Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 33:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 زمین کے بہترین تحفوں اَور اُس کی معموُری سے اَور جلتی ہُوئی جھاڑی میں ظاہر ہونے والے کی رضا سے۔ یہ سَب برکتیں یُوسیفؔ کے اُوپر قائِم رہے، اَور اُس کی پیشانی پر رہیں جو اَپنے بھائیوں میں شہزادہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور زمِین اور اُس کی معمُوری کی بیش قِیمت چِیزیں اور اُس کی خُوشنُودی جو جھاڑی میں رہتا تھا۔ اِن سب کے اِعتبار سے یُوسفؔ کے سر پر یعنی اُسی کے سر کے چاند پر جو اپنے بھائیوں سے جُدا رہا برکت نازِل ہو!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 ज़मीन के तमाम ज़ख़ीरे उसके लिए खुल जाएँ। वह उसको पसंद हो जो जलती हुई झाड़ी में सुकूनत करता था। यह तमाम बरकतें यूसुफ़ के सर पर ठहरें, उसके सर पर जो अपने भाइयों में शहज़ादा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 زمین کے تمام ذخیرے اُس کے لئے کھل جائیں۔ وہ اُس کو پسند ہو جو جلتی ہوئی جھاڑی میں سکونت کرتا تھا۔ یہ تمام برکتیں یوسف کے سر پر ٹھہریں، اُس کے سر پر جو اپنے بھائیوں میں شہزادہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 33:16
22 حوالہ جات  

”یہی ہیں وہ حضرت مَوشہ جِن کا اُنہُوں نے اِنکار کیا تھا، ’آپ کو کِس نے ہم پر حاکم اَور قاضی مُقرّر کیا ہے؟‘ اِن ہی حضرت مَوشہ کو خُدا نے، اُس فرشتہ کی مَعرفت جو اُنہیں جھاڑی میں نظر آیاتھا حاکم اَور چُھڑانے والا بنا کر بھیج دیا۔


یہ زمین اَور اُس کی ساری چیزیں یَاہوِہ ہی کی مِلکیّت ہیں، جہان اَور اہلِ جہان بھی جو اِس میں رہتے سَب اُن ہی کے ہیں؛


اَور جہاں تک قیامت یعنی مُردوں کے جی اُٹھنے کا سوال ہے کیا تُم نے حضرت مَوشہ کی کِتاب میں، جلتی ہویٔی جھاڑی کے بَیان میں یہ نہیں پڑھا، خُدا نے حضرت مَوشہ سے فرمایا، ’میں حضرت اَبراہامؔ کا، اِصحاقؔ، کا اَور یعقوب کا خُدا ہُوں‘؟


دُشمن کے گھوڑوں کے خرّاٹوں کی آواز دانؔ سے سُنایٔی دے رہی ہے اَور اُن کے جنگی گھوڑوں کی ہنہناہٹ سے سارا مُلک تھرتھرا رہاہے۔ کیونکہ وہ ہماری زمین اَور اُس میں کی ہر شَے کو، اَور شہر کو اُس کے تمام باشِندوں کے ساتھ نگل جانے کو آ رہے ہیں۔


آسمان آپ کا ہے اَور زمین بھی آپ کی ہے؛ آپ نے ہی دُنیا اَور اُس کی ساری معموُری کی بُنیاد ڈالی۔


اگر مَیں بھُوکا ہوتا تو آپ سے نہ کہتا، کیونکہ دُنیا اَورجو کچھ اُس میں ہے وہ میرا ہے۔


تمہارے باپ کی برکتیں قدیم پہاڑوں کی برکتوں سے، اَور پرانی پہاڑیوں کی با اِفراط پیداوار سے بڑھ کر ہیں۔ یہ سَب یُوسیفؔ کے سَر پر، بَلکہ اُس کی پیشانی پر جو بھائیوں میں شہزادہ ہے نازل ہوتی رہیں۔


تَب یُوسیفؔ نے اُن کے لیٔے الگ، اُس کے بھائیوں کے لیٔے الگ اَورجو مِصری اُن کے ساتھ کھاتے تھے اُن کے لیٔے الگ کھانا پیش کیا کیونکہ مِصری عِبرانیوں کے ساتھ کھانا کھانے سے سخت نفرت کرتے تھے۔


اِس اَثنا میں مِدیانیوں نے یُوسیفؔ کو مِصر میں پُطیفؔار کے ہاتھ جو فَرعوہؔ کا ایک حاکم اَور پہرےداروں کا سردار تھا بیچ دیا۔


چنانچہ جَب وہ مِدیانی سوداگر نزدیک آئے تو اُن کے بھائیوں نے یُوسیفؔ کو گڑھے میں سے کھینچ کر باہر نکالا، اَور یُوسیفؔ کو چاندی کے بیسں ثاقل کے عِوض اِشمعیلیوں کے ہاتھ بیچ ڈالا جو اُسے مِصر لے گیٔے۔


ہمیں اَیسے ہی اعلیٰ کاہِن کی ضروُرت تھی جو پاک، بے قُصُور، بے داغ، گُنہگاروں سے الگ اَور آسمانوں سے بھی بُلند تر کیا گیا ہو۔


لیکن اگر کویٔی تُمہیں بتائے، ”یہ قُربانی کا گوشت ہے،“ تو اُسے مت کھاؤ تاکہ تمہارا ضمیر تُمہیں ملامت نہ کرے اَور جتانے والا بھی کسی غلط فہمی کا شِکار نہ ہو۔


کیونکہ یہ دُنیا، ”اَور اُس کی ساری چیزیں خُداوؔند ہی کی مِلکیّت ہیں۔“


”عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید ہو، اَور زمین پر اُن آدمیوں پر خُدا کی سلامتی جِن پر وہ مہربان ہے۔“


اُن کے بھائیوں نے یُوسیفؔ سے کہا، ”تو کیا تُم ہمارے بادشاہ بننا چاہتے ہو؟ کیا تُم واقعی ہم پر حُکومت کروگے؟“ اَور وہ اُن کے خواب اَور اُن کی باتوں کی وجہ سے یُوسیفؔ سے اَور بھی زِیادہ نفرت کرنے لگے۔


اَور وہ حاملہ ہُوئی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہُوا۔ جَب اُس نے دیکھا کہ وہ ایک خُوبصورت بچّہ ہے، تو اُس نے تین مہینے تک اُسے چُھپائے رکھا۔


یُوسیفؔ کے بیٹے اَپنی برادریوں کے مُطابق منشّہ اَور اِفرائیمؔ تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات