Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 4:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 تَب یَاہوِہ نے اَپنے عہد کے دسوں اَحکام تُم پر ظاہر کئے اَور اُنہیں ماننے کا حُکم دیا اَور پھر اُنہیں پتّھر کی دو تختیوں پر لِکھ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور اُس نے تُم کو اپنے عہد کے دسوں احکام بتا کر اُن کے ماننے کا حُکم دِیا اور اُن کو پتّھر کی دو لَوحوں پر لِکھ بھی دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 उसने तुम्हारे लिए अपने अहद यानी उन 10 अहकाम का एलान किया और हुक्म दिया कि इन पर अमल करो। फिर उसने उन्हें पत्थर की दो तख़्तियों पर लिख दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اُس نے تمہارے لئے اپنے عہد یعنی اُن 10 احکام کا اعلان کیا اور حکم دیا کہ اِن پر عمل کرو۔ پھر اُس نے اُنہیں پتھر کی دو تختیوں پر لکھ دیا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 4:13
18 حوالہ جات  

اَور مَوشہ چالیس دِن اَور چالیس رات بغیر کچھ کھائے پیئے وہیں یَاہوِہ کے ساتھ رہے اَور اُس نے اُن تختیوں پر عہد کی باتیں یعنی اُن دس اَحکام کو لِکھّا۔


اَور جَب یَاہوِہ کوہِ سِینؔائی پر مَوشہ سے کلام کرچکے، تو اُنہُوں نے اُسے شہادت کی دو تختیاں دیں۔ وہ تختیاں پتّھر کی تھیں اَور خُدا کے ہاتھ کی لکھی ہُوئی تھیں۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”پہاڑ پر میرے پاس آؤ اَور وہیں ٹھہرے رہو۔ میں تُمہیں پتّھر کی تختیاں دُوں گا جِن پر مَیں نے اُن کی تعلیم کے لیٔے آئین کے اَحکام لِکھ دئیے ہیں۔“


اَب اگر تُم پُوری طرح میری فرمانبرداری کرو اَور میرے عہد پر چلو تو تمام قوموں میں سے تُم ہی میری خاص مِلکیّت ٹھہروگے حالانکہ ساری زمین میری ہے۔


پاک ترین مقام کے اَندر بخُور جَلانے کے لیٔے سونے کا قُربان گاہ اَور عہد کا صندُوق تھا جو سونے سے منڈھا ہُوا تھا۔ اُس صندُوق میں مَنّ سے بھرا ہُوا سونے کا مرتبان اَور حضرت ہارونؔ کا عصا تھا جِس میں کونپلیں پھوٹ نکلی تھیں اَور عہد کی دو لَوحیں تھیں جِن پر دس اَحکام کَندہ تھے۔


جِس وقت موت کے عہد کے حُروف پتّھر کی تختیوں پر کَندہ کرکے، حضرت مَوشہ کو دئیے گیٔے، تو اُن کا چہرہ جلال سے پُرہو گیا، اَور بنی اِسرائیلؔ اُسے دیکھنے کی تاب نہ لا سکے، حالانکہ وہ جلال گھٹتا جا رہاتھا،


یعنی بنی اِسرائیلؔ، خُدا کے مُتَنَبّیٰ ہونے کا حق کے سبب جلال، عہد، شَریعت اَور خدمت، بیت المُقدّس میں عبادت کا شرف اَور خُدا کے وعدے بھی اُن ہی کے لیٔے ہیں۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”پہلی تختیوں کی مانند پتّھر کی دو تختیاں تراش اَور مَیں اُن پر وُہی الفاظ لِکھ دُوں گا جو اُن پہلی تختیوں پر جنہیں تُم نے توڑ ڈالا مرقوم تھے۔


تَب یَاہوِہ نے اُس آگ میں سے تُم سے کلام کیا۔ تُمہیں لفظ اَور آواز تو سُنایٔی دے رہی تھی مگر کویٔی شکل یا صورت نہیں دِکھائی دے رہی تھی۔ صِرف آواز ہی سُنایٔی دے رہی تھی۔


اَور اُسی وقت یَاہوِہ نے مُجھے حُکم دیا کہ تُمہیں وہ قوانین اَور آئین سِکھاؤں جِن پر تُم اُس مُلک میں عَمل کروگے جسے تُم یردنؔ کو پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔


یہی وہ اَحکام ہیں جِن کا یَاہوِہ نے اُس پہاڑ پر آگ، بادل اَور گہری تاریکی میں سے بُلند آواز سے تُم سبھی سے یعنی تمہاری ساری جماعت سے فرمایا تھا، اَور اِس سے زِیادہ اَور کچھ نہ کہا۔ پھر اُنہُوں نے اُنہیں پتّھر کی دو تختیوں پر لِکھ کر اُنہیں مُجھے دے دیا۔


اَور صندُوق میں پتّھر کی اُن دو تختیوں کے سِوائے اَور کچھ نہ تھا جنہیں مَوشہ نے حورِبؔ میں رکھ دیا تھا۔ جہاں یَاہوِہ نے اُن سے عہد باندھا تھا، جَب بنی اِسرائیل مِصر سے باہر نکل آئےتھے۔


اَے یَاہوِہ، آپ نے فرمان جاری کر دیا ہے، کہ آپ کے قوانین پُوری طرح مانے جایٔیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات