Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 6:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 آئندہ جَب کبھی تمہارا بیٹا تُم سے پُوچھے، ”یَاہوِہ ہمارے خُدا نے جِن معاہدوں قوانین اَور آئین کو ماننے کا تُمہیں حُکم دیا ہے اُس کا مطلب کیا ہے؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور جب آیندہ زمانہ میں تیرے بیٹے تُجھ سے سوال کریں کہ جِن شہادتوں اور آئِین اور فرمان کے ماننے کا حُکم خُداوند ہمارے خُدا نے تُم کو دِیا ہے اُن کا مطلَب کیا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 आनेवाले दिनों में तेरे बच्चे पूछेंगे, “रब हमारे ख़ुदा ने आपको इन तमाम अहकाम पर अमल करने को क्यों कहा?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 آنے والے دنوں میں تیرے بچے پوچھیں گے، ”رب ہمارے خدا نے آپ کو اِن تمام احکام پر عمل کرنے کو کیوں کہا؟“

باب دیکھیں کاپی




استثنا 6:20
12 حوالہ جات  

”اَور آئندہ زمانہ میں جَب تمہارا بیٹا تُم سے پُوچھے، ’اِس کا مطلب کیا ہے؟‘ تو ’تُم اُسے بتانا کہ یَاہوِہ ہمیں غُلامی کے مُلک مِصر سے اَپنے قوی ہاتھ سے نکال کر لائے۔


اَور جَب تمہارے بچّے تُم سے پُوچھیں، ’اِس رسم سے تمہارا کیا مطلب ہے؟‘


بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے، اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔


تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔


اَور اُس روز تُم اَپنے بیٹے کو بتانا، ’جَب مَیں مِصر سے نکل آیا تو جو کچھ یَاہوِہ نے میرے لیٔے کیا اُس کی وجہ سے میں یہ دِن مناتا ہُوں۔‘


لہٰذا محتاط اَور نہایت خبردار رہو اَیسا نہ ہو کہ جو کچھ تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے اُسے ہمیشہ کے لیٔے بھُول جاؤ یا وہ تمہارے دِل سے مِٹ جائے۔ تُم یہ باتیں اَپنی اَولاد کو اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد کو سِکھاتے رہنا۔


اَور تمہارے سَب دُشمن تمہارے سامنے سے دُور کئے جایٔیں گے جَیسا کہ یَاہوِہ نے فرمایاہے۔


تَب اُس سے کہنا: ”ہم مِصر میں فَرعوہؔ کے غُلام تھے لیکن یَاہوِہ اَپنے قوی ہاتھ سے ہمیں مِصر سے نکال لایٔے۔


اَے خُدا، ہم نے اَپنے کانوں سے سُنا، اَور ہمارے آباؤاَجداد نے ہم سے کہا، کہ آپ نے اُن کے دِنوں میں، قدیم زمانہ میں آپ نے کیا کیا کام کیٔے۔


اَور تُم اَپنے بچّوں اَور بچّوں کے بچّوں کو بتا سکو کہ مَیں نے مِصریوں کے ساتھ کِس قدر سخت سلُوک کیا اَور اُن کے درمیان مَیں نے کِس طرح اَپنے نِشانات دِکھائے تاکہ تُم جان لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات