Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:46 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

46 تَب مَوشہ نے اُن سے کہا، ”آج کے دِن مَیں نے تمہارے سامنے جِن باتوں کا اِنتباہ کے طور پر اعلان کیا ہے اُنہیں دِل میں رکھّو تاکہ تُم اَپنے بچّوں کو حُکم دے سکو کہ وہ اِس آئین کی تمام باتوں پر نہایت احتیاط کے ساتھ عَمل کرتے رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

46 تو اُس نے اُن سے کہا کہ جو باتیں مَیں نے تُم سے آج کے دِن بیان کی ہیں اُن سب سے تُم دِل لگانا اور اپنے لڑکوں کو حُکم دینا کہ وہ اِحتیاط رکھ کر اِس شرِیعت کی سب باتوں پر عمل کریں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:46
15 حوالہ جات  

چنانچہ اَب تُم دِل و جان سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی جُستُجو میں لگ جاؤ اَور یَاہوِہ خُدا کا پاک مَقدِس بنانا شروع کر دو تاکہ تُم یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اَور خُدا سے متعلّق پاک اَشیا کو اُس بیت المُقدّس میں لا سکو جو یَاہوِہ کے نام کے لیٔے تعمیر ہوگی۔“


اُس آدمی نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، اَپنی آنکھوں سے دیکھ اَور اَپنے کانوں سے سُن اَور ہر اُس چیز پر دھیان دے جو مَیں تُجھے بتانے جا رہا ہُوں کیونکہ اِسی لیٔے تُجھے یہاں لایا گیا ہے۔ جو کچھ تُو دیکھتا ہے اُسے بنی اِسرائیل سے بَیان کر۔“


اِس لیٔے میرے اِن الفاظ کو اَپنے دِل و دماغ پر نقش کر لو اَور تُم اُنہیں اَپنے ہاتھوں پر نِشان کے طور پر باندھنا اَور اَپنی پیشانیوں پر ٹیکوں کی طرح لگا لو۔


چنانچہ جو باتیں ہم نے سُنیں ہیں اُن پر ہمیں خاص طور سے دِل لگا کر غور کرنا چاہئے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ ہم بہک کر اُن سے دُور چلے جایٔیں۔


”میری اِن باتوں کو کانوں میں ڈال لو کیونکہ: اِبن آدمؔ آدمیوں کے حوالے کیٔے جانے کو ہے۔“


لہٰذا محتاط اَور نہایت خبردار رہو اَیسا نہ ہو کہ جو کچھ تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے اُسے ہمیشہ کے لیٔے بھُول جاؤ یا وہ تمہارے دِل سے مِٹ جائے۔ تُم یہ باتیں اَپنی اَولاد کو اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد کو سِکھاتے رہنا۔


تُم نہایت احتیاط کے ساتھ اُن پر عَمل کرنا کیونکہ اُسی سے اَور قوموں کو تمہاری حِکمت اَور فراست کا ثبوت ملے گا اَور وہ اُن تمام قوانین کو سُن کر کہیں گی، ”کہ واقعی یہ عظیم قوم نہایت عقلمند اَور دانِشور ہے۔“


جَب مَوشہ یہ سَب الفاظ سارے اِسرائیلیوں کو سُنا چُکے


راستی کی راہ زندگی کی طرف جاتی ہے؛ اُس راہ میں موت نہیں ہوتی۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اَے آدمؔ زاد، غور سے دیکھ اَور کان لگا کر سُن اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے متعلّق تمام طور طریقوں اَور ہدایات کے بارے میں مَیں جو کچھ تُجھ سے کہُوں اُس پر دھیان دے اَور بیت المُقدّس کے مدخل اَور مُقدّس کے تمام مخارج کو خیال میں رکھ۔


یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے یُوں فرماتے ہیں، تُم میری تلاش کرو اَور زندہ رہو؛


گھر میں بیٹھتے، راہ پر چلتے، لیٹتے اَور اُٹھتے ہویٔے، تُم اِن کا ذِکر کیا کرنا؛ اَور اُنہیں اَپنے بچّوں کو سِکھایا کرنا۔


اُنہُوں نے یعقوب میں قوانین کی گواہی قائِم کی اَور اِسرائیل میں شَریعت مُقرّر کی، جِن کے متعلّق ہمارے آباؤاَجداد کو حُکم دیا کہ وہ اَپنی اَولاد کو اُن کی تعلیم دیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات