3 یَاہوِہ نے بَعل پعورؔ میں جو کچھ کیا اُسے تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔ جِس کسی نے بَعل پعورؔ کی پرستش کی اُسے یَاہوِہ نے تمہارے درمیان سے فنا کر دیا۔
3 جو کُچھ خُداوند نے بَعَل فغُور ؔکے سبب سے کِیا وہ تُم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کیونکہ اُن سب آدمِیوں کو جِنہوں نے بَعَل فغُورؔ کی پَیروی کی خُداوند تیرے خُدا نے تیرے بیچ سے نابُود کر دِیا۔
جَب مَیں نے اِسرائیل کو پایا، تو وہ گویا بیابان کے انگوروں کی مانند تھے؛ اَور جَب مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو دیکھا، تو یُوں لگاکہ مَیں اَنجیر کے درخت پر پہلا پھل دیکھ رہا ہُوں۔ لیکن جَب وہ بَعل پعورؔ کے پاس آئے، تَب اَپنے آپ کو اُس شرمناک بُت کے لیٔے مخصُوص کیا اَور جِس چیز کو عزیز رکھتے تھے اُسی کی مانند حقیر بَن گیٔے۔
پعورؔ میں جو کچھ ہُوا اُس وقت یہی عورتیں بِلعاؔم کی صلاح سے اِسرائیلیوں کو یَاہوِہ سے برگشتہ کرنے کا ذریعہ بنی تھیں اَور یَاہوِہ کے لوگوں میں وَبا پھیلی تھی۔
مَیں نے اُن کی اَولاد سے بیابان میں کہا، ”تُم اَپنے آباؤاَجداد کے آئین پر نہ چلو، نہ اُن کی شَریعت پر عَمل کرو اَور نہ ہی اُن کے بُتوں سے اَپنے آپ کو ناپاک کرو۔