استثنا 8:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ15 اُنہُوں نے اُس وسیع اَور خوفناک بیابان میں سے تمہاری رہنمائی کی، جو ایک خشک اَور بے آب مُلک تھا جِس میں زہریلے سانپ اَور بِچھُّو تھے۔ وہاں یَاہوِہ نے تمہارے لیٔے ایک پتھریلی چٹّان میں سے پانی نکالا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس15 اور اَیسے وسِیع اور ہَولناک بیابان میں تیرا رہبر ہُؤا جہاں جلانے والے سانپ اور بِچُّھو تھے اور جہاں کی زمِین بغَیر پانی کے سُوکھی پڑی تھی۔ وہاں اُس نے تیرے لِئے چقمق کی چٹان سے پانی نِکالا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस15 जब तू उस वसी और हौलनाक रेगिस्तान में सफ़र कर रहा था जिसमें ज़हरीले साँप और बिच्छू थे तो वही तेरी राहनुमाई करता रहा। पानी से महरूम उस इलाक़े में वही सख़्त पत्थर में से पानी निकाल लाया। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن15 جب تُو اُس وسیع اور ہول ناک ریگستان میں سفر کر رہا تھا جس میں زہریلے سانپ اور بچھو تھے تو وہی تیری راہنمائی کرتا رہا۔ پانی سے محروم اُس علاقے میں وہی سخت پتھر میں سے پانی نکال لایا۔ باب دیکھیں |
جُنوب کے جانوروں کے متعلّق نبُوّت: اَپنی دولت گدھوں کی پیٹھ پر، اَور اَپنے خزانے اُونٹوں کے کی اُونچی پیٹھ پر لاد کر، اُن کے سفیر دُکھ اَور مُصیبت کی سرزمین میں سے ہوکر، جہاں شیرببر اَور شیرنیاں، اَور جہاں افعی اَور اُڑنے والے زہریلے سانپ رہتے ہیں، اُن لوگوں کی طرف جا رہے ہیں جِن سے اُنہیں کویٔی فائدہ نہ ہوگا،