Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:37 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اَور وہ کہیں گے: ”اَب اُن کے معبُود کہاں ہیں، وہ چٹّان جِس میں اُنہُوں نے پناہ لی تھی،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

37 اور وہ کہے گا اُن کے دیوتا کہاں ہیں؟ وہ چٹان کہاں جِس پر اُن کا بھروسا تھا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 उस वक़्त वह पूछेगा, “अब उनके देवता कहाँ हैं, वह चट्टान जिसकी पनाह उन्होंने ली?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 اُس وقت وہ پوچھے گا، ”اب اُن کے دیوتا کہاں ہیں، وہ چٹان جس کی پناہ اُنہوں نے لی؟

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:37
8 حوالہ جات  

لیکن جِن معبُودوں کو تُم نے بنایا ہے؟ تُم اُنہیں کیوں نہیں پُکارتے؟ اگر وہ تُمہیں مُصیبت کے وقت بچا سکتے ہیں تو وہ تُمہیں کیوں نہیں بچاتے ہیں، کیونکہ اَے یہُودیؔہ، جتنے تمہارے شہر ہیں اُتنے ہی تمہارے معبُود بھی ہیں۔


جاؤ اَور اُن معبُودوں کے سامنے آہ و زاری کرو جنہیں تُم نے اَپنا لیا ہے۔ وُہی تمہاری مُصیبت کے وقت تُمہیں چھُڑائیں۔“


الِیشعؔ نے شاہِ اِسرائیل کو جَواب دیا، ”میرا تمہارے ساتھ کویٔی واسطہ نہیں ہے، تُم اَپنے والدین کے نبیوں کے پاس جاؤ۔“ بنی اِسرائیل کے بادشاہ نے الِیشعؔ سے کہا، ”اَیسا لگتا ہے کہ خُود یَاہوِہ نے ہم تین بادشاہوں کو اِس لیٔے جمع کیا ہے تاکہ ہمیں مُوآب کے حوالہ کر دیں۔“


”اُس مُلک کے باشِندوں کے ساتھ کویٔی عہد نہ کرنا کیونکہ جَب وہ اَپنے معبُودوں کی پیروی میں زناکار ٹھہریں اَور اُن کے لیٔے قُربانیاں کریں اَور تُمہیں دعوت دیں اَور تُم اُن کی قُربانیاں کھا لوگے۔


میرے خُدا میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں، وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ، وہ میرا حصار، میری پناہ گاہ اَور میرا مُنجّی ہیں، جو مُجھے ظالموں سے بچاتے ہیں۔


اُن کا قلعہ دہشت کی وجہ سے گِر جائے گا؛ اَور اُن کے سپہ سالار لڑائی کا پرچم دیکھ کر کانپنے لگیں گے،“ یہ یَاہوِہ فرماتے ہیں، جِس کی آگ صِیّونؔ میں اَور بھٹّی یروشلیمؔ میں ہے۔


تَب اُس وقت یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ شہر کے باشِندے جا کر اُن معبُودوں کے سامنے فریاد کریں گے جِن کے سامنے وہ بخُور جَلاتے ہیں۔ لیکن وہ اُن کی آفت کے دَوران اُن کی کویٔی مدد نہ کر پائیں گے۔


اِس وقت آپ کے نبی کہاں ہیں، ’جنہوں نے آپ سے نبُوّت کی تھی کہ شاہِ بابیل آپ کے اُوپر یا اِس مُلک پر حملہ نہ کرےگا‘؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات