Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 33:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اُن بہترین اَشیا سے جنہیں آفتاب وُجُود میں لاتا ہے اَور اُن نفیس چیزوں سے جو موسم میں پیدا ہوتی ہیں؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور سُورج کے پکائے ہُوئے بیش بہا پَھل اور چاند کی اُگائی ہُوئی بیش قِیمت چِیزیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 यूसुफ़ को सूरज की बेहतरीन पैदावार और हर महीने का लज़ीज़तरीन फल हासिल हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 یوسف کو سورج کی بہترین پیداوار اور ہر مہینے کا لذیذترین پھل حاصل ہو۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 33:14
15 حوالہ جات  

یہ دریا اُس شہر کی شاہراہ کے وَسط میں بہتا تھا۔ اَور اُس دریا کے دونوں طرف شجرِ حیات تھے۔ اُس میں بَارہ قِسم کے پھل آتے تھے اَور ہر مہینے میں پھل دیتا تھا اَور اُس درخت کے پتّوں سے دُنیا کی سَب قوموں کو شفا ہوتی تھی۔


اِس مَوجُودہ جہان کے دولتمندوں کو حُکم دے کہ وہ مغروُر نہ ہوں، اَور ناپائیدار دولت پر نہیں بَلکہ خُدا پر اُمّید رکھیں، جو ہمیں سَب چیزیں فیّاضی سے مُہیّا کرتا ہے تاکہ ہم مزہ سے زندگی گُزاریں۔


تو بھی اُس نے اَپنے آپ کو بے گواہ نہیں چھوڑا: اُس نے اَپنی شفقت کو ظاہر کرنے کے لیٔے آسمان سے بارش برسائی اَور فصلوں کے لیٔے موسم عطا کیٔے؛ تُمہیں کثرت سے خُوراک بخشی اَور تمہارے دِلوں کو خُوشی سے بھر دیا۔“


تاکہ تُم اَپنے آسمانی باپ کے بیٹے بَن سکو۔ کیونکہ وہ اَپنا سُورج بدکار اَور نیکوکار دونوں پرروشن کرتا ہے، اَور راستباز اَور بےدینوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔


لیکن تُم جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو، تمہارے لیٔے آفتابِ صداقت اِس قدر طُلوع ہوگا کہ اُس کی کرنوں میں شفا ہوگی اَور تُم خُوشی سے گائے کے فربہ بچھڑوں کی مانند کُودو اَور پھاندو گے۔


چاند موسموں میں اِمتیاز کرنے کا نِشان ہے، اَور سُورج اَپنے غروب ہونے کا وقت جانتا ہے۔


کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔


دِن آپ کا ہے اَور رات بھی آپ کی ہے؛ آپ ہی نے سُورج اَور چاند کو قائِم کیا۔


جَب مَیں آپ کے آسمان پر، جو آپ کی دستکاری ہے، اَور چاند اَور سِتاروں پر، جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے،


تو وہ صُبح کی رَوشنی کی مانند ہوگا جَب سُورج نکلتا ہے اَیسی صُبح جِس میں بادل نہ ہوں، بارش کے بعد کی اُس چمک کی مانند جِس سے زمین پر گھاس پیدا ہوتی ہے۔‘


یَاہوِہ تمہارے اناج کے ذخیروں میں اَور ہر اُس چیز پر جِس میں تُم ہاتھ لگاؤگے برکت نازل کریں گے۔ اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں جسے وہ تُمہیں عنایت کر رہے ہیں برکت بخشیں گے۔


تو مَیں تمہارے لیٔے بروقت بارش کیا کروں گا، اَور زمین اَپنی پیداوار دے گی، اَور میدان کے درخت اَپنے پھل دیں گے۔


یُوسیفؔ کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: ”اُس کی زمین یَاہوِہ کی طرف سے مُبارک ہو اَور اُس پر آسمان کی بیش قیمتی شبنم گِرے اَور زمین کے نیچے کا گہرا پانی اُسے ملے؛


قدیم پہاڑوں کے بہترین پھلوں سے اَور اَبدی پہاڑیوں کی بیش قیمتی چیزوں سے؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات