Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 مَیں یَاہوِہ کے نام کا اعلان کروں گا۔ ہمارے خُدا کی عظمت کی تعظیم کرو!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ مَیں خُداوند کے نام کا اِشتہار دُوں گا۔ تُم ہمارے خُدا کی تعظِیم کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मैं रब का नाम पुकारूँगा। हमारे ख़ुदा की अज़मत की तमजीद करो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مَیں رب کا نام پکاروں گا۔ ہمارے خدا کی عظمت کی تمجید کرو!

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:3
23 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، آپ کی مانند کویٔی نہیں؛ آپ عظیم ہے، اَور آپ کا نام عظیم اَور قُوّت والا ہے۔


یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛ اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔


اَور ہم ایمان لانے والوں کے لیٔے خُدا کی عظیم قُدرت کی کویٔی حَد نہیں۔ اُن کی عظیم قُدرت کی تاثیر کے مُطابق


اَور تُم نے مُجھ سے فریاد کی، ”یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اَپنا جلال اَور اَپنی عظمت ہمیں دِکھائی ہے، اَور ہم نے اُن کی آواز آگ میں سے آتی ہُوئی سُنی ہے۔ آج ہم نے رُوبرو دیکھ لیا ہے کہ خُدا اِنسان سے باتیں کرتے ہیں تو بھی اِنسان زندہ رہتے ہیں۔


مَیں نے اِنہیں آپ کے نام سے واقف کرا دیا ہے اَور آئندہ بھی کراتا رہُوں گا تاکہ آپ کی وہ مَحَبّت جو آپ نے مُجھ سے کی وہ اُن میں ہو اَور مَیں بھی اِن میں ہُوں۔“


”مَیں نے آپ کو اُن لوگوں پر ظاہر کیا جنہیں آپ نے دُنیا میں سے چُن کر میری سپردگی میں دیا تھا۔ وہ آپ کے لوگ تھے؛ آپ نے اُنہیں میرے سُپرد کیا تھا اَور اُنہُوں نے آپ کے کلام پر عَمل کیا ہے۔


”ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا،“ جِس کا ترجُمہ ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“


اُس کے ایّام میں بنی یہُوداہؔ نَجات پایٔےگا، اَور بنی اِسرائیل سکون سے سکونت کریں گے۔ اَور وہ اِس نام سے پُکارا جائے گا، یَاہوِہ ہمارے صادق مُنجّی۔


اَے یَاہوِہ، عظمت، قُدرت، جلال، شان و شوکت، یعنی آسمان اَور زمین کی ہر چیز آپ ہی کا ہے۔ اَے یَاہوِہ بادشاہی بھی آپ ہی کی ہے؛ اَور بطور حاکم آپ ہی سَب پر سرفراز ہیں۔


”اَے یَاہوِہ قادر، آپ نے اَپنے خادِم کو اَپنی عظمت اَور اَپنا قوی ہاتھ دِکھانا شروع کیا ہے کیونکہ آسمان میں یا زمین پر اَیسا کون معبُود ہے جو آپ کے جَیسا کام اَور عظیم کارنامے اَنجام دے سکے؟


اَور یَاہوِہ نے فرمایا، ”میں اَپنا جلال تمہارے سامنے عیاں کروں گا اَور اَپنا نام خُداوؔند کا تمہاری مَوجُودگی میں اعلان کروں گا۔ جِس پر مُجھے رحم کرنا منظُور ہوگا اُس پر رحم کروں گا، اَور جِس پر ترس کھانا منظُور ہوگا اُس پر ترس کھاؤں گا۔“


میں اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کو قادرمُطلق خُدا کے طور پر دِکھائی دیا لیکن مَیں اَپنے نام یَاہوِہ سے اُن پر پُوری طور سے ظاہر نہ ہُوا۔


اَے یَاہوِہ آپ نے اَپنے خادِم کی خاطِر اَپنی ہی مرضی سے یہ سَب عظیم کام کر دِکھایا ہے اَور اَپنے سارے عظیم وعدے اَپنے خادِم پر ظاہر کئے ہیں۔


” ’میرے لیٔے مٹّی کا ایک مذبح بنانا اَور اُس پر اَپنی بھیڑ بکریوں اَور گائے بَیلوں کی سوختنی نذر اَور سلامتی کی نذریں چڑھانا۔ جہاں کہیں میرے نام کی تمجید کی جائے گی مَیں تمہارے پاس آؤں گا اَور تُمہیں برکت دُوں گا۔


اَور وہ خُدا کے خادِم مَوشہ کا نغمہ اَور برّہ کا نغمہ گا رہے تھے، آپ کے کام کتنے عظیم اَور عجِیب ہیں، ”اَے خُداوؔند خُدا، قادرمُطلق، تیری راہیں برحق اَور راست ہیں۔ قوموں کے اَے اَزلی بادشاہ،


تَب داویؔد نے تمام جماعت کی مَوجُودگی میں یہ کہتے ہُوئے یَاہوِہ کی تعریف کی، ”اَے یَاہوِہ ہمارے باپ اِسرائیل کے خُدا، آپ کی حَمد و سِتائش ابدُالآباد ہوتی رہے۔


اِس لئے اَے ہمارے خُدا، ہم آپ کے شُکر گذار ہیں، اَور آپ کے جلالی نام کی تعریف کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات