Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 4:46 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

46 اَور یردنؔ کے مشرق میں بیت پعورؔ کے نزدیک کی وادی میں ٹھہرے تھے جو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے مُلک میں ہے جو حِشبونؔ پر حُکمراں تھا اَور جسے مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے مِصر سے نکل آنے کے بعد شِکست دی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

46 یَردن ؔکے پار اُس وادی میں جو بَیت فغُورؔ کے مُقابِل ہے کہہ سُنایا یعنی امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کے مُلک میں جو حسبون ؔمیں رہتا تھا جِسے مُوسیٰؔ اور بنی اِسرائیل نے مُلکِ مِصرؔ سے نِکلنے کے بعد مارا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

46 दरियाए-यरदन के मशरिक़ी किनारे पर थे। बैत-फ़ग़ूर उनके मुक़ाबिल था, और वह अमोरी बादशाह सीहोन के मुल्क में ख़ैमाज़न थे। सीहोन की रिहाइश हसबोन में थी और उसे इसराईलियों से शिकस्त हुई थी जब वह मूसा की राहनुमाई में मिसर से निकल आए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

46 دریائے یردن کے مشرقی کنارے پر تھے۔ بیت فغور اُن کے مقابل تھا، اور وہ اموری بادشاہ سیحون کے ملک میں خیمہ زن تھے۔ سیحون کی رہائش حسبون میں تھی اور اُسے اسرائیلیوں سے شکست ہوئی تھی جب وہ موسیٰ کی راہنمائی میں مصر سے نکل آئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 4:46
14 حوالہ جات  

چنانچہ ہم بیت پعورؔ کے پاس کی وادی میں ہی ٹھہرے رہے۔


اُنہُوں نے اُس کے اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ اَور یردنؔ کے مشرق کے دو امُوری بادشاہوں کے مُلکوں پر قبضہ کر لیا تھا۔


چنانچہ اُس وقت ہم نے اُن دو امُوری بادشاہوں سے ارنُونؔ کی گھاٹی سے لے کر کوہِ حرمُونؔ تک یردنؔ کے مشرق کا سارا علاقہ اَپنے اِختیار میں کر لیا۔


ہم اُن کے ساتھ یردنؔ کے اُس پار کویٔی مِیراث نہ لیں گے کیونکہ ہمیں ہماری مِیراث یردنؔ کے مشرق میں ہی مِل چُکی ہے۔“


یہ وُہی باتیں ہیں جو مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں سے یردنؔ کے مشرق میں عراباہؔ کے بیابان میں کیں جو سُوفؔ کے مقابل کے میدان میں پارانؔ اَور طوفلؔ، لابنؔ، حَضِیروتؔ اَور دِیذہبؔ کے درمیان ہے۔


یہی وہ اِسرائیلی عہد، قوانین اَور آئین ہیں جو مَوشہ نے اُنہیں اُس وقت دیئے جَب وہ مِصر سے نکل آئےتھے۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ کو مُلک مُوآب میں بیت پعورؔ کے مقابل کی وادی میں دفن کیا لیکن آج کے دِن تک کویٔی نہیں جانتا کہ مَوشہ کی قبر کہاں ہے؟


چنانچہ اُنہُوں نے اُسے اُس کے بیٹوں اَور اُس کے سارے لشکر کو یہاں تک مارا کہ اُن میں سے کویٔی نہ بچا اَور اُنہُوں نے اُس کے مُلک پر قبضہ کر لیا۔


یردنؔ کے مشرق میں ارنُونؔ کی وادی سے لے کر حرمُونؔ کے پہاڑ تک عراباہؔ کے مشرق کے علاقہ سمیت جِن ممالک کے بادشاہوں کو اِسرائیلیوں نے شِکست دی اَور اُن کے ممالک پر قبضہ کر لیا اُن کی فہرست یہ ہے،


مَیں نے زنبوروں کو تمہارے آگے بھیجا جنہوں نے اُنہیں اَور دو امُوری بادشاہوں کو تمہارے سامنے سے بھگا دیا۔ یہ تمہاری تلوار یا کمان کا کمال نہیں تھا۔


”آپ نے اُنہیں مملکتیں اَور اُمّتیں عطا فرمائیں اَور دُور دراز کے علاقے اُن میں بانٹ دئیے۔ اُنہُوں نے حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کے مُلک پر اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کے مُلک پر قبضہ کر لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات