Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 31:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور اُس دِن میں یقیناً اَپنا چہرہ اُن سے چھُپا لُوں گا کیونکہ اُنہُوں نے غَیر معبُودوں کی پرستش کرکے تمام بدکاریاں کی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اُس وقت اُن سب بدیوں کے سبب سے جو اَور معبُودوں کی طرف مائِل ہو کر اُنہوں نے کی ہوں گی مَیں ضرُور اپنا مُنہ چِھپا لُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 और ऐसा ही होगा। मैं ज़रूर अपना चेहरा उनसे छुपाए रखूँगा, क्योंकि दीगर माबूदों के पीछे चलने से उन्होंने एक निहायत शरीर क़दम उठाया होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اور ایسا ہی ہو گا۔ مَیں ضرور اپنا چہرہ اُن سے چھپائے رکھوں گا، کیونکہ دیگر معبودوں کے پیچھے چلنے سے اُنہوں نے ایک نہایت شریر قدم اُٹھایا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 31:18
11 حوالہ جات  

”لہٰذا تُم یہ نغمہ اَپنے واسطے لِکھ لو اَور اُسے اِسرائیلیوں کو سِکھانا اَور اُنہیں حِفظ کروا دینا تاکہ یہ نغمہ بنی اِسرائیل کے خِلاف میرا گواہ رہے۔


”اِس کِتاب میں ہماری بابت جو لِکھا ہے، اُس کے بارے میں، میری طرف سے، عوام کی طرف سے، اَور سارے یہُوداہؔ کی طرف سے بیت المُقدّس میں جا کر یَاہوِہ کی مرضی دریافت کرو۔ کیونکہ یَاہوِہ کا بڑا غضب ہم پر اِسی سبب سے نازل ہُواہے؛ کیونکہ ہمارے آباؤاَجداد نے اِس کِتاب میں درج حُکموں کی تعمیل نہ کی اَورجو کچھ اِس میں ہمارے لئے لِکھا ہے اُس کے مُطابق عَمل نہیں کیا۔“


کویٔی آپ کا نام لینے والا نہیں نہ کویٔی آپ سے وابستہ رہنے کی کوشش کرتا ہے؛ کیونکہ آپ نے ہم سے اَپنا چہرہ چھُپا لیا ہے اَور اَپنے گُناہوں کے باعث ہمیں پگھلا ڈالا۔ اَور ہمیں ہمارے گُناہوں کے حوالے کر دیا ہے۔


”اُس مُلک کے باشِندوں کے ساتھ کویٔی عہد نہ کرنا کیونکہ جَب وہ اَپنے معبُودوں کی پیروی میں زناکار ٹھہریں اَور اُن کے لیٔے قُربانیاں کریں اَور تُمہیں دعوت دیں اَور تُم اُن کی قُربانیاں کھا لوگے۔


تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”میں اُن سے اَپنا مُنہ چھُپا لُوں گا، اَور دیکھوں گا کہ اُن کا اَنجام کیا ہوگا؛ کیونکہ وہ ایک باغی پُشت ہیں، اَیسا فرزند جو وفادار نہیں ہے۔


لیکن وہ اَپنے قاضیوں کی بھی نہ مانتے تھے بَلکہ اَور معبُودوں سے ناجائز تعلّقات بڑھا کر اُن کی عبادت کرتے رہے اَور بہت جلد یَاہوِہ کی فرمانبرداری کی اُس راہ سے پھر گیٔے جِس پر اُن کے آباؤاَجداد چلتے آئےتھے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر اُس کے لوگوں کے خِلاف بھڑک اُٹھا؛ اُنہُوں نے ہاتھ اُٹھاکر مَرا۔ پہاڑ لرزگئے، اَور لاشیں اَیسی پڑی ہیں جَیسے کوچوں میں کوڑا کرکٹ پڑا ہو۔ یہ سَب ہو جانے کے باوُجُود بھی اُن کا قہر نہیں ٹلا، اَور اُن کا ہاتھ ابھی تک بڑھا ہُواہے۔


تُونے اُنہیں نہ تو سُنا نہ سمجھا تھا؛ قدیم ہی سے تیرے کان کھُلے نہ تھے۔ مَیں بخُوبی جانتا تھا کہ تُو کس قدر بےوفا ہے؛ تُو پیدائش ہی سے باغی کہلایا۔


لیکن مَیں کَسدیوں کو اَپنے قہر اَور غضب میں قتل کراؤں گا: ’اَور اُن لوگوں کی لاشوں سے اِس کھنڈر کی جگہ کو بھر دُوں گا؛ کیونکہ اُن کی تمام بدی کے باعث میں اِس شہر سے اَپنا مُنہ موڑ لُوں گا۔


اَور قومیں جان لیں گی کہ بنی اِسرائیل اَپنے گُناہوں کی وجہ سے جَلاوطن ہوئے تھے کیونکہ اُنہُوں نے مجھ سے بےوفائی کی تھی۔ اِس لیٔے مَیں نے اُن سے اَپنا مُنہ چھُپا لیا اَور اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے حوالہ کر دیا اَور وہ سَب تلوار سے مارے گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات