Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 33:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 وہ لوگوں کو پہاڑ پر بُلائیں گے تاکہ وہاں راستبازی کی قُربانیاں پیش کریں؛ وہ سمُندر کی دولت سے، اَور ریت میں چھُپے خزانوں سے مالا مال ہوں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 وہ لوگوں کو پہاڑوں پربلائیں گے اور وہاں صداقت کی قُربانِیاں گُذرانیں گے کیونکہ وہ سمُندروں کے فَیض اور ریت کے چِھپے ہُوئے خزانوں سے بہرہ ور ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 वह दीगर क़ौमों को अपने पहाड़ पर आने की दावत देंगे और वहाँ रास्ती की क़ुरबानियाँ पेश करेंगे। वह समुंदर की कसरत और समुंदर की रेत में छुपे हुए ख़ज़ानों को जज़ब कर लेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 وہ دیگر قوموں کو اپنے پہاڑ پر آنے کی دعوت دیں گے اور وہاں راستی کی قربانیاں پیش کریں گے۔ وہ سمندر کی کثرت اور سمندر کی ریت میں چھپے ہوئے خزانوں کو جذب کر لیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 33:19
18 حوالہ جات  

تَب تُو دیکھے گی اَور خُوشی سے چمک اُٹھے گی، اَور تیرا دِل خُوشی کے مارے دھڑکنے لگے گا اَور پھُولے نہیں سمائے گا؛ کیونکہ سمُندر کی تمام دولت اَور مُختلف قوموں کا مال و زَر، تیرے پاس لایا جائے گا۔


صداقت کی قُربانیاں راستی سے گزرانو اَور یَاہوِہ پر توکّل کرو۔


بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی، ”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں، اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔ وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے، تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“ کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے، اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔


آپ اُنہیں لاکر اَپنی مِیراث کے پہاڑ پر بساؤگے، یعنی اُس پاک مَقدِس مقام پر اَے یَاہوِہ جسے آپ نے اَپنے قِیام کے لیٔے بنایا ہے، وہ پاک مَقدِس اَے آقا جسے آپ کے ہاتھوں نے قائِم کیا ہے۔


اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔


بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی، ”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں، اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔ وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے، تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“ کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے، اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔


تُو قوموں کا دُودھ پیئے گی اَور شاہی چھاتِیاں چُوسے گی۔ تَب تُو جانے گی کہ میں یَاہوِہ تیرا مُنجّی، تیرا فدیہ دینے والا اَور یعقوب کا قادر خُدا ہُوں۔


وہ شُکر گُزاری کی قُربانیاں گزرانیں اَور خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے کاموں کا بَیان کریں۔


تَب صداقت کی قُربانیاں آپ کو فرحت بخشنے کے لیٔے پُوری سوختنی نذریں پیش کی جایٔیں گی؛ اَور آپ کے مذبح پر بَیل چڑھائے جایٔیں گے۔


یَاہوِہ نے اُسے مُلک کی اُونچی جگہوں پر بِٹھایا اَور کھیتوں کی پیداوار سے اُس کی ضیافت کی۔ یَاہوِہ نے اُس کی پرورش چٹّان کے شہد سے، اَور چقماق کی چٹّان کے تیل سے،


”زبُولُون سمُندر کے کنارے بسے گا، اَور جہازوں کے لیٔے بندرگاہ ہوگا؛ اُس کی حد صیدونؔ تک پھیلی ہوگی۔


”میں تو اَپنے بادشاہ کو اَپنے مُقدّس کوہِ صِیّونؔ پر بِٹھا چُکا ہُوں۔“


کیٔی لوگ پُوچھتے ہیں، ”کون ہمیں کچھ بھلائی دِکھائے گا؟“ اَے یَاہوِہ، اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر چمکائیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات