Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 7:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 چنانچہ جان لو کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی حقیقی خُدا ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں، اَورجو اُن سے مَحَبّت رکھتے اَور اُن کے اَحکام کو مانتے ہیں، اُن پر ہزار پُشتوں تک اَپنے عہد اَور بے پناہ مَحَبّت کو قائِم رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 سو جان لے کہ خُداوند تیرا خُدا وُہی خُدا ہے۔ وہ وفادار خُدا ہے اور جو اُس سے مُحبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں اُن کے ساتھ ہزار پُشت تک وہ اپنے عہد کو قائِم رکھتا اور اُن پر رحم کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 चुनाँचे जान ले कि सिर्फ़ रब तेरा ख़ुदा ही ख़ुदा है। वह वफ़ादार ख़ुदा है। जो उससे मुहब्बत रखते और उसके अहकाम पर अमल करते हैं उनके साथ वह अपना अहद क़ायम रखेगा और उन पर हज़ार पुश्तों तक मेहरबानी करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 چنانچہ جان لے کہ صرف رب تیرا خدا ہی خدا ہے۔ وہ وفادار خدا ہے۔ جو اُس سے محبت رکھتے اور اُس کے احکام پر عمل کرتے ہیں اُن کے ساتھ وہ اپنا عہد قائم رکھے گا اور اُن پر ہزار پُشتوں تک مہربانی کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 7:9
41 حوالہ جات  

اَور اَپنی اُمّید کے اقرار کو مضبُوطی سے تھامے رہیں کیونکہ جِس نے وعدہ کیا ہے وہ سچّا ہے۔


اگر ہم بےوفا نکلے، تو بھی وہ وفادار رہے گا، کیونکہ وہ خُود اَپنا اِنکار نہیں کر سَکتا۔


لیکن خُداوؔند وفادار ہے۔ وہ تُمہیں مضبُوط کرےگا اَور شیطانی حملوں سے محفوظ رکھےگا۔


مَیں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے دعا کی اَور اقرار کیا: ”اَے خُداوؔند، عظیم و مُہیب خُدا، جو لوگ آپ سے مَحَبّت رکھتے اَور آپ کے فرمانبردار بندے ہیں، آپ اُن کے ساتھ اَپنا مَحَبّت کا عہد قائِم رکھتے ہیں۔


خُدا قابلِ اِعتماد ہے، جِس نے تُمہیں اَپنے بیٹے، ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی رِفاقت کے لیٔے بُلایا ہے۔


پھر مَیں نے کہا: ”یَاہوِہ، آسمان کے خُدائے عظیم اَور مُہیب خُدا، جو اَپنے پیار کے عہد کو اُن لوگوں کے ساتھ رکھتے ہیں جو اُن سے مَحَبّت کرتے ہیں اَور اُن کے اَحکام پر عَمل کرتے ہیں۔


تمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ اَور وہ اَیسا ہی کرےگا۔


اَور ہم جانتے ہیں کہ جو لوگ خُدا سے مَحَبّت رکھتے ہیں اَور اُس کے اِرادے کے مُطابق بُلائے گیٔے ہیں، خُدا ہر حالت میں اُن کی بھلائی چاہتاہے۔


لیکن ہزاروں پُشتیں جو مُجھ سے مَحَبّت رکھتی ہیں اَور میرے حُکموں کو مانتی ہیں میں اُن سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔


لیکن اگر ہم اَپنے گُناہوں کا اقرار کریں، تو وہ ہمارے گُناہوں کو مُعاف کرنے اَور ہمیں ساری ناراستی سے پاک صَاف کرنے میں وفادار اَور عادل ہے۔


اِسرائیل کا نَجات دِہندہ اَور قُدُّوس یَاہوِہ اُس سے جو حقیر جانا گیا اَور جِس سے قوموں نے نفرت کی، اَورجو حُکمرانوں کا خادِم ہے، یُوں فرماتے ہیں: ”بادشاہ تُجھے دیکھیں گے اَور کھڑے ہو جایٔیں گے، اُمرا تُجھے دیکھیں گے اَور سرنِگوں ہو جایٔیں گے، یَاہوِہ کی خاطِر جو وفاشعار اَور اِسرائیل کا قُدُّوس ہے جِس نے تُجھے برگُزیدہ کیا ہے۔“


مُبارک ہے وہ آدمی جو آزمائش کے وقت صبر سے کام لیتا ہے، کیونکہ جَب مقبُول ٹھہرے گا تو زندگی کا تاج پایٔےگا جِس کا خُداوؔند نے اَپنے مَحَبّت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔


جِس طرح خُدا کا قول حق ہے اُسی طرح ہمارا قول اگر ”ہاں“ میں ہے تو ”ہاں“ ہی رہتاہے، ”نہیں“ مَیں نہیں بدلتا۔


لیکن ہزاروں پُشتیں جو مُجھ سے مَحَبّت رکھتی ہیں اَور میرے حُکموں کو مانتی ہیں میں اُن سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔


میں اَپنے اَور تمہارے درمیان اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کے درمیان اُن کی آئندہ پُشتوں کے لیٔے اَپنا عہد باندھوں گا جو اَبدی عہد ہوگا کہ میں تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کا خُدا رہُوں گا۔


چنانچہ خُدا کا وعدہ اَور خُدا کی قَسم یہ دو اَیسی چیزیں ہیں جو لاتبدیل ہیں اَور اِن کے بارے میں خُدا کبھی جھُوٹ نہیں بولےگا، اِس لیٔے ہم جو دَوڑکر اُس کی پناہ میں آئے ہیں، بڑے حوصلہ سے اُس اُمّید کو مضبُوطی سے تھامے رکھ سکتے ہیں جو ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے۔


اَے یَاہوِہ، میں جانتا ہُوں کہ آپ کے آئین راست ہے، اَور وفاداری ہی سے آپ نے مُجھے دُکھ پہُنچایا۔


ایمان ہی سے سارہؔ نے حاملہ ہونے اَور بچّہ پیدا کرنے کی قُوّت پائی حالانکہ وہ عمر رسیدہ تھیں اَور بچّہ پیدا کرنے کے قابل نہیں تھیں، کیونکہ سارہؔ کو یقین تھا کہ وعدہ کرنے والا خُدا وفادار ہے۔


تُمہیں یہ سَب کچھ دِکھایا گیا تاکہ تُم جانو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں اَور اُن کے سِوا کویٔی اَور ہے ہی نہیں۔


جو اَبدی زندگی کی اُمّید پر قائِم ہے جِس کا وعدہ خُود خُدا نے شروع زمانہ سے پیشتر ہی کر دیا تھا، جو کبھی جھُوٹ نہیں بولتا۔


سَب نے ایک ہی رُوحانی خُوراک کھائی۔


لیکن جو خُدا سے مَحَبّت رکھتا ہے، خُدا اُسے جانتا ہے۔


وہ اَپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، یعنی اُس کلام کو جو اُنہُوں نے ہزار پُشتوں کے لیٔے فرمایاہے،


ہر صُبح وہ نئی ہوتی رہتی ہے؛ کیونکہ آپ کی وفاداری عظیم ہے۔


خُدا نے آسمانوں اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ یعنی یَاہوِہ جو ہمیشہ تک وفادار ہیں۔


تو مَیں اَپنے اِس عہد کو یاد کروں گا، جو میرے تمہارے اَور ہر قِسم کے جانداروں کے درمیان ہے، پانی پھر کبھی سیلاب کی شکل اِختیار نہ کرےگا کہ سَب جاندار ہلاک ہو جایٔیں۔


مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور تُم جہاں کہیں جاؤگے وہاں تمہاری حِفاظت کروں گا اَور مَیں تُمہیں اِس مُلک میں واپس لاؤں گا اَورجو وعدہ مَیں نے تُم سے کیا ہے اُسے پُورا کرنے تک میں تُمہیں اکیلا نہ چھوڑوں گا۔“


’یَاہوِہ قہر کرنے میں دھیمے شفقت میں غنی اَور گُناہ اَور سرکشی کے بخشنے والے۔ پھر بھی وہ مُجرم کو بے سزا نہیں چھوڑتے اَور وہ اَولاد کو اُن کے آباؤاَجداد کے گُناہ کی سزا اُن کے بیٹوں اَور پوتوں کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک دیتے ہیں۔‘


لہٰذا آج کے دِن تُم جان لو اَور اَپنے دِل میں یہ بات بِٹھا لو کہ اُوپر آسمان میں اَور نیچے زمین میں یَاہوِہ ہی خُدا ہیں اَور کویٔی دُوسرا نہیں۔


وہ ہماری چٹّان ہیں، اُن کی صنعت کامل ہے، کیونکہ اُن کی سَب راہیں اِنصاف والی ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں جو بدی سے مُبرّا ہیں، وہ راستباز اَور عادل ہیں۔


یَاہوِہ کا فرشتہ گِلگالؔ سے بوکیمؔ کو گیا اَور کہنے لگا، ”میں تُمہیں مِصر سے نکال کر اُس مُلک میں لے آیا، جسے مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو دینے کی قَسم کھائی تھی۔ مَیں نے کہاتھا، ’وہ عہد جو مَیں نے تُم سے باندھا تھا میں اُسے ہرگز نہ توڑوں گا،


اَور دعا مانگی: ”اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، آپ کی مانند نہ تو اُوپر آسمان میں اَور نہ نیچے زمین پر کویٔی خُدا ہے۔ جو اَپنے اُن خادِموں پر اَپنی بے پناہ مَحَبّت ظاہر کرتے اَور اَپنے عہد کو پُورا کرتے ہیں، جو پُورے دِل سے آپ کی راہ پر چلتے ہیں۔


اَور شُلومونؔ نے دعا کی: ”اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، آپ کی مانند نہ تو اُوپر آسمان میں اَور نہ نیچے زمین پر کویٔی خُدا ہے۔ جو اَپنے اُن خادِموں پر اَپنی بے پناہ مَحَبّت ظاہر کرتے اَور اَپنے عہد کو پُورا کرتے ہیں، جو پُورے دِل سے آپ کی راہ پر چلتے ہیں۔


یعنی اُن کے ساتھ جو اُن کے عہد پر قائِم رہتے ہیں اَور اُن کے فرمان کی اِطاعت کرنا یاد رکھتے ہیں۔


وہ اَپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، یعنی اُس کلام کو جو اُنہُوں نے ہزار پُشتوں کے لیٔے فرمایاہے،


آپ ہزاروں پر شفقت کرتے ہیں لیکن آباؤاَجداد کے گُناہوں کی سزا اُن کے بعد اُن کی اَولاد کے دامن میں ڈال دیتے ہیں۔ اَے عظیم اَور قادرمُطلق خُدا آپ کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے،


”لہٰذا اَب تُم غور سے دیکھ لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں! میرے سِوا کویٔی اَور معبُود نہیں۔ میں ہی مارتا اَور مَیں ہی جِلاتا ہُوں میں ہی زخمی کرتا اَور مَیں ہی شفا بخشتا ہُوں، اَور میرے ہاتھ سے کویٔی نہیں چھُڑا سَکتا۔


”اَے یَاہوِہ، آپ کے سَب دُشمن اِسی طرح پسپا ہُوں! لیکن آپ سے مَحَبّت رکھنے والے اُس آفتاب کی مانند ہُوں، جو اَپنی آب و تاب کے ساتھ طُلوع ہوتاہے۔“ تَب مُلک میں چالیس بَرس تک اَمن رہا۔


”اِس لیٔے اَب اَے ہمارے خُدائے عظیم، آپ جو قادر اَور مُہیب خُدا ہیں؛ آپ جو اَپنی مَحَبّت کے عہد کو قائِم رکھتے ہیں، یہ دُکھ درد جو شاہانِ اشُور کے زمانہ سے لے کر آج تک ہمارے بادشاہوں، سرداروں، کاہِنوں، نبیوں اَور ہمارے آباؤاَجداد اَور ہمارے تمام لوگوں نے برداشت کئے آپ کے حُضُور میں مَعمولی نہ سمجھے جایٔیں


آپ کی راستبازی اُونچے پہاڑوں کی مانند ہے، اَور آپ کا اِنصاف گہرے سمُندر کی طرح۔ اَے یَاہوِہ، آپ اِنسان اَور حَیوان دونوں کا مُحافظ ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات