11
6 حوالہ جات  

جَب مَیں پتّھر کی دو تختیاں لینے کے لیٔے پہاڑ پر چڑھا تَب میں چالیس دِن اَور چالیس رات پہاڑ کے اُوپر ہی رہا اَور مَیں نے نہ تو روٹی کھائی اَور نہ پانی پیا۔ یہ اُس عہد کی تختیاں تھیں جو یَاہوِہ نے تُم سے باندھا تھا۔


پاک ترین مقام کے اَندر بخُور جَلانے کے لیٔے سونے کا قُربان گاہ اَور عہد کا صندُوق تھا جو سونے سے منڈھا ہُوا تھا۔ اُس صندُوق میں مَنّ سے بھرا ہُوا سونے کا مرتبان اَور حضرت ہارونؔ کا عصا تھا جِس میں کونپلیں پھوٹ نکلی تھیں اَور عہد کی دو لَوحیں تھیں جِن پر دس اَحکام کَندہ تھے۔


چنانچہ وہ یَاہوِہ کے پہاڑ سے چل پڑے اَور تین دِن تک سفر کرتے رہے اَور اُن تین دِنوں میں یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُن کے قِیام کرنے کے لیٔے جگہ تلاش کرتا ہُوا اُن کے آگے آگے چلتا رہا۔


اَور جَب لوگوں نے دیکھا کہ مَوشہ نے پہاڑ سے اُترنے میں دیر لگائی تو وہ اَہرونؔ کے پاس جمع ہوکر کہنے لگے، ”آئیے ہمیں ایک معبُود بنا کر دیں جو ہمارے آگے آگے چلے، کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ اُس اِنسان مَوشہ کو جو ہمیں مِصر سے نکال لائے کیا ہو گیا ہے۔“


اَور جَب یَاہوِہ کوہِ سِینؔائی پر مَوشہ سے کلام کرچکے، تو اُنہُوں نے اُسے شہادت کی دو تختیاں دیں۔ وہ تختیاں پتّھر کی تھیں اَور خُدا کے ہاتھ کی لکھی ہُوئی تھیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات