Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 33:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 یُوسیفؔ کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: ”اُس کی زمین یَاہوِہ کی طرف سے مُبارک ہو اَور اُس پر آسمان کی بیش قیمتی شبنم گِرے اَور زمین کے نیچے کا گہرا پانی اُسے ملے؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور یُوسفؔ کے حق میں اُس نے کہا:- اُس کی زمِین خُداوند کی طرف سے مُبارک ہو! آسمان کی بیش قِیمت اشیا اور شبنم اور وہ گہرا پانی جو نِیچے ہے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 यूसुफ़ की बरकत : रब उस की ज़मीन को बरकत दे। आसमान से क़ीमती ओस टपके और ज़मीन के नीचे से चश्मे फूट निकलें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 یوسف کی برکت: رب اُس کی زمین کو برکت دے۔ آسمان سے قیمتی اوس ٹپکے اور زمین کے نیچے سے چشمے پھوٹ نکلیں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 33:13
20 حوالہ جات  

یعقوب کا بقیّہ، بہت سِی قوموں کے لیٔے اَیسا ہوگا، جَیسے یَاہوِہ کی طرف سے اوس، اَور گھاس کے اُوپر بارش، جو نہ آدمی کا اِنتظار کرتی ہے، اَور نہ کسی اِنسان کے لیٔے ٹھہرتی ہے۔


مَیں اِسرائیل کے لیٔے اوس کی مانند ہُوں گا؛ اَور وہ شُوشنؔ کی مانند پھُولے گا۔ اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند اَپنی جڑیں پھیلائے گا؛


یَاہوِہ نے مُجھ سے یہ کہا: ”دھوپ کی شدید گرمی، اَور فصل کاٹنے کے موسم کی حرارت میں اوس کے بادل کی طرح، مَیں خاموش رہُوں گا اَور اَپنی قِیام گاہ سے اِطمینان سے دیکھتا رہُوں گا۔“


بادشاہ کا غُصّہ شیر کی گرج کی مانند ہے، لیکن اُس کی نظرِ عنایت اَیسی ہے جَیسی گھاس پر شبنم۔


اُن ہی کے علم سے گہراؤ سے چشمے پھوٹ پڑتے ہیں، اَور افلاک شبنم کی بوندیں ٹپکاتے ہیں۔


”بیج کثرت کے ساتھ اُگے گا۔ انگور کے باغ میں خُوب پھل لگے گا، زمین فصل دے گی اَور آسمان سے شبنم گِرے گی۔ مَیں اِن لوگوں کے باقی بچے ہوؤں کو اِن سَب برکتوں کا وارِث بناؤں گا۔


آپ کی لشکر کشی کے دِن آپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے، مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکر اَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والی جَوانی کی شبنم کی مانند۔


میری جڑیں پانی تک پھیل جایٔیں گی، اَور رات بھر میری شاخیں اوس سے تر رہیں گی۔


میری تعلیم مینہ کی مانند برسے، اَور میری تقریر شبنم کی مانند ٹپکے، جَیسے نئی گھاس پر پھوہار پڑتی ہے، اَور نازک پَودوں پر بارش کی جھڑی۔


یُوسیفؔ نے اَپنے باپ سے کہا، ”یہ میرے بیٹے ہیں جو خُدا نے مُجھے یہاں دیئے ہیں۔“ تَب اِسرائیل نے کہا، ”اُنہیں میرے پاس لاؤ تاکہ مَیں اُنہیں برکت دُوں۔“


”اَور تمہارے دو بیٹے جو تُمہیں مِصر میں میرے یہاں آنے سے پہلے پیدا ہویٔے میرے ہی شُمار کئے جایٔیں گے۔ جِس طرح رُوبِنؔ اَور شمعُونؔ میرے ہیں اُسی طرح اِفرائیمؔ اَور منشّہ بھی میرے ہی ہوں گے۔


چنانچہ یعقوب اُن کے پاس گئے اَور اُنہیں چُوما۔ جَب اِصحاقؔ نے عیسَوؔ کی پوشاک کی خُوشبو پائی تو اُنہیں برکت دی اَور فرمایا، ”میرے بیٹے کی خُوشبو اُس کھیت کی مہک کی مانند ہے جسے یَاہوِہ نے برکت دی ہو۔


اُس کے باپ اِصحاقؔ نے اُسے جَواب دیا، ”تمہارا قِیام زرخیز زمین سے اَور اُوپر کے آسمان کی اوس سے پرے ہوگا۔


یُوسیفؔ کی اَولاد: یعنی اِفرائیمؔ کی نَسل سے: بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔


اُن بہترین اَشیا سے جنہیں آفتاب وُجُود میں لاتا ہے اَور اُن نفیس چیزوں سے جو موسم میں پیدا ہوتی ہیں؛


لہٰذا اناج اَور نئے انگوری شِیرے کے مُلک میں؛ جہاں آسمانوں سے شبنم گرتا ہے، اِسرائیل سلامتی کے ساتھ سکونت کرےگا؛ اَور یعقوب کی نَسل بغیر پریشانی کے محفوظ رہے گی۔


زمین پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو، اَے سَب بڑی بڑی سمُندری مخلُوقات اَور تمام گہرے سمُندرو،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات