Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 7:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 بَلکہ تُم اُن کے ساتھ اَیسا سلُوک کرنا کہ اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا، اُن کے مُقدّس سُتونوں کو چُورچُور کر ڈالنا، اُن کے اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالنا اَور اُن کے بُتوں کو آگ میں جَلا دینا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 بلکہ تُم اُن سے یہ سلُوک کرنا کہ اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا۔ اُن کے سُتُونوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر دینا اور اُن کی یسِیرتوں کو کاٹ ڈالنا اور اُن کی تراشی ہُوئی مُورتیں آگ میں جلا دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 इसलिए उनकी क़ुरबानगाहें ढा देना। जिन पत्थरों की वह पूजा करते हैं उन्हें चकनाचूर कर देना, उनके यसीरत देवी के खंबे काट डालना और उनके बुत जला देना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اِس لئے اُن کی قربان گاہیں ڈھا دینا۔ جن پتھروں کی وہ پوجا کرتے ہیں اُنہیں چِکنا چُور کر دینا، اُن کے یسیرت دیوی کے کھمبے کاٹ ڈالنا اور اُن کے بُت جلا دینا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 7:5
16 حوالہ جات  

تُم نہ تو اُن کے معبُودوں کو سَجدہ کرنا نہ اُن کی عبادت کرنا اَور نہ اُن کی پیروی کرنا۔ تُم اُنہیں مِسمار کردینا اَور اُن کے مُقدّس سُتونوں ٹکڑے ٹکڑے کردینا۔


تُم اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا اَور اُن کے مُقدّس سُتونوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردینا اَور اُن کے اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالنا۔


اَور نہ کسی پتّھر کو مُقدّس پتّھر کے طور پر نصب کرنا کیونکہ اُن سے یَاہوِہ تمہارے خُدا کو سخت نفرت ہے۔


اَور مَیں نے تمہاری گُناہ آلُودہ چیز کو یعنی اُس بچھڑے کو جسے تُم نے بنایا تھا، لے کر آگ میں جَلا دیا۔ پھر مَیں نے اُسے کُوٹ کُوٹ کر اَیسا پیسہ کہ راکھ کی مانند اُس کا سفوف بنا دیا اَور اُس راکھ کو اُس دریا میں پھینک دیا جو پہاڑ سے نکل کر نیچے بہتا تھا۔


اُن کے معبُودوں کی شَبیہ کو تُم آگ میں جَلا دینا اَورجو چاندی اَور سونا اُن کے اُوپر منڈھا ہو، اُس کا لالچ نہ کرنا اَور اُسے اَپنے لیٔے نہ لینا، ورنہ وہ تمہارے لیٔے پھندا بَن جائے گا کیونکہ اَیسی چیزیں یَاہوِہ تمہارے خُدا کے نزدیک سخت مکرُوہ ہیں۔


” ’تُم اَپنے لیٔے بُت نہ بنانا اَور نہ کویٔی مُورت یا کویٔی مُقدّس پتّھر کھڑا کرنا اَور نہ اَپنے مُلک میں کویٔی شَبیہ دار پتّھر رکھنا کہ اُس کے آگے سَجدہ کرو۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


اَور اُنہُوں نے اُس بچھڑے کو جسے لوگوں نے بنایا تھا لے کر آگ میں جَلا دیا اَور پھر اُسے مہین پیس کر پانی میں مِلایا اَور بنی اِسرائیل کو پلوایا۔


تو اُس مُلک کے سبھی باشِندوں کو اَپنے سامنے سے نکال دینا اَور اُن کے تراشے ہویٔے بُتوں اَور ڈھالی ہویٔی مورتیوں کو توڑ ڈالنا اَور اُن کے تمام اُونچے مقامات کو مِسمار کردینا۔


تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے جو مذبح بناؤ اُس کے قریب کسی بھی طرح کا لکڑی کا اشیراہؔ کا سُتون کھڑا نہ کرنا۔


کیونکہ آساؔ نے غَیر قوموں کے مذبحوں اَور اُونچے مقامات پر مَوجُود زیارت گاہوں کو نِیست و نابود کر دیا، مُقدّس پتّھر کے سُتونوں کو گرا دیا اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالا۔


وہ مذبحوں کی طرف نہ دیکھیں گے، جنہیں اُنہُوں نے اَپنے ہاتھوں سے بنایا، اَور نہ وہ اشیراہؔ کے سُتونوں کا اَور نہ عُود جَلانے کے مذبحوں کا لحاظ کریں گے جو اُن کے اَپنے ہاتھوں کی دستکاری ہیں۔


اَور وہاں سے اُنہُوں نے بَعل کے مَندِر کے مُقدّس سُتون کو اُکھاڑ کر باہر لاکر جَلا دیا۔


فلسطینی اَپنے معبُود وہاں چھوڑ گیٔے تھے جنہیں داویؔد کے حُکم سے آگ کے سُپرد کیا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات