Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”میں اُن سے اَپنا مُنہ چھُپا لُوں گا، اَور دیکھوں گا کہ اُن کا اَنجام کیا ہوگا؛ کیونکہ وہ ایک باغی پُشت ہیں، اَیسا فرزند جو وفادار نہیں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 تب اُس نے کہا مَیں اپنا مُنہ اُن سے چِھپا لُوں گا اور دیکھوں گا کہ اُن کا انجام کَیسا ہو گا کیونکہ وہ گردن کش نسل اور بے وفا اَولاد ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 उसने कहा, “मैं अपना चेहरा उनसे छुपा लूँगा। फिर पता लगेगा कि मेरे बग़ैर उनका क्या अंजाम होता है। क्योंकि वह सरासर बिगड़ गए हैं, उनमें वफ़ादारी पाई नहीं जाती।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اُس نے کہا، ”مَیں اپنا چہرہ اُن سے چھپا لوں گا۔ پھر پتا لگے گا کہ میرے بغیر اُن کا کیا انجام ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ سراسر بگڑ گئے ہیں، اُن میں وفاداری پائی نہیں جاتی۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:20
25 حوالہ جات  

وہ یَاہوِہ کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آئے یہ اُن کے فرزند نہیں؛ شرم کی بات ہے کہ وہ ایک کجرو اَور ٹیڑھی پُشت ہیں۔


میں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اُن کا اِنصاف کرےگا اَور جلد کرےگا۔ پھر بھی جَب اِبن آدمؔ آئے گا تو کیا وہ زمین پر ایمان پایٔےگا؟“


یِسوعؔ نے فرمایا، ”اَے بےاِعتقاد پُشت، میں کب تک تمہارے ساتھ تمہاری برداشت کرتا رہُوں گا؟ مَیں تمہارے ساتھ کب تک چلُوں گا؟ لڑکے کو میرے پاس لاؤ۔“


یِسوعؔ نے فرمایا، ”اَے بےاِعتقاد اَور ٹیڑھی پُشت، میں کب تک تمہارے ساتھ تمہاری برداشت کرتا رہُوں گا؟ لڑکے کو یہاں میرے پاس لاؤ۔“


اگر وہ بچّوں کی پرورش کر بڑا بھی کر لیں، تو بھی مَیں ہر ایک بشر کو چھین لُوں گا۔ جَب مَیں اُن سے دُورہو جاؤں گا تَب اُن کی حالت اَور افسوس ناک ہوگی!


میں اُنہیں بادِ مشرق کی طرح، اُن کے دُشمنوں کے سامنے پراگندہ کر دُوں گا؛ اَور اُن کی مُصیبت کے دِن میں اُنہیں اَپنا چہرہ نہیں بَلکہ پیٹھ دِکھاؤں گا۔“


کویٔی آپ کا نام لینے والا نہیں نہ کویٔی آپ سے وابستہ رہنے کی کوشش کرتا ہے؛ کیونکہ آپ نے ہم سے اَپنا چہرہ چھُپا لیا ہے اَور اَپنے گُناہوں کے باعث ہمیں پگھلا ڈالا۔ اَور ہمیں ہمارے گُناہوں کے حوالے کر دیا ہے۔


کیونکہ یہ لوگ باغی ہیں اَور دھوکے باز فرزند ہیں، جو یَاہوِہ کی ہدایات کو سُننا نہیں چاہتے۔


اِفرائیمؔ کا سَر سامریہؔ ہے، اَور سامریہؔ کا سَر صرف رملیاہؔ کا بیٹا ہے۔ اگر تُم اَپنے ایمان میں ثابت قدم نہ رہے، تو یقیناً تُم بھی قائِم نہ رہوگے۔‘ “


لیکن اگر آدمی خاموش رہے تو اُسے کون مُلزم ٹھہرائے گا؟ اگر وہ اَپنا مُنہ چھُپا لے تو کون اُسے دیکھ سکےگا؟ پھر بھی وہ ہر فرد اَور ہر قوم کے ساتھ یکساں سلُوک کرتے ہیں،


آپ اَپنا چہرہ کیوں چھپاتے ہیں؟ اَور مُجھے اَپنا دُشمن کیوں سمجھتا ہے؟


اَور وہ صُبح سویرے اُٹھ کر دشتِ تقوعؔ کے لیٔے روانہ ہُوئے اَور چلتے وقت یہوشافاطؔ نے کھڑے ہوکر اُن سے فرمایا، ”اَے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندو، میری سُنو، یَاہوِہ اَپنے خُدا پر ایمان رکھّو تو تُم سلامت رہوگے۔ اُن کے نبیوں کا یقین کرو تو تُم کامیاب ہوگے۔“


کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ میرے مرنے کے بعد تُم بالکُل بگڑ جاؤگے اَور اُس راہ سے پھر جاؤگے جِس پر چلنے کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور آنے والے دِنوں میں تُم پر آفتیں نازل ہوں گی کیونکہ تُم اَپنے بدکاری سے یَاہوِہ کو غُصّہ دِلانے کے لیٔے وہ کام کروگے جو اُن کی نظر میں بُرا ہے۔“


کیونکہ ایمان کے بغیر خُدا کو خُوش کرنا ناممکن ہے، پس واجِب ہے کہ خُدا کے پاس آنے والوں کو ایمان لانا چاہئے کہ خُدا مَوجُود ہے اَور وہ اَپنے طالبِوں کو اجر دیتاہے۔


اَور ہم بُرے اَور کَج رَو لوگوں سے بچے رہیں کیونکہ سَب میں ایمان نہیں ہے۔


اَور جَب یَاہوِہ نے تُمہیں قادِسؔ برنیع سے یہ کہہ کر روانہ کیا، ”اُوپر جاؤ اَور اُس مُلک پر قبضہ کر لو جو مَیں نے تُمہیں دیا ہے۔“ تَب بھی تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے خِلاف بغاوت کی اَور نہ تو اُن پر بھروسا کیا اَور نہ اُن کی فرمانبرداری کی۔


تُم میں سے ایک آدمی ہزار آدمیوں کو پسپا کر دیتاہے کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے وعدہ کے مُطابق تمہاری خاطِر لڑتے ہیں۔


لہٰذا یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے کافی ناراض ہُوئے اِس لئے اُنہیں اَپنے حُضُوری سے دُور کر دیا۔ صِرف یہُوداہؔ کا قبیلہ ہی مُلک میں باقی رہ گیا تھا۔


چنانچہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کی سبھی نَسل کو ردّ کر دیا اَور اُنہیں دُکھ پہُنچایا اَور لُٹیروں کے ہاتھوں میں دے دیا اَور اُنہیں اَپنی حُضُوری سے دُور کر دیا۔


جَب تک کہ یَاہوِہ نے اُنہیں اَپنی حُضُوری سے دُور نہ کر دیا جَیسا اُنہُوں نے پہلے سے ہی اَپنے خادِم نبیوں کی مَعرفت فرمایا تھا۔ لہٰذا بنی اِسرائیل کے لوگ اَپنے مُلک سے دُور اشُور میں جَلاوطن کئے گیٔے اَور وہ ابھی تک وہیں ہیں۔


نبی جھُوٹی نبُوّتیں کرتے ہیں، اَور کاہِنؔ اَپنے اِختیار کی مَن مانی کرتے ہیں، اَور میری قوم اَیسی باتوں کو پسند کرتی ہے۔ لیکن یہ سَب واقعہ ہونے پر آخِر میں تُم کیا کروگے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات