Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 ”میں اُن پر آفتوں کا انبار لگا دُوں گا اَور اَپنے سارے تیر اُن پر برسا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 مَیں اُن پر آفتوں کا ڈھیر لگاؤُں گا اور اپنے تیروں کو اُن پر ختم کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 मैं उन पर मुसीबत पर मुसीबत आने दूँगा और अपने तमाम तीर उन पर चलाऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 مَیں اُن پر مصیبت پر مصیبت آنے دوں گا اور اپنے تمام تیر اُن پر چلاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:23
19 حوالہ جات  

جَب مَیں تُمہیں قحط کے مہلک اَور تباہ کُن تیروں کا نِشانہ بناؤں گا تَب میں تُمہیں اُن تیروں سے ہلاک کر دُوں گا۔ میں تُم پر قحط کی شِدّت میں اِضافہ کروں گا اَور تمہاری خُوراک کی رسد کاٹ ڈالوں گا۔


”یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: وہ کس قدر خوفناک حادثہ ہوگا جَب مَیں یروشلیمؔ پر اَپنی چار خوفناک سزائیں نازل کروں گا یعنی تلوار اَور قحط اَور جنگلی درندے اَور وَبا۔ تاکہ اُس کے لوگ اَور اُن کے جانور مارے جایٔیں!


اُنہُوں نے اَپنے ترکش کے تیروں سے میرے گُردے چھید ڈالے


اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کروگے اَور اُن کے سَب اَحکام اَور قوانین پرجو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں نہایت احتیاط سے عَمل نہ کروگے، تو تُم پر یہ سَب لعنتیں نازل ہوں گی اَور تمہارا یہ حال ہوگا:


تو میں بھی تمہارے خِلاف چلُوں گا اَور تمہارے گُناہوں کے سبب سے تُمہیں سات گُنا اَور رنجیدہ کروں گا۔


آپ نے قوم کو بڑھایا، اَے یَاہوِہ؛ آپ نے قوم کو بڑھایا۔ آپ نے اَپنی عظمت و جلال ظاہر کی؛ آپ نے مُلک کی تمام حُدوُد کو وسعت دی ہے۔


اَور یَاہوِہ اِس عہد کی اُن سَب لعنتوں کے مُطابق جو اِس کِتاب تورہ میں درج ہیں، اُن تمام لوگوں کو اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے سخت سزا دینے کے لیٔے جُدا کریں گے۔


” ’اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی میری نہ سنوگے، تو میں تُمہیں تمہارے گُناہوں کے سبب سے سات گُنا سزا دُوں گا۔


میں اَپنے تیروں کو خُون پلا کر اَور تلوار کو مقتولوں اَور اسیروں کا خُون پلا کر، اَور دُشمن رہنماؤں کے سَر کا، گوشت کھِلا کر مدمست کر دُوں گا۔“


اُنہُوں نے اَپنے تیر چلائے اَور دُشمنوں کو پراگندہ کیا، اَور بجلیاں گرا کر اُنہیں شِکست دی۔


اُنہُوں نے اَپنے تیر چلائے اَور دُشمنوں کو پراگندہ کیا، اَور بجلیاں گرا کر اُنہیں شِکست دی۔


آپ کے تیز تیر بادشاہ کے دُشمنوں کے دِلوں کو چھید ڈالیں؛ اَور قومیں آپ کے قدموں میں گِر جایٔیں۔


کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جَلایا اَور اَپنے ہاتھوں سے تعمیر کی ہوئی تمام چیزوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا ہے۔ لہٰذا میرا قہر اِس مقام پر بھڑکے گا اَور ٹھنڈا نہ ہوگا۔‘


جو شخص بدی کا مُجسّمہ اَور شرارت کا پتلا ہو، اُس سے جھُوٹ ہی پیدا ہوتاہے۔


ضعیفوں، نوجوانوں، دوشیزاؤں، ماؤں اَور بچّوں کو قتل کرو لیکن جِس کے نِشان ہو اُسے نہ چھُوؤ۔ میرے پاک مُقدّس کے پاس سے شروع کرو۔“ چنانچہ اُنہُوں نے اُن ضعیفوں سے اِبتدا کی جو بیت المُقدّس کے سامنے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات