Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 6:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام اَور اُن کے دئیے ہُوئے معاہدوں اَور قوانین کو ضروُر ماَننا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 تُم جانفشانی سے خُداوند اپنے خُدا کے حُکموں اور شہادتوں اور آئِین کو جو اُس نے تُجھ کو فرمائے ہیں ماننا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ध्यान से रब अपने ख़ुदा के अहकाम के मुताबिक़ चलो, उन तमाम हिदायात और क़वानीन पर जो उसने तुझे दिए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 دھیان سے رب اپنے خدا کے احکام کے مطابق چلو، اُن تمام ہدایات اور قوانین پر جو اُس نے تجھے دیئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 6:17
15 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، آپ نے فرمان جاری کر دیا ہے، کہ آپ کے قوانین پُوری طرح مانے جایٔیں،


اگر تُم اِن سَب اَحکام کو جو میں تُمہیں دے رہا ہُوں؛ اُن پر عَمل کرو اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو، اَور اُن کی سَب راہوں پر چلو اَور اُن سے لپٹے رہو،


چنانچہ اَے عزیزوں! جَب کہ تُم اِن باتوں کے مُنتظر ہو اِس لیٔے پُوری کوشش کرو کہ خُداوؔند کی حُضُوری میں اَپنے آپ کو بے داغ، بے عیب اَور صُلح کے ساتھ پایٔے جاؤ۔


اِس لیٔے میرے عزیز بھائیو اَور بہنوں، ثابت قدم رہو اَور خُداوؔند کی خدمت میں ہمیشہ سرگرم رہو، کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند میں تمہاری محنت بے فائدہ نہیں ہے۔


یہ بات قابل یقین ہے اَور مَیں چاہتا ہُوں کہ تُم اِن باتوں کو بڑے یقینی طور سے تعلیم دو تاکہ خُدا پر ایمان لانے والے نیک کاموں میں مشغُول رہنے پر غور کریں۔ یہ باتیں اَچھّی اَور اِنسانوں کے لیٔے مفید ہیں۔


اُنہُوں نے کہا، ”اگر تُم دِل لگا کر یَاہوِہ اَپنے خُدا کا کلام سنوگے اَور وُہی کروگے جو اُن کی نظر میں بھلا ہے اَور اگر تُم اُن کے اَحکام بجا لاؤگے اَور اُن کے تمام قوانین پر عَمل کروگے تو میں اُن بیماریوں میں سے کویٔی بھی جو مَیں نے مِصریوں پر نازل کیں تُم پر نازل نہ کروں گا کیونکہ مَیں وہ یَاہوِہ ہُوں جو تُمہیں شفا بخشتا ہے۔“


لیکن ہم اِس بات کے بڑے آرزُومند ہیں کہ تُم میں سے ہر شخص اِسی طرح آخِر تک کوشش کرتا رہے تاکہ جِن باتوں کی تُم اُمّید رکھتے ہو وہ حقیقت میں پُوری ہو جایٔیں۔


لہٰذا اگر تُم جو اَحکام آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، اُن پر سچّے دِل سے عَمل کرو یعنی یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُس کی خدمت کرو،


مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں کو بُلوا کر اُن سے فرمایا: اَے اِسرائیلیوں! جِن قوانین اَور آئین کو آج مَیں تُمہیں سُناتا ہُوں اُنہیں سُن لو۔ اُنہیں سیکھو اَور اُن پر ضروُر عَمل کرنا۔


کاش اُن کے دِل میں ہمیشہ میرا خوف رہتا اَور وہ میرے سَب اَحکام پر ہمیشہ عَمل کرتے رہتے تاکہ اُن کا اَور اُن کی اَولاد کا ہمیشہ خیر ہوتا!


لہٰذا تُم احتیاط رکھنا اَور جَیسا یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے وَیسا ہی کرنا، نہ تو اُس سے داہنے یا بائیں کو مُڑنا۔


پھر مَوشہ اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگوں نے لوگوں کو حُکم دیا: ”یہ سَب اَحکام جو آج کے دِن میں تُمہیں دے رہا ہُوں اُنہیں ماَننا۔


مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ کی شہادتوں پر عَمل کرتے ہیں اَور اَپنے پُورے دِل سے اُس کے طالب ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات