Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 وہ ایک بے عقل قوم ہیں، وہ سمجھ سے خالی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 وہ ایک اَیسی قَوم ہیں جو مصلحت سے خالی ہو اُن میں کُچھ سمجھ نہیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 क्योंकि यह क़ौम बेसमझ और हिकमत से ख़ाली है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 کیونکہ یہ قوم بےسمجھ اور حکمت سے خالی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:28
12 حوالہ جات  

”کیونکہ میری قوم احمق ہیں؛ وہ مُجھے نزدیکی سے نہیں جانتے۔ وہ نادان بچّے ہیں؛ جِن میں کچھ بھی سمجھ نہیں۔ وہ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ لیکن نیکی کرنا نہیں جانتے۔“


میرے لوگ علمی مَعرفت کے نہ ہونے سے تباہ ہو گئے۔ ”چونکہ تُم نے علمی مَعرفت کو ٹھکرایا، اِس لیٔے مَیں بھی تُمہیں اَپنی کہانت سے ٹھکراتا ہُوں؛ چونکہ تُم نے اَپنے خُدا کے آئین کو بھلا دیا ہے، اِس لیٔے مَیں بھی تمہاری اَولاد کو بھُول جاؤں گا۔


جَب اُس کی شاخیں سُوکھ جاتی ہیں تو اُنہیں توڑا جاتا ہے اَور عورتیں آکر اُس سے آگ جَلا دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ ناسمجھ ہیں؛ اِس لیٔے اُن کا بنانے والا اُن پر رحم نہیں کرتا۔ اَور اُن کا خالق اُن پر مہربان نہیں ہوتا۔


یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے لیکن احمق حِکمت اَور تربّیت کو حقیر جانتے ہیں۔


اَور خُدا نے اِنسان سے فرمایا، ”دیکھو، یَاہوِہ کا خوف ہی حِکمت ہے، اَور بدی سے دُور رہنا دانشمندی ہے۔“


اَے احمق اَور کم عقل قوم! کیا تُم یَاہوِہ کو اِس طرح بدلہ دوگے؟ کیا وہ تمہارے باپ اَور تمہارے خالق نہیں، جِس نے تُمہیں بنایا اَور تشکیل کیا؟


اِس لیٔے مَیں نے اُنہیں اُن کی اِحسَان فراموشی کے حوالہ کر دیا تاکہ وہ اَپنی ہی راہوں پر چلیں۔


کیونکہ دُنیا جسے حِکمت سمجھتی ہے وہ خُدا کی نظر میں حماقت ہے۔ چنانچہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”وہ داناؤں کو اُن ہی کی چالاکی میں پھنسا دیتاہے“؛


اَے بھائیو اَور بہنوں! مُجھے منظُور نہیں کہ تُم اِس راز سے ناواقِف رہو اَور اَپنے آپ کو عقلمند سمجھنے لگو۔ وہ راز یہ ہے کہ اِسرائیلؔ کا ایک حِصّہ کسی حَد تک سخت دِل ہو گیا ہے اَور جَب تک خُدا کے پاس آنے والے غَیریہُودیوں کی تعداد پُوری نہیں ہو جاتی وہ وَیسا ہی رہے گا۔


دانشمند کاتب شرمندہ کئے جایٔیں گے؛ وہ حیرت زدہ ہوں گے اَور پکڑے جایٔیں گے؛ غور کرو، اُنہُوں نے یَاہوِہ کے کلام کو ٹھکرا دیا ہے؟ اُن میں کیسی دانشمندی ہے؟


اِس لیٔے میں ایک بار پھر اِن لوگوں کے درمیان عجِیب و غریب کارنامے کرکے اُن کو حیرت میں مُبتلا کروں گا؛ تاکہ اُن عقلمندوں کی عقل کو باطِل ہو جائے، اَور اُن کے داناؤں کی دانائی جاتی رہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات