Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 4:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تَب یَاہوِہ نے اُس آگ میں سے تُم سے کلام کیا۔ تُمہیں لفظ اَور آواز تو سُنایٔی دے رہی تھی مگر کویٔی شکل یا صورت نہیں دِکھائی دے رہی تھی۔ صِرف آواز ہی سُنایٔی دے رہی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور خُداوند نے اُس آگ میں سے ہو کر تُم سے کلام کِیا۔ تُم نے باتیں تو سُنِیں لیکن کوئی صُورت نہ دیکھی۔ فقط آواز ہی آواز سُنی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 फिर रब आग में से तुमसे हमकलाम हुआ। तुमने उस की बातें सुनीं लेकिन उस की कोई शक्ल न देखी। सिर्फ़ उस की आवाज़ सुनाई दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 پھر رب آگ میں سے تم سے ہم کلام ہوا۔ تم نے اُس کی باتیں سنیں لیکن اُس کی کوئی شکل نہ دیکھی۔ صرف اُس کی آواز سنائی دی۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 4:12
24 حوالہ جات  

یہی وہ اَحکام ہیں جِن کا یَاہوِہ نے اُس پہاڑ پر آگ، بادل اَور گہری تاریکی میں سے بُلند آواز سے تُم سبھی سے یعنی تمہاری ساری جماعت سے فرمایا تھا، اَور اِس سے زِیادہ اَور کچھ نہ کہا۔ پھر اُنہُوں نے اُنہیں پتّھر کی دو تختیوں پر لِکھ کر اُنہیں مُجھے دے دیا۔


یَاہوِہ نے اُس پہاڑ پر آگ میں سے تُم سے رُوبرو باتیں کی تھیں۔


لہٰذا تُم نہایت احتیاط رکھنا، کیونکہ جِس دِن کوہِ حورِبؔ پر یَاہوِہ نے آگ میں سے ہوکر تُم سے کلام کیا تھا تو تُمہیں اُن کی کسی طرح کی شکل یا صورت نہ دِکھائی دی تھی۔


اَور آسمان سے ایک آواز آئی، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے، جِس سے میں مَحَبّت کرتا ہُوں؛ جِس سے میں بہت خُوش ہُوں۔“


اُنہُوں نے آسمان میں سے اَپنی آواز تُمہیں سُنایٔی تاکہ تُمہیں تربّیت دیں اَور زمین پر اُنہُوں نے تُمہیں اَپنی بڑی آگ دِکھائی اَور تُم نے اُن کا کلام اُس آگ میں سے سُنا۔


کیا کبھی کویٔی اَور قوم تمہاری طرح خُدا کی آواز کو آگ میں سے آتے ہویٔے سُن کر زندہ بچی ہے؟


اِبن خُدا پوشیدہ خُدا کی صورت اَور تمام مخلُوقات میں پہلوٹھے ہیں۔


یُوحنّا وُہی شخص ہیں جِن کے بارے میں یَشعیاہ نبی کی مَعرفت یُوں بَیان کیا گیا تھا: ”بیابان میں کویٔی پُکار رہاہے، ’خُداوؔند کے لیٔے راہ تیّار کرو، اُس کے لیٔے راہیں سیدھی بناؤ۔‘ “


پس تُم خُدا کو کس سے تشبیہ دوگے؟ اَور کون سِی چیز اُس سے مُشابہ ٹھہراؤگے؟


ایک آواز آئی، ”مُنادی کرو۔“ اَور مَیں نے کہا: ”مَیں کیا مُنادی کروں؟“ ”ہر بشر گھاس کی مانِند ہیں، اَور اُن کی ساری وفا شعاری میدان کے پھُولوں کی مانِند ہے۔


کویٔی پُکار رہاہے: ”بیابان میں یَاہوِہ کے لیٔے راہ تیّار کرو؛ صحرا میں ہمارے خُدا کے لیٔے شاہراہ ہموار کرو۔


تُم داہنی طرف مُڑو یا بائیں طرف، تمہارے کان پیچھے سے آتی ہُوئی اُس آواز کو سُنیں گے جو کہتی ہے، ”راہ یہی ہے؛ اِسی پر چلو۔“


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”بنی اِسرائیل کو یہ بتاؤ کہ تُم نے خُود دیکھا کہ مَیں نے آسمان پر سے تمہارے ساتھ باتیں کی ہیں۔


وہ یہ کہہ ہی رہے تھے کہ ایک نُورانی بادل نے اُن پر سایہ کر لیا اَور اُس بادل میں سے آواز آئی، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے جِس سے میں مَحَبّت رکھتا ہُوں؛ اَور جِس سے میں بہت خُوش ہُوں، اِس کی بات غور سے سُنو!“


اُس سے میں مُعمّوں میں نہیں بَلکہ کھُلے طور پر اَور رُوبرو باتیں کرتا ہُوں، اُسے یَاہوِہ کا دیدار بھی نصیب ہوتاہے۔ پھر تُمہیں میرے خادِم مَوشہ کی بُرائی کرتے ہویٔے خوف کیوں نہ آیا؟“


اَور وہاں نرسنگے کی تیز آواز اَور کلام کرنے والے کی اَیسی خوفناک آواز سُنایٔی دی تھی کہ جنہوں نے اُسے سُنا، اُنہُوں نے درخواست کی کہ ہم سے اَب اَور کلام نہ کیا جائے۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”مَیں گھنے بادل میں تمہارے پاس آؤں گا تاکہ یہ لوگ مُجھے تمہارے ساتھ کلام کرتے سُنیں اَور سدا تمہارا یقین کریں۔“ تَب مَوشہ نے لوگوں کی ساری باتیں یَاہوِہ سے بَیان کیں۔


چنانچہ تُم سَب قریب آکر اُس پہاڑ کے نیچے کھڑے ہو گئے، جو آگ کے شُعلوں میں لپٹا ہُوا تھا اَور اُس کے شُعلے آسمان چُوم رہے تھے، ہر جگہ تاریکی اَور کالی گھٹایٔیں اَور دھوئیں کا غُبار پھیلا ہُوا تھا۔


تَب یَاہوِہ نے اَپنے عہد کے دسوں اَحکام تُم پر ظاہر کئے اَور اُنہیں ماننے کا حُکم دیا اَور پھر اُنہیں پتّھر کی دو تختیوں پر لِکھ دیا۔


اَور یَاہوِہ نے اَپنے ہاتھ سے لکھی ہُوئی پتّھر کی دو تختیاں میرے سُپرد کر دیں۔ اُن پر وُہی سَب اَحکام کندہ تھے جِن کا اعلان یَاہوِہ نے پہاڑ پر آگ کے درمیان سے تُم سے اِجتماع کے دِن کیا تھا۔


اَورجو دس اَحکام یَاہوِہ نے مُقدّس اِجتماع کے دِن پہاڑ پر آگ کے درمیان سے تمہارے سامنے اعلان کیا تھا اُنہیں کو اُن دو تختیوں پر لِکھ دیا جو اُن پہلے کی تختیوں پر لِکھا گیا تھا؛ پھر اُنہیں یَاہوِہ نے میرے سُپرد کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات