Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 31:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور اُن کے بچّے جو اِس آئین سے ناواقِف ہیں، اِسے ضروُر سُنیں، اَور جَب تک تُم اُس مُلک میں زندہ رہو، تَب تک وہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کا خوف ماَننا سیکھ سکیں، جِس پر تُم قبضہ کرنے کے لیٔے یردنؔ پار جا رہے ہو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور اُن کے لڑکے جِن کو کُچھ معلُوم نہیں وہ بھی سُنیں اور جب تک تُم اُس مُلک میں جِیتے رہو جِس پر قبضہ کرنے کو تُم یَردن پار جاتے ہو تب تک وہ برابر خُداوند تُمہارے خُدا کا خَوف ماننا سِیکھیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लाज़िम है कि उनकी औलाद जो इस शरीअत से नावाक़िफ़ है इसे सुने और सीखे ताकि उम्र-भर उस मुल्क में रब तुम्हारे ख़ुदा का ख़ौफ़ माने जिस पर तुम दरियाए-यरदन को पार करके क़ब्ज़ा करोगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لازم ہے کہ اُن کی اولاد جو اِس شریعت سے ناواقف ہے اِسے سنے اور سیکھے تاکہ عمر بھر اُس ملک میں رب تمہارے خدا کا خوف مانے جس پر تم دریائے یردن کو پار کر کے قبضہ کرو گے۔“

باب دیکھیں کاپی




استثنا 31:13
11 حوالہ جات  

اَور تُم آج کے دِن یاد رکھّو کہ مَیں تمہارے بال بچّوں سے کلام نہیں کر رہا ہُوں، جنہوں نے نہ تو یَاہوِہ تمہارے خُدا کی تنبیہ کو سمجھا ہے اَور نہ ہی اُنہُوں نے اُن کی عظمت، قوی ہاتھ اَور بڑھائے بازو کو دیکھاہے؛


تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔


اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔


بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے، اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔


تاکہ تمہاری آنے والی نَسلوں کو مَعلُوم ہو کہ جَب مَیں بنی اِسرائیل کو مِصر سے نکال کر لایا، تو مَیں نے اُنہیں سائبانوں میں رکھّا تھا۔ میں ہی یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “


اُس دِن کو یاد کرو جَب تُم کوہِ حورِبؔ پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور میں کھڑے تھے، اَور اُنہُوں نے مُجھ سے فرمایا، ”کہ لوگوں کو میرا کلام سُننے کے لیٔے میرے سامنے جمع کرو تاکہ جَب تک وہ اُس مُلک میں زندہ رہیں میرا خوف ماَننا سیکھیں اَور اَپنی اَولاد کو بھی یہی سکھائیں۔“


تُم لوگوں کو یعنی مَرد، عورتوں، بچّوں اَور اَپنے شہروں میں رہنے والے پردیسیوں کو جمع کرو، تاکہ وہ سُنیں اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا کا خوف ماَننا سیکھیں اَور اِس آئین کی سَب باتوں پر احتیاط سے عَمل کریں۔


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَب تمہاری وفات کا دِن قریب ہے لہٰذا یہوشُعؔ کو بُلا لے اَور تُم دونوں خیمہ اِجتماع مَیں حاضِر ہو جاؤ، جہاں میں یہوشُعؔ کو تمہاری جگہ پر مُقرّر کروں۔“ لہٰذا مَوشہ اَور یہوشُعؔ خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر حاضِر ہویٔے۔


تَب شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے یہوشُعؔ اعلیٰ کاہِن اَور تمام باقی لوگوں نے اَپنے یَاہوِہ کے کلام کی فرمانبرداری کی اَور حگّیؔ نبی کے پیغام کو سُنا کیونکہ یَاہوِہ اُن کے خُدا نے اُسے بھیجا تھا۔ اَور لوگ یَاہوِہ سے خوفزدہ ہُوئے۔


یہ تمہارے لیٔے فُضول باتیں نہیں بَلکہ تمہاری زندگی ہیں اَور اِن کے باعث اُس مُلک میں جِس پر قابض ہونے کے لیٔے تُم یردنؔ پار کر رہے ہو تمہاری عمر دراز ہوگی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات