Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 33:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور دانؔ کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: ”دانؔ اُس شیرببر کا بچّہ ہے، جو باشانؔ سے کود کر آتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور دان کے حق میں اُس نے کہا:- دان اُس شیر بَبر کا بچّہ ہے جو بسن سے کُود کر آتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 दान की बरकत : दान शेरबबर का बच्चा है जो बसन से निकलकर छलाँग लगाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 دان کی برکت: دان شیرببر کا بچہ ہے جو بسن سے نکل کر چھلانگ لگاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 33:22
14 حوالہ جات  

تَب وہ میکاہؔ کی بنوائی ہُوئی چیزوں اَور اُس کے کاہِنؔ کو لے کر لائش پہُنچے جہاں کے لوگ اَمن و سلامتی سے رہتے تھے۔ اُنہُوں نے اُنہیں تلوار سے مارا اَور اُن کا شہر جَلا دیا۔


(لیکن بنی دانؔ کو اَپنے علاقہ کو قبضہ میں رکھنے میں دِقّت پیش آئی۔ چنانچہ اُنہُوں نے وہاں سے کوچ کرکے لِشمؔ پر حملہ کرکے اُسے بزورِ شمشیر قبضہ میں کر لیا اَور وہاں سکونت اِختیار کرلی۔ وہ لِشمؔ میں آباد ہو گئے اَور اَپنے باپ کے نام پر اُس کا نام دانؔ رکھا)۔


اَور دانیوں میں سے اٹّھائیس ہزار چھ سَو جنگی فَوجی؛


اَور شِمشُونؔ نے کہا، ”مُجھے فلسطینیوں کے ساتھ مرنے دے!“ پھر شِمشُونؔ نے اَپنی پُوری طاقت سے فلسطینیوں پر زور لگایا اَور وہ مَندِر سارے سرداروں اَور اُن لوگوں پر گِر پڑا جو وہاں مَوجُود تھے۔ اِس طرح اُس نے مَرتے مَرتے اِتنے لوگ مار ڈالے جتنے اُس نے اَپنی زندگی میں بھی نہیں مارے تھے۔


اُسے گدھے کے جبڑے کی تازہ ہڈّی مِلی۔ اُس نے اُسے اُٹھالیا اَور اُس سے ایک ہزار لوگوں کو مار گرایا۔


اُس نے اُنہیں بڑی بُری طرح مارا اَور اُن کو قتل کر ڈالا۔ پھر وہاں سے چلا گیا اَور عیطامؔ کی چٹّان کے ایک غار میں رہنے لگا۔


تَب یَاہوِہ کی رُوح اُس پر زور سے نازل ہُوئی اَور وہ اشقلونؔ کو گیا اَور اُن کے تیس آدمیوں کو مار ڈالا اَور اُن کا مال و اَسباب لُوٹ کر اُن کے کپڑے پہیلی پُوچھنے والوں کو دئیے۔ پھر وہ غُصّہ میں آگ بگُولہ ہوکر اَپنے باپ کے گھر چلا گیا۔


تَب یَاہوِہ کا رُوح اُس پر اِس قدر زور سے نازل ہُوا کہ اُس نے نہتّے ہی اُس شیر کو یُوں چیر ڈالا گویا کویٔی کسی بکری کے بچّہ کو چیر ڈالا ہو۔ لیکن اُس نے اَپنے ماں باپ سے اَپنی اِس حرکت کا ذِکر تک نہیں کیا۔


دانیوں کے برادری سے ضورعاہؔ میں رہنے والا ایک شخص تھا جِس کا نام منوحہؔ تھا۔ اُس کی بیوی بانجھ تھی اِس لیٔے اُس کے کویٔی بچّہ نہ ہُوا۔


”اِس بات سے بھی میرا دِل کانپتا ہے اَور اَپنی جگہ سے اُچھل پڑتا ہے۔


اَور کہہ: ” ’تیری ماں شیروں میں کیا ہی شیرنی تھی! وہ جَوان شیروں کے درمیان لیٹتی تھی اَور اَپنے بچّوں کو پالتی تھی۔


اُس نے اَپنے بچّوں میں سے ایک کو پالا، اَور وہ طاقتور شیر بَن گیا۔ اُس نے شِکار کو پھاڑنا سیکھا وہ آدمیوں کو نگلنے لگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات