Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 5:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 کوہِ حورِبؔ پر یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمارے ساتھ ایک عہد باندھا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 خُداوند ہمارے خُدا نے حورِبؔ میں ہم سے ایک عہد باندھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रब हमारे ख़ुदा ने होरिब यानी सीना पहाड़ पर हमारे साथ अहद बाँधा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رب ہمارے خدا نے حورب یعنی سینا پہاڑ پر ہمارے ساتھ عہد باندھا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 5:2
16 حوالہ جات  

لہٰذا خیال رہے کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اِس عہد کو بھُول مت جانا، جو اُس نے تمہارے ساتھ باندھا ہے اَور اَپنے لیٔے کسی اَیسی چیز سے مُشابہ کویٔی بُت بنالو جِس سے یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں منع کیا ہے۔


تَب مَوشہ نے وہ خُون لیا اَور اُسے اُن لوگوں پر چھڑک دیا اَور کہا، ”یہ اُس عہد کا خُون ہے جو یَاہوِہ نے اِن سَب باتوں کی بابت تمہارے ساتھ باندھا ہے۔“


جَب بنی اِسرائیل کے مِصر سے چلے آنے کے بعد تین مہینے پُورے ہو گئے تو عَین اُسی دِن وہ سِینؔائی کے بیابان میں آئے


تَب یَاہوِہ نے کہا: ”مَیں تمہارے ساتھ ایک عہد باندھ رہا ہُوں اَور تمہارے سَب لوگوں کے سامنے اَیسے عجائب کروں گا جو تمام دُنیا میں پہلے کبھی کسی بھی قوم میں نہیں کئے گیٔے۔ اَور وہ لوگ جِن کے درمیان تُم رہتے ہو دیکھیں گے کہ وہ کام جو مَیں یَاہوِہ تمہارے لیٔے کروں گا کتنا مُہیب ہے۔


مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں کو بُلوا کر اُن سے فرمایا: اَے اِسرائیلیوں! جِن قوانین اَور آئین کو آج مَیں تُمہیں سُناتا ہُوں اُنہیں سُن لو۔ اُنہیں سیکھو اَور اُن پر ضروُر عَمل کرنا۔


اِسرائیلیوں سے جِس عہد کے باندھنے کا حُکم یَاہوِہ نے مَوشہ کو مُوآب میں دئیے تھے جو اُس عہد کے علاوہ تھا جو یَاہوِہ نے اُن کے ساتھ حورِبؔ میں باندھا تھا اُس کی شرائط یہ ہیں:


جو اُس عہد کی مانند نہ ہوگا جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ، اُس وقت باندھا تھا، جَب مَیں نے اُن کا ہاتھ پکڑکر، اُنہیں مِصر سے باہر نکالا تھا، کیونکہ اُنہُوں نے میرے اُس عہد کو توڑ ڈالا تھا، حالانکہ میں اُن کا شوہر تھا،“ یہی یَاہوِہ کا کلام ہے۔


”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: جِس وقت میں تمہارے آباؤاَجداد کو غُلامی کے مُلک یعنی مِصر سے باہر نکال لایاتھا، اُس وقت مَیں نے اُن سے یہ کہہ کر ایک عہد باندھا تھا،


میرے بندے مَوشہ کی شَریعت، قوانین اَور طور طریقوں پر عَمل کرو جو مَیں نے اُسے کوہِ حورِبؔ پر تمام بنی اِسرائیل کے لیٔے دیا تھا۔


یَاہوِہ ہمارے خُدا نے کوہِ حورِبؔ پر ہم سے یہ فرمایا تھا، ”تُم اِس پہاڑ پر کافی عرصہ سے رہتے آئے ہو۔


تَب یَاہوِہ نے اَپنے عہد کے دسوں اَحکام تُم پر ظاہر کئے اَور اُنہیں ماننے کا حُکم دیا اَور پھر اُنہیں پتّھر کی دو تختیوں پر لِکھ دیا۔


جِن کے ساتھ یَاہوِہ نے عہد کیا تھا اَور اُنہیں یہ حُکم دیا تھا: ”تُم غَیر معبُودوں کی عبادت مت کرنا، نہ اُنہیں سَجدہ کرنا، نہ اُن کی خدمت کرنا اَور نہ اُن کے لیٔے قُربانی گذراننا۔


جِن کا حُکم مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو اُس وقت دیا تھا، جَب مَیں نے اُنہیں لوہے کے تنور یعنی مِصر سے باہر یہ کہتے ہُوئے نکالا تھا،‘ میں نے کہا، ’میری فرمانبرداری کرو اَورجو اَحکام مَیں تُمہیں دیتا ہُوں اُن سَب پر عَمل کرو تاکہ تُم میری قوم ٹھہرو اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات