Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 31:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”تَب مَوشہ نے اِسرائیلیوں سے فرمایا کہ مَیں ایک سَو بیس سال کا ہو چُکا ہُوں اَور اَب مَیں تمہاری رہبری کرنے کے قابل نہیں ہُوں، کیونکہ اَب مُجھ میں پہلے جَیسی طاقت نہیں رہی۔ اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایاہے، ’تُم اِس دریائے یردنؔ کے پار نہیں جاؤگے۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور اُن کو کہا کہ مَیں تو آج کے دِن ایک سَو بیس برس کا ہُوں۔ مَیں اب چل پِھر نہیں سکتا اور خُداوند نے مُجھ سے کہا ہے کہ تُو اِس یَردن پار نہیں جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “अब मैं 120 साल का हो चुका हूँ। मेरा चलना-फिरना मुश्किल हो गया है। और वैसे भी रब ने मुझे बताया है, ‘तू दरियाए-यरदन को पार नहीं करेगा।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”اب مَیں 120 سال کا ہو چکا ہوں۔ میرا چلنا پھرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اور ویسے بھی رب نے مجھے بتایا ہے، ’تُو دریائے یردن کو پار نہیں کرے گا۔‘

باب دیکھیں کاپی




استثنا 31:2
17 حوالہ جات  

مَوشہ اَپنی وفات کے وقت ایک سَو بیس سال کے تھے، پھر بھی نہ تو اُن کی آنکھیں دھُندھلی ہُوئیں تھیں اَور نہ اُن کی قُوّت میں کویٔی کمی آئی تھی۔


جو اُن کے سامنے آیا جایا کرے اَورجو اُنہیں باہر لے جانے اَور اَندر لانے میں اُن کا رہبر ہو تاکہ یَاہوِہ کی جماعت اُن بھیڑوں کی طرح نہ ہو جِن کا کویٔی چرواہا نہیں ہوتا۔“


”اَب، اَے یَاہوِہ میرے خُدا! آپ نے میرے باپ داویؔد کی جگہ اَپنے خادِم کو بادشاہ بنایا ہے۔ لیکن مَیں تو ابھی کمسِن لڑکا ہُوں۔ میں نہیں جانتا کہ اَپنے فرائض کو کس طرح اَنجام دُوں۔


لیکن یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے کہا، ”چونکہ تُم نے مُجھ پر اِتنا بھروسا نہ رکھا کہ بنی اِسرائیل کے سامنے میری تقدیس اَور میرا اِحترام کرتے اِس لیٔے تُم اِس جماعت کو اُس مُلک میں نہیں پہُنچاؤگے جسے میں اُنہیں دے رہا ہُوں۔“


مَوشہ اسّی بَرس کے اَور اَہرونؔ تراسی بَرس کے تھے جَب وہ فَرعوہؔ سے ہم کلام ہویٔے۔


”اَب مَیں جانتا ہُوں کہ تُم سبھی جِن کے درمیان میں بادشاہی کی تبلیغ کرتا رہا ہُوں تُم سَب مُجھے پھر نہ دیکھ پاؤگے۔


”جَب حضرت مَوشہ چالیس بَرس کے ہویٔے، تو اُن کے دِل میں آیا کہ وہ اَپنے بھائیوں یعنی بنی اِسرائیلؔ کا حال مَعلُوم کریں۔


ہماری عمر کی میعاد محض ستّر بَرس ہے، اَور اگر ہم میں قُوّت ہو تو اسّی بَرس؛ لیکن یہ عرصہ محض مشقّت اَور رنج و غم میں گزر جاتا ہے، کیونکہ یہ دِن جلد چلے جاتے ہیں اَور ہم رخصت ہو جاتے ہیں۔


لیکن ضرویاہؔ کا بیٹا ابیشائی داویؔد کے بچانے کے لیٔے بروقت پہُنچ گیا۔ اُس نے اُس فلسطینی کو مار گرایا اَور اُسے قتل کر دیا۔ تَب داویؔد کے آدمیوں نے قَسم کھا کر اُس سے کہا، ”تُم پھر کبھی ہمارے ساتھ لڑائی پر نہیں جاؤگے تاکہ اِسرائیل کا چراغ بُجھنے نہ پایٔے۔“


تمہاری ہی وجہ سے یَاہوِہ مُجھ پر بھی ناراض ہویٔے اَور مُجھ سے فرمایا، ”تُم بھی اُس مُلک میں داخل نہیں ہوگے۔


جَب مَوشہ اِن تمام ہدایات کو سَب اِسرائیلیوں کو دے چُکے:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات