Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 6:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور یَاہوِہ نے ہماری آنکھوں کے سامنے مِصر اَور فَرعوہؔ اَور اُس کے سارے خاندان کے خِلاف نہایت عظیم اَور حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب دِکھائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور خُداوند نے بڑے بڑے اور ہَولناک عجائِب و نِشان ہمارے سامنے اہلِ مِصرؔ اور فرِعونؔ اور اُس کے سب گھرانے پر کر کے دِکھائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 हमारे देखते देखते उसने बड़े बड़े निशान और मोजिज़े किए और मिसर, फ़िरौन और उसके पूरे घराने पर हौलनाक मुसीबतें भेजीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 ہمارے دیکھتے دیکھتے اُس نے بڑے بڑے نشان اور معجزے کئے اور مصر، فرعون اور اُس کے پورے گھرانے پر ہول ناک مصیبتیں بھیجیں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 6:22
15 حوالہ جات  

یا کیا یَاہوِہ تمہارے خُدا جَیسا کویٔی اَور معبُود بھی ہُواہے، جِس نے اَپنی خاطِر کسی قوم کو کسی دُوسرے مِصر کے درمیان سے نکالنے کے لیٔے حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب اَور آزمائشوں، مُہیب کارناموں اَور جنگوں اَور قوی ہاتھ کے ذریعے تمہاری آنکھوں کے سامنے نکال لایا ہو؟


تُم محض اَپنی آنکھوں سے اُنہیں دیکھوگے اَور بدکار لوگوں کا اَنجام تمہارے سامنے ہوگا۔


تُم نے خُود اَپنی آنکھوں سے اُن بڑی آزمائشوں حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب، یَاہوِہ کے قوی ہاتھ اَور پھیلے ہویٔے بازو کو دیکھا تھا جِن کی بدولت یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں نکال لایٔے۔ یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن سَب لوگوں کے ساتھ بھی اَیسا ہی کریں گے جِن سے تُم خوفزدہ ہو۔


یَاہوِہ نے بَعل پعورؔ میں جو کچھ کیا اُسے تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔ جِس کسی نے بَعل پعورؔ کی پرستش کی اُسے یَاہوِہ نے تمہارے درمیان سے فنا کر دیا۔


اُس وقت مَیں نے یہوشُعؔ کو حُکم دیا: ”تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُن دو بادشاہوں کے ساتھ کیا کیا ہے۔ یَاہوِہ وہاں کی تمام سلطنتوں کے ساتھ بھی وَیسا ہی کریں گے جہاں تُم جا رہے ہو۔


یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تمہارے آگے آگے چلتے ہیں تمہاری خاطِر لڑیں گے جَیسا کہ اُنہُوں نے مِصر میں خُود تمہاری آنکھوں کے سامنے کیا تھا۔


اَے مِصر! اُنہُوں نے تُم میں فَرعوہؔ اَور اُس کے سَب خادِموں پر، اَپنے نِشانات اَور عجائب ظاہر کئے۔


لہٰذا میں اَپنا ہاتھ بڑھاؤں گا اَور اُن مِصریوں کے درمیان اُن تمام عجائبات سے جو میں اُن کے درمیان کروں گا اُن کو ماروں گا۔ اُس کے بعد وہ تُمہیں جانے دے گا۔


تَب اُس سے کہنا: ”ہم مِصر میں فَرعوہؔ کے غُلام تھے لیکن یَاہوِہ اَپنے قوی ہاتھ سے ہمیں مِصر سے نکال لایٔے۔


اَور یَاہوِہ نے ہمیں وہاں سے نکال لیا تاکہ ہمیں وہ مُلک عنایت کریں جسے دینے کا وعدہ اُنہُوں نے ہمارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر کیا تھا۔


اُن کا جو اکیلے بڑے بڑے عجِیب کام کرتے ہیں، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


اَور تُم اَپنے بچّوں اَور بچّوں کے بچّوں کو بتا سکو کہ مَیں نے مِصریوں کے ساتھ کِس قدر سخت سلُوک کیا اَور اُن کے درمیان مَیں نے کِس طرح اَپنے نِشانات دِکھائے تاکہ تُم جان لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات