Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 31:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 اَپنے قبیلوں کے سَب بُزرگوں اَور اَپنے سَب منصبداروں کو میرے سامنے حاضِر کرو تاکہ میں یہ باتیں اُنہیں سُناؤں اَور آسمان اَور زمین کو اُن کے برخلاف گواہ بناؤں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 تُم اپنے قبِیلوں کے سب بزُرگوں اور منصب داروں کو میرے پاس جمع کرو تاکہ مَیں یہ باتیں اُن کے کانوں میں ڈال دُوں اور آسمان اور زمِین کو اُن کے برخِلاف گواہ بناؤں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 अब मेरे सामने अपने क़बीलों के तमाम बुज़ुर्गों और निगहबानों को जमा करो ताकि वह ख़ुद मेरी यह बातें सुनें और आसमान और ज़मीन उनके ख़िलाफ़ गवाह हों।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 اب میرے سامنے اپنے قبیلوں کے تمام بزرگوں اور نگہبانوں کو جمع کرو تاکہ وہ خود میری یہ باتیں سنیں اور آسمان اور زمین اُن کے خلاف گواہ ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 31:28
13 حوالہ جات  

اَے آسمانوں، کان لگاؤ کہ میں بولُوں؛ اَور اَے زمین! میرے مُنہ کی باتیں سُن۔


تو میں آج کے دِن آسمان اَور زمین کو تمہارے خِلاف گواہ ٹھہرا کر کہتا ہُوں کہ تُم بہت جلد اُس مُلک سے مِٹ جاؤگے جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔ تُم وہاں بہت دِن رہنے نہ پاؤگے بَلکہ یقیناً نِیست و نابود کر دئیے جاؤگے۔


آج کے دِن میں آسمان اَور زمین کو تمہارے برخلاف گواہ ٹھہراتا ہُوں کہ مَیں نے زندگی اَور موت، برکتوں اَور لعنتوں کو تمہارے سامنے رکھّا ہے۔ پس تُم زندگی کا اِنتخاب کرو تاکہ تُم اَور تمہاری اَولاد دونوں زندہ رہو،


یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، ”میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اگر یہ خاموش ہو جایٔیں گے تو پتّھر چِلّانے لگیں گے۔“


سُنو، اَے آسمانوں! اَور کان لگاؤ، اَے زمین! کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”مَیں نے بچّوں کو پالا پوسا اَور بڑا کیا، لیکن اُنہُوں نے میرے خِلاف بغاوت کی۔


تُم لوگوں کو یعنی مَرد، عورتوں، بچّوں اَور اَپنے شہروں میں رہنے والے پردیسیوں کو جمع کرو، تاکہ وہ سُنیں اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا کا خوف ماَننا سیکھیں اَور اِس آئین کی سَب باتوں پر احتیاط سے عَمل کریں۔


آج کے دِن تُم سبھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور کھڑے ہُوئے ہو جِن میں تمہارے سربراہ اَور نُمائندے، تمہارے بُزرگ اَور تمہارے افسران اَور اِسرائیل کے تمام مَرد،


مَوشہ نے تمام بنی اِسرائیل میں سے لائق اِنسان چُن کر اُنہیں ہزار ہزار، سَو سَو، پچاس پچاس اَور دس دس لوگوں پر بطور حاکم مامُور کر دیا۔


افلاک اُس کے گُناہ ظاہر کر دیں گے؛ زمین اُس کے خِلاف اُٹھ کھڑی ہوگی۔


خُدا اَپنی اُمّت کا اِنصاف کرنے کے لیٔے، اُوپر سے آسمان کو اَور زمین کو بُلاتے ہیں۔


تَب بادشاہ نے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے سَب بُزرگوں کو اَپنے پاس بُلوا کر جمع کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات